Connect with us
Saturday,30-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

رام ناتھ کووند نے لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کیا

Published

on

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ کےدسویں یوم تاسیس اور تقسیم اسناد کی ساتویں تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر ادارے سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں ہمیں ایک سال تقریباً 2 لاکھ جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔ جبکہ ہر سال کچھ ہزار ہی لیور ٹرانسپلانٹ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا سرکاری اسپتالوں میں لیور ٹرانسپلانٹ کے پروگرام قائم کئے جانے کی ضرورت ہے لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ اس سلسلے میں ضروری مہارت فراہم کرسکتا ہے۔ لیکن شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس جگر کے عطیہ کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے اور اس بارے میں بیداری پھیلائی جائے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ زندگیوں کو بچانے کے لئے اعضاء کی ضرورت اور دستیابی کے درمیان ایک بڑا فرق ہے۔ جگر کے عطیہ کے بارے میں بیداری کی کمی کے نتیجے میں عطیہ دینے والوں کی کمی ہے۔انہوں نے ادارے سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا روڈ میپ تیار کریں جس میں جگر کے عطیہ کی حوصلہ افزائی کے طور طریقے تجویز کئے گئے ہوں۔تاکہ ایسے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جاسکے جو جگر کے ٹرانسپلانٹ کی زیادہ تعداد کی ضرورت کو پوری کرسکے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ جگر کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ہماری غیر صحت مند طرز زندگی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چار میں سے ایک ہندوستانی فیٹی جگر میں مبتلا ہے اور ہوسکتا ہے ان میں سے دس فیصد کو بہت زیادہ موٹاپے کی وجہ سے جگر کی بیماریاں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حالت ذیا بیطس اور دل کی بیماری کے بڑھنے کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ذیا بیطس کی وجہ سے دیگر بیماریوں کے مقابلے جگر کی بیماری کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں یہ لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ (آئی ایل بی ایس) جیسے اداروں پر ہے کہ وہ تحقیق کے کام کو آگے بڑھائیں جس سے ہماری طرز زندگی اور جگر کی بیماریوں کے درمیان تعلق کی وضاحت ہوسکے۔ اس تحقیق سے ہمیں طرز زندگی میں تبدیلی پر مبنی احتیاطی دیکھ بھال کے نظام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان