(جنرل (عام
وارث پٹھان کے فرقہ وارانہ بیان کی ہم مسلمان مذمت کرتے ہیں وہ مسلمانوں سے معافی مانگے :آصف شیخ

(وفا ناہید)
ماضی میں اکبر الدین اویسی کے بیان پر ہنگامہ ہوا تھا اکبر اویسی نے فرقہ وارانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 15 منٹ کے واسطے پولس ہٹا دو سمجھ میں آجائے گا ۔اکبر اویسی کے بیان کو پھر دوسرے انداز سے مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان سابق ایم ایل اے وارث پٹھان نے بھی کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک انتہائی فرقہ پرستی پر مبنی بیان دیا وارث پٹھان نے کہا کہ 15 کروڑ مسلمان 100 کروڑ پر بھاری ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اس طرح کا اظہار خیال مالیگاؤں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا موصوف نے کہا کہ ایم آئی ایم اصل میں بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔ خفیہ معاہدہ اے اور بی ٹیم کے بیچ ہوا ہے کہ ملک میں سی اے اے و این پی آر اور این آر سی کی مخالفت میں جاری تحریک کو ڈائنا مائیٹ کرے ۔ آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ وارث پٹھان کے بیان کی مکمل جانچ ہونا چاہئے اور اس جانچ کو سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے ذریعے کروانا چاہیے تاکہ اسکے پیچھے کا راز عوام کو معلوم ہوسکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ وارث کو ہندوستانی عوام سے معافی مانگنا چاہیے اور خاص طور سے وارث کو مسلمانوں سے معافی مانگنا چاہیے ۔آصف شیخ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو مسلمانوں کو لڑانے کوشش کررہی ہے آصف شیخ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تحریک جو ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی و این پی آر کے خلاف تحریک جاری ہیں سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں، ہندو، مسلمان ۔دلت، سکھ، عسائی، بدھسٹ سمیت تمام مذہب کے سیکولر عوام سرکار کے ظالمانہ قانون کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مجلس کے قومی ترجمان بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کررہی ہے وارث پٹھان کا بیان ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے خلاف ہے ملک میں جاری تحریکات کو ڈائنامائٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایسے میں ہم مسلمانوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے َجذبات سے ہٹ کر سمجھداری سے مظاہرہ کرنا چاہیے۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کی ملی بھگت سے ملک کے ہندو مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ۔مسلمانوں کو ایسی فرقہ پرست پارٹی ایم آئی ایم اور بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ہم تمام ہندوستانی خاص طور سے مالیگاؤں کے مسلمان اس فرقہ وارانہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ ملک بھر کی تمام ملی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ وارث پٹھان کے اس فرقہ وارانہ بیان کی مذم کرے اور اپنا بیان جاری کرے۔
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا