Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں آج سی اے اے اور این آر سی کے خلاف خواتین ریلی، دہلی، بنگال سے خواتین کی آمد

Published

on

(وفا ناہید)
دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے شانِ ہند نہال احمد کی قیادت میں نیزجمیعت العلماء مالیگاؤں کے صدر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی سرپرستی میں کل مورخہ 6 جنوری بروز پیر 2020 کو جامعۃ الصالحات کے پاس سے خواتین کی ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے. خواتین کی یہ ریلی بھی شہر میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری میں ہیں. اس ریلی میں شرکت کی غرض سے شہر سمیت ملک بھر کی سرکردہ ہندو مسلم خواتین تشریف لارہی ہیں. دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے جو تفصیل فراہم کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اس ریلی کے قائدین میں رافعہ (آپا )عبدالخالق، رقیہ آپا عرفان الدین قاسمی، سشیلا مروڈے (دہلی)، ڈاکٹر سواتی دانی (سیواول)، ایڈوکیٹ سنیتا کلکرنی، ایڈوکیٹ ویدینی بگیرت ، سلطانہ بیگم (خانوادۂ مغل حکمراں بنگال)، ڈاکٹر شکیلہ سید، عظمیٰ ناہید، فاطمہ دلار کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہادر طالبات عائشہ ریناء اور لدیدہ فرزانہ خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں . دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے ماضی میں شریعت کے تحفظ کے لئے خواتین گھروں سے نکلی تھیں. آج شہریت کےلئے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے کی تیاری میں ہیں. علمائے کرام اور مفتیانِ کرام کے مشورے سے اس احتجاجی ریلی کو کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب تک 100 سے زائد کلبوں، اداروں اور ملی تنظیموؤں کی حمایت کے مکتوب دستور بچاؤ کمیٹی کو موصول ہوچکے ہیں. موجودہ فرقہ پرست حکومت نے شہریت ایکٹ متعارف کروایا اور NRC کا نفاذ کیا جائے گا. پورے ملک میں بے چینی کا ماحول ہے. مالیگاؤں جس نے ہمیشہ اس ملک کو ایک راہ دکھائی ہے خواتین کا احتجاج یقینًا ایک نئی صبح کا پیغام لائے گا . یوں تو ملک بھر میں روزانہ خواتین کے احتجاج کی خبریں شائع ہورہی ہیں لیکن امید ہے کہ تحریکوں کے شہر مالیگاؤں سے اے اے اور این آر سی کے خلا ف خواتین کا یہ احتجاجی قدم ایک نئی تاریخ رقم کریں گا.

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان