Connect with us
Wednesday,22-April-2026

(جنرل (عام

راج ناتھ نے پلوامہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی

Published

on

rajnath

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ برس پلوامہ حملے میں شہید ہوئے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر راج ناتھ نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ 2019 میں آج ہی کے دن جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے خود کش حملے کے دوران اپنا فرض ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ہم اس خطرے کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کے لئے پابند عہد ہیں‘‘۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی برسی کےموقع پر انہیں خراج عقیدت ۔ ان کی سیاسی زندگی میں ہندوستانی قدریں اور اخلاق پوری طرح پنہاں تھے ان کی شراکت کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘-

ممبئی پریس خصوصی خبر

پارلیمنٹ خواتین بل نامنظور وزیر نتیش رانے کی شر انگیزی, پاکستان کی خوشنودی کے لئے بل کی مخالفت, رانے کا سنگین الزام

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر خواتین ریزروریشن بل کی پارلیمنٹ سے نامنظوری کے بعد اب کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ہدف تنقید بناتے ہوئے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان نواز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بنگلہ دیش، پاکستان، اسلام آباد میں شریعہ قانون کا نفاذ ہے اسی طرز پر خواتین کو یہاں بھی یہ اپوزیشن پارٹیاں حقوق سے محروم کر رہی ہے لیکن این ڈی اے اور وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ خواتین کو انصاف دلانے کیلئے خواتین بل پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپوزیشن پر جو تنقید ہے اس میں انہوں نے یہ جملہ کہا کہ خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے کے بعد اپوزیشن کا برقعہ چاک ہوگیا اور اپوزیشن پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پارلیمنٹ کے الیکشن کے دوران مسجدوں سے فتوی جاری کئے گئے تھے اسی نہج پر اس یہ اراکین پارلیمان شریعہ قانون کے حامی ہوچکے ہیں پاکستان کے ابا کو خوش کر نے کیلئے یہ خواتین بل کی مخالفت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریسی لیڈران پاکستانی اسکرپٹ پر ہی بات کر تے ہیں۔ رانے نے سپریا تائی سلے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سپریا تائی لو جہاد کی حامی ہے اور یہی موقف کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کا بھی ہے کیونکہ ان کی فتحیابی مسجدوں کے راستہ سے ہوئی ہے ان کیلئے مسجدوں سے فتوی جاری کئے گئے تھے۔ پریس کانفریس سے خطاب کے دوران نتیش رانے نے مسلمانوں کے خلاف جم کر زہر افشانی کرتے ہوئے کمپنی اور کارپوریٹ جہاد کی آڑ میں اسلامی لباس حجاب اور نماز پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی یا ملازمت کے مقام پر حجاب یا نماز کیوں؟ کیا ہندوؤں کو اس کی اجازت ہے لینسکارٹ کے مسئلہ پر نتیش رانے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب لینسکارٹ کو بھی اس کی آنکھ کے علاج کی ضرورت ہے اگر وہ نہیں کرتا ہے تو اس کا علاج ہم کریں گے۔
ادھو ٹھاکر ے کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے رانے نے سنگین الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی یہ نوبت آگئی ہے کہ وہ سرپنچ کے الیکشن میں بھی کھڑے ہوسکتے ہیں ابھی قانون ساز کونسل کی رکنیت کیلئے وہ سبھی چھپ چھپا کر فون کریں گے ادھو ٹھاکرے سیاسی تبدیلی مذہب کر چکے ہیں اس لئے اب وہ ادھو ٹھاکرے نہیں بلکہ ادھو خان ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنچوقتہ نماز بھی ہوچکے ہیں مالیگاؤں بم دھماکوں میں ہندوتووادی ملزمین کی باعزت رہائی پر نتیش رانے نے کہا کہ بھگوادھاری کبھی بھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین بل کی مخالفت پاکستان کا موقف ہے اور جو بات پاکستان میں ہوتی ہے وہی راہل گاندھی اور کانگریس ہندوستان میں کرتے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مصالحہ کی دکان میں چوری ملازم یوپی سے گرفتار نقدی برآمد

Published

on

Arrest

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان سے ۱۳ لاکھ ۸۶ ہزار۲۰۰ روپیہ کی چوری کرنے والے ایک ملازم چور کو پولس نے یوپی ایودھیا اترپردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان پر ۸ دنوں کا جمع شدہ پیسہ غلہ میں رکھا ہوا تھا اور دوسرے روز شکایت کنندہ دکان مالک نے غلہ میں پیسہ تلاش کیا تو اسے یہ برآمد نہیں ہوا, اس کے بعد اس نے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور پولس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ دکان پر کام کرنے والا ملازم صبح سے غیر حاضر ہے, جس پر پولس کو شبہ ہوا اور پولیس نے یوپی کے ایودھیا سے اجئے کمار شیام سندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی ۱۰ لاکھ سے زائد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے حل کر لیا اور پولس نے ملزم کو یوپی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دوٹانکی مولانا شوکت علی مارگ پر فرنیچر فروشوں کے خلاف ‘ای’ وارڈ کی بے دخلی کی کارروائی

Published

on

2-Tank-Road

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ وارڈ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ‘ای’ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مولانا شوکت علی مارگ پر پرانے فرنیچر فروشوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنرآنند کنکل کی قیادت میں کی گئی۔ ای ڈپارٹمنٹ میں مولانا شوکت علی مارگ پر تجاوزات بالخصوص مرلی دیورا آئی اسپتال سے جے جے اسپتال سگنل تک کے علاقے میں راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ راہگیروں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر گزرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا جس کی وجہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ ڈویژن کی کنزرویشن اینڈ انکروچمنٹ ایلیمینیشن ٹیموں نے ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک مہم شروع کی۔ اس بے دخلی کی کارروائی کے دوران فرنیچر فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی کی گئی۔ فٹ پاتھوں پر پڑے پرانے فرنیچر کو جے سی بی کی مدد سے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے فرنیچر کے فضلے کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ فٹ پاتھ پر تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ جس کے باعث سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اس مہم میں 1 جے سی بی، 4 مزدور، 3 افسران اور 2 انجینئروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن کے 9 اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ‘ای’ ڈویژن اس موقع پر ایک بار پھر واضح کر رہا ہے کہ غیر مجاز تعمیرات اور غیر مجاز ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان