Connect with us
Tuesday,08-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

غلام نبی آزد نے کہاکہ حکیم اجمل خاں جیسے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں

Published

on

ہندوستان کی سیاست میں کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو کانگریس پارٹی کے صدر بھی ہوں، مسلم لیگ کے صدر ہوں اور خلافت کمیٹی کے بھی صدر ہوں۔ یہ اعزاز صرف مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو ہی حاصل ہے، یہ بات آج یہاں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلا م نبی آزاد نے حکیم اجمل خاں گلوبل ایوارڈ 2019 پیش کرتے ہوئے کہی۔
مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی طرف منعقدہ تقریب میں مختلف شعبائے حیات سے تعلق رکھنے والے 20ایوارڈ یافتگان میں مشہور صحافی رویش کمار، راشٹریہ سہارا کے ریزنڈنٹ ایڈیٹر فخر امام، ڈاکٹر محسن ولی اور معین شاداب شامل ہیں۔
ہندو مسلم اتحاد کا زبردست علمبردار قرار دیتے ہوئے مسٹرغلام نبی آزاد نے کہاکہ ایسی شَخصیت سیکڑوں برسوں میں پیدا ہوتی ہے جن کو تمام چیزوں پر عبور حاصل ہو اور جن کی سوچ بہت وسیع ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جن پر بولنا بہت مشکل ہے وہ بہترین سیاست داں، بہترین طبیب اور جنگ آزادی کے سرخیل رہنما تھے۔
ایوارڈ نے حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مشہور صحافی رویش کما ر نے موجودہ دور میں حکیم اجمل خاں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب کہ معاشرہ بیمار ہوچکا ہے،حکیم اجمل خاں جیسے طبیب کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس بیمار معاشرہ کا علاج کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ بیماری کہاں ہے شہر کا ایک بڑا طبقہ ہیلوسی نیشن کا شکار ہے اور یہ بیماری کچھ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے لادی گئی ہے۔
انہوں نے شاہین باغ خاتون مظاہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شاہین باغ خاتون مظاہرین نے ملک کی زبان صحیح کردی ہے جو کچھ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی وجہ سے گندی ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی کے پاس دلیل نہیں ہوتی تو تہذیب اور زبان کی سائشتگی ختم ہوجاتی ہے اور اس کی جگہ گالی اور مارنے کی بات لے لیتی ہے۔ انہو نے کہاکہ شاہین باغ کی خواتین کے ہاتھ میں ترنگا دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بڑا المیہ ہے کہ مسلمانوں کے پاس جانے کو منہ بھرائی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ اس سے بڑا سانحہ نہیں ہوسکتا جب اس کے ساتھ کھڑا ہونے سے لوگ کترانے لگے۔انہوں نے فسطائی طاقتوں کا نام لئے بغیر کہاکہ اس کھیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو کھیل 1947میں پورا نہیں ہوا وہ 2020میں پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے اس موقع پر کہاکہ حکیم اجمل خاں صرف حکیم نہیں تھے بلکہ جنگ آزادی کے ہیرو بھی تھے اور جب انگریزوں نے اپنے طریقہ علاج تھوپنے کی کوشش کی تو وہ خاموش نہیں بیٹھے بلکہ نہ صرف اس کی مخالفت کی بلکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور طبیہ کالج قرولباغ قائم کیا۔
مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی (رجسٹرڈ)کے بانی جنرل سکریٹری ڈاکٹر (حکیم) اسلم جاوید نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج کی اس وقت تک ترقی نہیں ہوسکتی جب تک حکومت ایمس کی طرز پر یونانی کے لئے آیوروید کی طرح ایک انسٹی ٹیوٹ قائم نہ کی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر مرکزی حکومت اور دہلی حکومت سے تین مطالبات سامنے رکھے۔جن میں سے پہلا مطالبہ حکیم اجمل خاں کو بھارت رتن دیا جائے، دوسراطبیہ کالج قرولباغ کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے اور تیسرا مطالبہ ایمس کی طرز پر انسٹی ٹیوٹ قائم کی جائے۔
دیگر خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر شمشاد، ڈاکٹر محسن ولی، ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو ہدایت عبدالحمید بھی شامل تھے۔۔
نام اس طرح ہیں (1)حکیم شمیم احمد،ہزاری باغ (جھارکھنڈ)برائے بہترین یونانی معالج،(2)ڈاکٹر کے۔محمد خواجہ معین الدین،بنگلور،برائے بہترین یونانی معالج، (3)ڈاکٹر سید عبدالرشید (سہسوان یوپی)برائے بہترین یونانی معالج، (4)ڈاکٹر مطیع اللہ مجید (اتراکھنڈ)برائے بہترین یونانی معالج، (5)حکیم رشادالاسلام (الہ آباد)برائے بہترین یونانی ڈرگس مارکیٹنگ کمپنی،(6)ڈاکٹر نسیم اختر خاں (نئی دہلی)برائے بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات، (7)ڈاکٹرمحمد عارف سیفی (دھام پور،یوپی)برائے بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات، (8)ڈاکٹر اختر سعید(جامعہ ریمیڈیز دیوبند)برائے بہترین یونانی دواساز کمپنی، (9)حکیم محمد نوشاد صدیقی (السعید یونانی دواخانہ،دہلی)برائے بہترین یونانی کلینک،(10)ڈاکٹر شوکت جہاں (کولکاتہ۔مغربی بنگال)برائے بہترین ہومیوپیتھ معالج، (11)حکیم محمد حسنین (بیر بھوم،مغربی بنگا ل)برائے بہترین یونانی معالج، (12)ڈاکٹر بی این داس (ہگلی،مغربی بنگال) برائے شوگر اور گردے کی دوا کے موجد،(13)مسٹر سوربھ داس -یوناویدا(ہگلی،مغربی بنگال) برائے بہترین آیورویدک دواساز کمپنی، (14)ڈاکٹر نور عائشہ ایس کواری (کلیان،مہاراشٹر) برائے بہترین حجامہ معالج (خاتون)، (15)ڈاکٹر محسن ولی (سابق فیزیشئن صد رجمہوریہ ہند نئی دہلی) لائف ٹائم اچیومنٹ ایوار ڈ برائے انسانی خدمات، (16)مسٹر معین شاداب (اردو شاعر،دہلی)اردو شاعری کی خدمت کیلئے ایوارڈ، (17)مسٹر عبدالماجد نظامی (گروپ ایڈیٹر -ہند نیوز میڈیا گروپ) برائے بہترین الکٹرانک میڈیا صحافت،(18)مسٹر فخر امام (ریزیڈنٹ ایڈیٹر راشٹریہ سہار ا اردو) برائے بہترین اردو صحافت، (19)مسٹر زاہد علی(چیف سب ایڈیٹر،دی پائینر ہندی) برائے بہترین ہندی صحافت،(20)مسٹر رویش کمار (این ڈی ٹی وی انڈیا) (21)ڈاکٹر انصاری زبیر احمد، بھونڈی، مہاراشٹرا، برائے فروغ یونانی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

رضا اکیڈمی نے دہلی ہائی کورٹ میں “اودے پور فائلس” فلم پر پابندی کے لیے عرضی داخل کی

Published

on

delhi-high-court

نئی دہلی، ٨ جولائی 2025ء : آج دہلی ہائی کورٹ میں رضا اکیڈمی کے سرپرست الحاج محمد سعید نوری صاحب کی موجودگی میں آنے والی متنازعہ فلم “اودے پور فائلس” پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی عرضی (پی آئی ایل) داخل کی گئی۔ یہ عرضی رضا اکیڈمی دہلی کے سیکریٹری اور ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے داخل کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج سعید نوری صاحب نے بتایا کہ :
“اس فلم کے ٹریلر میں نبیٔ اسلام ﷺ اور ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کے خلاف سخت توہین آمیز اور قابلِ اعتراض باتیں کہی گئی ہیں، جو نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہیں, بلکہ ملک کی امن و امان کی فضا کو بھی شدید متاثر کر سکتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہ “یہ فلم ایک مخصوص مذہبی طبقے کو بدنام کرنے کی کھلی کوشش ہے، جس سے سماج میں نفرت کو ہوا ملے گی اور عوام کے درمیان باہمی عزت، رواداری اور ملی یکجہتی کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، اور ہماری یہ پرزور مانگ ہے کہ اس فلم کی ریلیز پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔”

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں مسلسل بارش کے پیش نظر مڈل ویترنا جھیل ۹۰ فیصد لبریز

Published

on

Veternah Lake

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے 7 آبی ذخائر میں سے، ‘ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا جھیل’ آج 7 جولائی 2025 کو تقریباً 90 فیصد لبریز ہو گئی ہے اور آج پانی کی سطح 282.13 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارش کے پیش نظر ڈیم کے 3 گیٹ (نمبر 1، نمبر 3 اور نمبر 5) کو دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر کھول دیا گیا ہے۔ اس وقت 3000 کیوسک کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا ڈیم سے چھوڑے گئے پانی کو ‘مودک ساگر’ (لوئر ویترنا) آبی ذخائر میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

‎ میونسپل کارپوریشن نے 2014 میں پالگھر ضلع کے موکھڈا تعلقہ میں 102.4 میٹر اونچا اور 565 میٹر مڈل ویترنا کیا۔ میونسپل کارپوریشن نے اپنے خرچ پر ریکارڈ وقت میں اس ڈیم کو بنایا اور مکمل کیا۔ اس ڈیم کا نام ‘ہندو ہرودے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالا صاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا جھیل’ رکھا گیا ہے۔ اس آبی ذخائر کی زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19,353 کروڑ لیٹر (193,530 ملین لیٹر) ہے۔

‎آبی ذخائر میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہندو ہرودے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا آبی علاقہ میں (7 جولائی 2025) تک 1 ہزار 507 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ اس طرح آج ڈیم تقریباً 90 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈیم کا مکمل ذخیرہ کرنے کی سطح 285 میٹر ہے اور پانی کی سطح آج 282.13 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، ڈیم کے 3 دروازے (نمبر 1، نمبر 3 اور نمبر 5) کو آج (7 جولائی 2025) دوپہر 1.15 بجے سے 30 سینٹی میٹر تک کھول دیا گیا ہے۔ ان تینوں دروازوں سے 3000 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

‎ممبئی کو پانی فراہم کرنے والے 7 ڈیموں کی کل زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1,44,736.3 کروڑ لیٹر (14,47,363 ملین لیٹر) ہے۔ آج صبح 6 بجے تک تمام 7 جھیلوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی مشترکہ صلاحیت تقریباً 67.88 فیصد ہے۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں واقع تاریخی قلعہ سے متصل سمندری پانی کے علاقے میں ایک مشکوک پاکستانی کشتی کی موجودگی کی ملی اطلاع۔

Published

on

Raigad-Coast

پونے/ رائے گڑھ : مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک مشکوک کشتی دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ یہ کشتی رائے گڑھ قلعے سے متصل سمندری علاقے میں دیکھی گئی۔ سکیورٹی اداروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مشکوک کشتی پاکستانی کشتی ہونے کا امکان ہے جو کہ ماہی گیری کی کشتی ہو سکتی ہے۔ 2008 کے ممبئی حملے کی تاریخ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، شارک کو اتوار کی رات مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ریوڈانڈا ساحل کے قریب میری ٹائم سیکورٹی ایجنسیوں نے دیکھا۔ یہ پاکستانی ماہی گیر کشتی ہونے کا امکان ہے۔ مشکوک کشتی کورلائی کے ساحل سے تقریباً دو سمندری میل کے فاصلے پر دیکھی گئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق، ایک اہلکار نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر، ضلع میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور پولیس فورس کی ایک بڑی نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہی نہیں اس واقعے کے بعد پولیس اور میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے سیکیورٹی بڑھا دی اور کشتی کی تلاش شروع کردی۔ رائے گڑھ پولیس، کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی)، بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ڈی ایس)، بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار رات دیر گئے موقع پر پہنچ گئے۔ رائے گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آنچل دلال اور دیگر سینئر پولیس افسران صورتحال کا جائزہ لینے ساحل پر پہنچ گئے۔

ایک اہلکار کے مطابق ایس پی نے بجر کا استعمال کرتے ہوئے کشتی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن موسم کی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑا۔ تیز بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کشتی کو تلاش کرنے اور اس تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور پھر آپریشن سندھ کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ ہندوستانی سمندری حدود میں ایک مشکوک پاکستانی کشتی دیکھی گئی ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تاریخی رائے گڑھ قلعہ کا دورہ کیا۔ یہ قلعہ چھترپتی شیواجی مہاراج سے منسلک ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com