جرم
یوپی:جے این یو تشدد کے خلاف مختلف طلبہ تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ
اتوار کی رات جواہر لال یونیورسٹی دہلی میں اتوار کی رات طلبا و اساتذہ پر نقاب پوش افراد کی جانب سے کئےگئے حملے کے خلاف آج ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں کانگریس ، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کی طلبا تنظیموں نے احتجاج کر کے حملے کی مذمت کی۔احتجاج کے دوران کچھ طلبہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلہ بھی نذر آتش کیا۔
کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے پیر کی دوپہر حضرت گنج واقع گاندھی پرتما پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تو سماج وادی پارٹی کی طلبہ تنظم اور عام آدمی کے طلبہ ونگ نے بھی اس معاملے میں مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے احتجاج کیا۔طلبا نے جے این یو معاملے کی جلد از جلد غیرجانبدارانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اے بی وی پی اور دہلی پولیس میں ساز باز چل رہی ہے۔
احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطابق دہلی پولیس کی سرپرستی میں ہی اے بی وی پی کے افراد نے بے خوف ہوکر یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔احتجاج کے دوران عام آدمی پارٹی کے طلبہ ونگ کی جانب سے وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا نذرآتش کیا جس کے بعد پولیس نے کچھ طلبا کو گرفتار بھی کیا۔
اترپردیش میں اتوار کی رات جے این یو کیمپس میں پیش آئے پرتشدد واقعہ کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سینئر پولیس افسران نے اضلاع کے پولیس سربراہوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں کے کیمپسز میں طلبہ کی جانب سے ہونے والی ہر سرگرمی پرگہری نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔قابل ذکرہے کہ اترپردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے پیر سے کھل رہے تھے۔
علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش کہاری نے کہا کہ احتیاطی قدم کے طور پر اے ایم یو کیمپس کے تمام حساس مقامات پر پولیس کو تعینات کیا گیا۔وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حالات کے جائزے کے بعد سرمائی تعطیل میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے لیکن ابھی اس بات کااعلان نہیں کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی دوبارہ کب کھلے گی۔ پہلے کے اعلان کے مطابق آج سے اے ایم یو کو کھلنا تھا۔
لکھنؤ کے سبھی کالجز کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔لکھنؤ یونیورسٹی،دارالعلوم ندوۃالعلماء اور بی بی اے یو کے گیٹ پر کثیر تعداد میں سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔یونیورسٹی گیٹ سے لے ہاسٹل کے آس پاس بھی بھاری تعداد میں پی اے سی اور یو پی پولیس کے دستے کو تعینات کیا گیا ہے۔
ملحوظ رہے کہ اتوار کی رات متعدد نقاب پوش غنڈہ نما افراد بشمول مرد وخواتین نے جے این یو کیمپس میں گھس کر طلبہ و اساتذہ کو لاٹھی ڈنڈوں سے بری طرح سے زدوکوب کیا تھا جن میں متعدد طلبہ و ٹیچر زخمی ہوگئے تھے۔تاہم زخمیوں کے حقیقی تعداد کا ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا۔ اندازے کے مطابق تقریبا 30 طلباوطالبات اور ٹیچر زخمی ہوئے تھے جنہیں دہلی کے ایمس میں علاج کے لئے داخل کرایا گیاتھا۔
جے این یو میں طلبہ و اساتذہ پر ہوئے حملے کے خلاف پوری طلبہ برادری میں اشتعال ہے اور آج جگہ جگہ اس حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔
جرم
ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔
جرم
مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
جرم
ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
