Connect with us
Monday,06-April-2026

(جنرل (عام

الہ آباد یونیورسٹی:ٹیچروں کے کلاس بائیکاٹ کا معاملہ یوجی سی وایچ آر ڈی پہنچا

Published

on

الہ آباد یونیورسٹی کی سابق یونین لیڈر و ریسرچ اسکالر رچا سنگھ نے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے کچھ ٹیچروں کے کلاسز کے بائیکاٹ کرنے کی شکایت یوجی سی اور ایچ آر ڈی منسٹری میں کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ٹیچروں کے اس عمل کی وجہ سے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں افراتفری کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔
ریسرچ اسکالر کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر رتن لال ہانگلو کے استعفی کے بعد الہ آباد یونیورسٹی کانسٹی ٹوینٹ کالجز ٹیچر اسوسی ایشن(آکٹا)نے کلاسز کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ امتحانات قریب ہیں اور طلبہ کا کورس مکمل نہیں ہے جس کی وجہ سے کالجز میں طلبہ کے اندر بے چینی ہے اور افراتفری کا ماحول ہے۔
ریسرچ اسکالر نے بتایا کہ انہوں نے آکٹا کے کلاس بائیکاٹ اور اس کی وجہ سے کالجز میں پیدا ہونے والے حالات سے یوجی سی اور وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کو آگاہ کردیا ہے۔ریسرچ اسکالر نے الزام لگایا کہ 11 کالجز کے کچھ ٹیچرس اور آکٹا کے صدر ایس پی سنگھ اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر اوم پرتاپ سنگھ کچھ لوگوں کے ساتھ دیگر ٹیچروں کو دھمکی دے رہے ہیں۔اور خوف کی وجہ سے ٹیچر چاہتے ہوئے بھی کلاس نہیں لے پارہے ہیں۔
وہیں اس معاملے میں آکٹا کے جنرل سکریٹری امیش پرتاپ سنگھ نے ریسرچ اسکالر کے شکایت کو بے معنی بتاتے ہوئے اسے مزاحیہ قرار دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد اور گھٹیا سیاست کی وجہ سے ایسا کررہے ہیں۔ایسے لوگ یونیورسٹی کے وقار کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح طلبہ یونین طلبہ کی آواز اٹھاتی ہے اسی طرح ’آکٹا‘اساتذہ کی آواز کو اٹھاتا ہے۔تنظیم وہی کام کرتی ہے جو اساتذہ اور کالجز کے مفاد میں ہو۔وائس چانسلر سے زبردستی استعفی لیا گیا جو غلط ہے جس کی آکٹا نے مخالفت کی۔انہوں نے بتایا کہ آکٹا کا کلاس بائیکاٹ کرنے کا مقصد وائس چانسلر کے معاملے میں ٹیچروں کی بات صدر جمہوریہ تک پہنچانا تھا۔ اس میں آکٹا کامیاب رہا۔ اور دوپہر بعد ایک میٹنگ کے بعد ’آکٹا‘ نے ٹیچروں کے بائیکاٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

Published

on

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : آن لائن دہشت گرد ‘سولجرز آف خلافت’ نامی گروپ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے تھانہ اور ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان دونوں کی شناخت کرلا کے ساکن18 سالہ حماد صدیقی اور کلیان میں معصیب احمد عرف افتحار احمدعرف کلام سونو 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں کے پاس سے الیکٹرک گزٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں کے موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی تھانہ سے یاسر مسلم خان کو زیر حراست لیا گیا اور کاندیولی سے ایک 15 سالہ نابالغ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے گھروں سے بھی سامان ضبط کئے گئے ہیں اے ٹی ایس نے بتایا کہ دلی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے رابطہ میں مزید کون تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ فعال تھے اتنا ہی نہیں خلافت سولجزر نامی گروپ سے بھی یہ وابستہ تھے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے کئی ایسے نوجوان بھی اب اے ٹی ایس کے رڈار پر ہے جو مشتبہ اور دہشت گرد تنظیموں کے گروپ پر اس تنظیموں کے رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد اور داعش نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند گروپ سے اجتناب کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : جئے شری رام پر تنازع 5 گرفتار, ملزمین کے گھر پر بلڈزور کارروائی, حالات کشیدہ امن برقرار۔

Published

on

mumbai police

ممبئی: ممبئی کے ڈنڈوشی کے پوجا کی تقریب میں جئے شری رام کاگانا بجانے پر اعتراض کو لے کر تنازع کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے یہ تنازع گزشتہ شب اس وقت پیدا ہوا جب یہاں گانے پر اعتراض کیا گیا اس کے بعد وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا نصف شب پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے اس معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ شب دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے حالات کنٹرول کر نے کیلئے ہلکا لا ٹھی چارج کیا تھا کے جس پر وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو اس کارروائی میں شریک تھے اور 12 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ ڈنڈوشی سنتوش نگر میں گز شتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے اس واقعہ کے بعد بی ایم سی بھی حرکت میں آگئی اور بی ایم سی نے یہاں ملزمین کے غیرقانونی تعمیرات دکان پر بلڈوز چلایا ہے جس سے اب یہ سوال پیدا ہو رہاہے کہ کیا اب فیصلہ بلڈوزر سے ہوگا یو پی کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈروز ایکشن کو فوقیت دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس متعلق بحث بھی جاری ہے۔ ڈی سی پی مہیش چمٹے نے کہا کہ ڈنڈوشی میں حالات پرامن ہے اور اس معاملہ میں پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا جبکہ اب تک اس معاملہ میں 5 افراد کی گرفتاری بھی میں لائی گئی ہے پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنڈوشی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ آج بی ایم سی نے بھی کارروائی کی ہے اور اس پر بھی پولیس کا بھاری بندوبست تعینات تھا۔ اس واقعہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان