Connect with us
Tuesday,09-December-2025

(جنرل (عام

’آئرلینڈ میں تعلیم‘ میلے کا انعقاد 23 فروری کو

Published

on

دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہندوستانی طلبہ کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے یورپی ملک آئرلینڈ نے انہیں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق انٹر پرائزز آئیر لینڈ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 23 فروری کو ’آئرلینڈ میں تعلیم‘میلے کا انعقاد کررہا ہے جس میں آئرلینڈ کے معروف تعلیمی ادارے ایک اسٹیج پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے طلبہ کو اپنی جانب مائل کریں گے۔
ریاستی راجدھانی کے تاج محل ہوٹل میں دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد میلے میں آئر لینڈ کی معروف تعلیم ادارے اپنے پروگرام، داخلے کے امکانات، آفر قبول کرنے،کیمپس لائف،رہائشی سہولیت،بین الاقوامی طلبہ کے لئے سہولیات،اسکالرشپ،تہذیب اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شرکا ء کے سوالوں کا جواب دیں گے۔
آئرلینڈر کے سینئر تعلیمی صلاح کار بیری او ڈرس کال نے منگل کو بتایا کہ میلے میں مختلف کورسوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جائے گی اور تعلیم کے بعد کے مواقع بتائے جائیں گے۔ خواہش مند طلبہ کو اسکالرشپ کی بھی پیش کش کی جائےگی۔ اس طرح طلبہ کو سوچ۔سمجھ کر فیصلہ لینے میں مدد ملے گی جس سے ان کے تعلیمی ہدف کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی۔
لکھنؤ کے علاوہ دہلی،ممبئی،بنگلوری اور چنئی میں بھی ’آئر لینڈ میں تعلیم‘ میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، نشہ فروشوں و نشہ خوروں پر کارروائی کا مطالبہ، ابوعاصم کا ناگپور اسمبلی میں مطالبہ

Published

on

ABU-ASIM

ممبئی : ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے سبب یہاں نظم ونسق کی حالت زار ہے پولس کی افرادی قوت کی کمی کے سبب جرائم کو قابو کرنا مشکل یہاں تین ماہ میں تین قتل کی واردات ہوئی ہے, جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناگپور سرمائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پولس کی افرادی قوت میں اضافہ اور شیواجی نگر میں نئے پولس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر قدغن لگے, اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں منشیات اور نشہ خوروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے توجہ طلب نوٹس پر ایوان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ قتل، اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ۲۴ سالہ نریل فروش کی پیسوں کے لین دین کے معاملہ میں قتل کی واردات ہوئی, دوسرا قتل ذاتی دشمنی کے سبب ہوا اور تیسرا قتل نشہ کے کاروبار کے سبب ہوا, اس کے متعلق ڈرگس کے معاملہ میں پولس تفتیش کر رہی ہے. مانخورد شیواجی نگر ایک غریب علاقہ ہے یہاں نشہ خوروں اور نشہ فروشوں کے سبب نظم و نسق کی حالت خراب ہے. یہاں کی آبادی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے, جب بھی کبھی روڈ کی توسیع یا دوسرا پروجیکٹ کہیں شروع ہوتا ہے یہاں لوگوں کی بازآبادکاری کروائی جاتی ہے اس لیے یہاں پولس کی کمی ہے, بیٹ چوکی قائم کرنے کے بعد بھی اس میں پولس ندارد ہے, کیونکہ پولس کی افرادی قوت کی کمی ہے ایسے میں یہاں پولس کی تعیناتی کی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا میں بلڈر ریاض کی اہلیہ ہاجرہ پر غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کا الزام، کھیرواڑی پولس کا ماں کے خلاف کیس درج

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی میں ایک ایسا واقعہ سامنےآیا ہے جس میں ایک ماں کے خلاف غیرقانونی طریقے سےمانع حمل ضائع کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ کرلا بلڈر ریاض شاہ کی دوسری اہلیہ کے خلاف کھیرواڑی پولس نے اسقاط حمل کا معاملہ درج کر لیا ہے ۷ دسمبر کو ریاض شاہ کے فرزند نے شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ ہاجرہ شاہ نے۲۴ ماہ کا بچہ ضائع کروایا ہے ۲۰۲۴ میں مانع حمل سے اسقاط کروایا گیا تھا اور یہ غیر قانونی عمل کی شکایت پر پولس نے ہاجرہ اور اس کے بھائی اشفاق کے خلاف بی این ایس کی دفعات ۸۸،۹۱،۲۳۸ کے تحت کیس درج کر لیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ماں کے خلاف ہی مانع حمل ضائع کر نے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۲۰۲۴ میں جب ریاض شاہ نے اپنی اہلیہ سے یہ دریافت کیا تھا کہ کا بچہ کہاں ہے تو اس نے کہا تھا کہ اس کا اسقاط حمل ہوگیا ہے اور اس نے نومولود کی تدقین کرلا سنی قبرستان میں کی ہے اور اس متعلق اس کے بھائی اشفاق اور عمران لا ڈو کو علم ہے جب ریاض نے قبرستان میں معلوم کیا تو اس کوئی بھی نومولود بچہ کا اندراج نہیں ملا جس کے بعد پولس نےگمراہ کرکے اسقاط حمل کروانے کا کیس درج کر لیا اس کی شکایت جنید ریاض شاہ نے درج کروائی ہےپولس اس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی شہر میں خستہ حال سڑکیں کب بنیں گی؟ مہاراشٹر اسمبلی میں رئیس شیخ نے پوچھا سوال، سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار

Published

on

ناگپور : سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی مشرق سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ناگپور میں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے روز بھیونڈی شہر کے خستہ حال راستوں، جگہ جگہ پر پڑے ملبوں اور بڑھتے سڑک حادثات کا معاملہ اٹھایا. رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسمبلی کے ایوان میں سوال کیا کہ بھیونڈی میں سڑکیں کب تک بنیں گی اور خراب راستوں کے سبب ہونے والے سڑک حادثات پر کب تک قابو پایا جا سکے گا. رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی شہر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پورے شہر میں جگہ جگہ پر ملبہ پڑا ہوا ہے اور اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ بھیونڈی شہر میں سڑکیں کب تک بنیں گی اور اس کے کام کے لئے فنڈ کہاں سے آئے گا؟ رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی شہر میں سڑکوں کی تعمیر کے تعلق سے وزیر اعلی نے ایک میٹنگ طلب کی تھی اور اس میٹنگ میں وزیر اعلی نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایم ایم آر ڈی اے کے افسران شامل ہیں اور ان راستوں کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی نے ایک ہزار کروڑ روپے کی تجویز پیش کرنے کی بات کہی تھی، رئیس شیخ نے کہا کہ ترقیاتی کام کے دوران جو لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور جن کے اسٹرکچر متاثر ہو رہے ہیں، انہیں حکومت کی طرف سے معاوضہ ملنا چاہئے. رئیس شیخ نے یہ بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پر پالیسی رواں اجلاس میں بننا چاہئے اور ممبئی کی سطح پر بننا چاہئے نیز حکومت کی طرف سے یہ بھی واضح کیا جانا چاہئے کہ سڑکیں کب تک بنیں گی؟

رئیس شیخ نے سڑک حادثات کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسمبلی میں بھیونڈی شہر کے خستہ حال راستوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بھیونڈی شہر میں ڈاکٹر عمر اپنی پانچ سال کی بیٹی کو اسکول سے گھر لے جا رہے تھے، اس دوران ایک درد ناک سڑک حادثے میں ان کی پانچ سال کی بیٹی خدیجہ کی موت ہو گئی جبکہ وہ بھی شدید طور پر زخمی ہوئے. اس کے علاوہ راج سنگھ نامی شخص کی بھی سڑک حادثے کی وجہ سے جان چلی گئی. انہوں نے کہا کہ بھیونڈی شہر میں خستہ حال راستوں اور کھڈوں کے سبب بڑھتے سڑک حادثات کے معاملات بہت ہی تشویس کی بات ہے لہذا ان حادثات پر کب تک قابو پایا جا سکے گا اور کب تک سڑکوں کی تعمیر ہوگی اس پر حکومت کو وضاحت کرنا چاہئے.

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com