Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاوں میں پاسبان آئین ہند کمیٹی و علمائے اہلسنّت کی آوازپر سروں کا سمندر امڈ پڑا

Published

on

(وفا ناہید)
ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اس لیے ملک کی حفاظت کے لیے نکل پڑے ہیں . اس ملک میں کالا قانون نہیں چلے گا- دہشت گرد تعلیم گاہوں پر حملہ کرتا ہے- ملک کی ترقی امن کے ساتھ ہوتی ہے؛ حکومت کالے قانون کے ذریعے ملک کا امن برباد کرنا بند کرے-اس طرح کا اظہار امام احمد رضا عیدگاہ پر 19 ؍جنوری کی صبح 11؍بجے منعقدہ دعائیہ مجلس میں مفتی نورالحسن مصباحی نے فرمایا . موصوف نے کہا کہ ملک کے دستور سے جو لوگ کھلواڑ کر رہے ہیں وہ ملک کے وفادار نہیں. یہاں عید گاہ میں عامۃ المسلمین کا اژدہام امڈ پڑا۔ پاسبانِ آئین ہند کمیٹی کے علماء و ائمہ کے اس CAA، NRC،NPRمخالف پُر امن احتجاج سے خطاب میں حافظ ساجد حسین اشرفی نے کہا کہ کامیابی تمہارے لیے ہے لیکن شرط یہ ہے کہ تم مومن بن جاؤ . کامیابی مادیت سے نہیں روحانیت سے ملتی ہے . مسلمان اپنے رب کی رحمت پر بھروسہ کرتا ہے . ہم دستوری حقوق کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں . پاسبانِ آئین ہند کمیٹی کی ہر تحریک کا حصہ بنیں . مفتی محمد نعیم رضا مصباحی نے یہاں گودی میڈیا کو آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ شاہین باغ و جامعہ ملیہ و جے این یو کے پر امن احتجاج کو نظر انداز کر کے منفی پروپیگنڈہ میڈیا کر رہا ہے جو مذموم کوشش ہے . ہمارے اجداد نے اس ملک کو آزادی دلائی . ہم اس ملک میں عہد غلامی نہیں آنے دیں گے . مولانا احمد رضا ازہری نے کالے قانون کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا . موصوف نے میمورنڈم کے نکات پیش کر کے شرکاء کی تائید لی . جس میں یہ ڈیمانڈ کی گئی کہ سی اے اے ملک کے سیکولر دستور کے مغائر ہے؛ اس میں منافرت کا پہلو ہے، اسے فوری واپس لیا جائے . این آر سی بھارتی عوام کی توہین ہے کہ انہیں بھارتی ہونے کا ثبوت دینا پڑے؛ اس لیے این آر سی کو Reject کیا جائے . ملک کی ترقی کاانحصار تعلیم پر ہے؛ تعلیمی مراکز یونیورسٹیوں میں جو تشدد کیا گیا ہے؛ اس سے پورے دیس کی بدنامی ہوئی ہے . ایسے تمام تشدد کے چہروں پر کارروائی کی جائے اور یونیورسٹیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے . این پی آر جو مردم شماری کا مرحلہ ہے اس میں این آر سی کے نکات کا اضافہ جمہوریت سے کھلواڑ ہے جسے ہم تمام بھارتی مسترد کرتے ہیں . تمام مطالبات منظور کیے جائیں اور ملک میں نفرتوں کا خاتمہ کرکے ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے . یہاں مولانا محمد اشفاق امجدی نے کہا کہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی میں ناکام ہو چکی ہے اس لیے ایسے عناوین اُٹھا رہی ہے . مسلم یوا منچ کے صدر عبدالقادر جو شاہین باغ سے تشریف لائے، کہا کہ مالیگاؤں کے لوگ زندہ دل ہیں جو پر امن احتجاج کر رہے ہیں . مزید کہا کہ وہ لوگ انگریز کے غلام ہیں جو ملک کے آئین کے خلاف سی اے اے جیسے قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں . مفتی عرفان مصباحی نے عندیہ دیا کہ منافرت والی سوچ برداشت نہیں کی جائے گی . یہاں رقت انگیز دعا مولانا احمد رضا ازہری نے فرمائی . علاوہ ازیں قبل ذکر و استغفار کا اہتمام ہوا . انفرادی طور پر شرکاء نے نمازِ حاجت بھی ادا کی . سو سے زائد رضا کار عیدگاہ میں خدمت انجام دے رہے تھے . پاسبانِ آئین ہند کمیٹی کی جانب سے اس کامیاب دعائیہ مجلس میں سینکڑوں اداروں کے ذمہ داران، علماء حفاظ، ائمہ مساجدِ اہلسنّت اور سرکردہ افراد موجود تھے . جب کہ ترنگے کے ساتھ سینکڑوں کارواں اور ہزاروں عامۃ المسلمین پر امن طریقے سے عیدگاہ پہنچ کر دعا میں شریک ہوئے . نمایاں شرکاء میں حافظ آمین اشرفی،حاجی رفیق عطاری،حافظ عمر فاروق ، حافظ ابراہیم، حافظ مبارک، حافظ جعفر القادری، حافظ آصف اشرفی، حافظ شہزاد، حافظ محمد رفیق،حافظ مسیب، حافظ محمد شاہد، حافظ فہیم، حافظ احسان رضا، مولانا سلمان،حافظ مزمّل،حافظ حفیظ اللہ برکاتی، حافظ رمضان،حافظ صدّام اشرفی،حافظ توصیف اشرفی،مولانا عبداللہ رضوی،ڈاکٹر رئیس رضوی،قاری زین العابدین، مشیر سر، عزیزالرحمٰن سر، غلام مصطفیٰ رضوی، شبیر حسین رضوی، سہیل تابانی، عمران تابانی، عقیل رضوی، جاوید انور، قاری ہارون، مدثر رضوی، اور شاہین باغ دہلی سے عبدالقادر ومحمدالماس صاحبان موجود تھے .

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com