Connect with us
Friday,25-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

ممتا بنرجی نے کہاکہ میں عوام کے حقوق کی پہرہ دار ہوں

Published

on

Mamta-Benarji

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر عوام کے حقوق کی حفاظت کی دہائی دیتے ہوئے کہاکہ میں عوام کے حقوق کی پہرے دارہوں اورجب تک زندہ ہوں تو کوئی بھی عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کرسکتاہے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے حقوق کی حفاظت کیلئے ہرممکن کام کرنے کو تیار ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم کسی کے رحم و کرم پر زندہ نہیں ہیں۔نہ ہی کسی کو حقوق چھیننے کی اجازت دیں گے۔
سندربن علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ”میں آپ کی پہرے دار ہوں اور کسی کو بھی عوام کے حقوق کو چھیننے کی اجازت نہیں دوں گی۔
جنوبی 24پرگنہ ضلع میں انتظامی میٹنگ میں ”بلبل“کے طوفان کے متاثرین کو ریاستی حکومت کے ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کرکے دینے کا بھی اعلان کیا۔اس کے علاوہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کنگا ساگر کے یاتریوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا انشورنش دینے کا بھی اعلان کیا۔مکرسکرانتی کے موقع پر کنگا ساگر میں کے غسل کاآغاز بدھ کی صبح سے ہوگا۔ ممتا بنرجی نے میلہ شروع ہونے سے پہلے پیر کو گنگاساگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کپل منی کے آشرم میں پوجا بھی کی۔ وزیر اعلی نے
غیر متوقع بارش کی وجہ سے میلے کی تیاریوں میں رخنہ پڑا ہے۔تاہم گزشتہ سنیچر سے کام تیز کردیا گیا ہے۔میلہ میں آنے والے عقیدت مندوں کی سیکورٹی کیلئے کئی سطح پرا نتظامات کیے گئے ہیں۔ڈروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔میلے میں دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی رکھی جارہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی چن دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

Published

on

arrest.

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔

اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چن نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی شہر میں بارش بی ایم سی اور پولس الرٹ، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ممبئیکر: ممبئی پولس

Published

on

Rain

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام متاثر ہوگیا, شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی۔ سینٹرل ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر پٹری پر پانی جمع ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی, جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ اسی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی شہر میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ دراز ہے, یہاں شہر میں ۱۲ ملی میٹر مغربی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر اور شمالی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی تانسا جھیل بھی لبریز ہوگئی۔ ممبئی بی ایم سی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران معمولات ٹرین بیسٹ اور دیگر خدمات معمولات پر ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر و مضافات میں پانی کی نکاسی کے عمل میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو اس لئے بی ایم سی عملہ نے جگہ جگہ شکایت موصول ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کے عمل کو درست کیا۔ ممبئی پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں شدید بارش کے سبب بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور اگر وہ کوئی سیلابی کیفیت سے دوچار یا متاثر ہے تو ایسے میں پولس کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔ ممبئی پولس نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری ساحل اور سمندری علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے, یہ اپیل ممبئی پولس نے اپنے ایکس پر کی ہے۔ ممبئی شہر میں آئندہ ۲۴ گھنٹے شدید بارش کی پیشگوئی بھی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ شہر میں بارش کے سبب نشیبی علاقے کرلا، اندھیری سب وے سمیت دیگر مقامات زیر آب آگئے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

تھائی لینڈ میں جنگ کا اثر… ہندوستانی سفارت خانے نے تھائی لینڈ آنے والے تمام ہندوستانی مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی

Published

on

Cambodia-and-Thailand

نئی دہلی : تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعہ کو یہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں ان سے اپیل کی گئی کہ وہ تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جاری تشدد کے درمیان سات صوبوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ درحقیقت تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جمعرات سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکومت کی ‘تھائی پبلک براڈکاسٹنگ سروس’ نے یہ اطلاع دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد کے قریب صورتحال کے پیش نظر، تھائی لینڈ پہنچنے والے تمام ہندوستانی مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تھائی لینڈ کے سرکاری ذرائع سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں، بشمول ٹی اے ٹی نیوز روم۔

اس میں تھائی لینڈ کی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ مقامات کے حوالے سے ایک پوسٹ کا حوالہ دیا گیا۔ وہاں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سیاحت کی اتھارٹی نے کہا کہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اوبون رتچاتھانی، سورین، سیساکیٹ، بوریرام، سا کیو، چنتھابوری اور ترات صوبوں میں متعدد مقامات کا سفر نہ کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com