Connect with us
Friday,14-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نئے سال2020 کا کے آغاز کا سفر جاری

Published

on

دنیا کے بہت سارے خطووں میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے اور کچھ خطوں میں ایشیائی ملکوں بشمول ہندستان میں نئے سال کے آغاز کے گھنٹوں بعد 2020 کا گجر بجے گا۔
ہندستان سے ساڑھے سات گھنٹہ قبل وسطی بحر اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی اور نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں نیا سال 2020 شروع ہو گیا تھا ۔ان خطوں میں بہرحال ا ٓبادیاںانتہائی کم ہونے کی وجہ اس موقع کے کسی طرح کے جشن کاہتمام نہیں کیا جاتا۔
نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں نیا سال کا آغاز ہندستان سے ساڑھے تیرہ گھنٹے پہلے ہو گیا تھا۔
قومی اعتبار سے نیوزی لینڈ دنیا کا پہلا بڑا ملک ہے اور آکلینڈ پہلا شہر ہے جہاں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔
نیا سال 2020 نیوزیلینڈ کے بعد روس کے دور دراز کے جزائر میں پہنچا۔ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں سال 2020 کا آغاز ہوا۔سال 2020 کا سفربراعظم آسٹریلیا کے بعد سال جاپان اور پھرجنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی شروع ہو رہا ہے۔
نئے سال کا یہ سلسلہ شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے ہوتا ہوا ہندستان پہنچ رہاہے ۔امریکی Samoa، مڈ وے آئی لینڈ/امریکہ اور نیو میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی بی ایم سی ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ میں جونیئر کے جی سے گریڈ 4 کے لیے داخلے مطلوب

Published

on

SCHOOL

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیش پانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، ممبئی (04 ڈبلیو)، گوونڈی 04، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، میں نئی ​​تعمیر شدہ عمارت میں ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول شروع کیا ہے۔

یہ اسکول مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے نصاب کی پیروی کرتا ہے اور جونیئر کے جی سے گریڈ 4 تک کلاسز کا انعقاد کرے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت گوونڈی اور آس پاس کے علاقوں میں غیر مجاز اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو ترجیحی داخلہ دیا جائے گا۔ سیٹوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ والدین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

خواہشمند والدین داخلہ کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں
پتہ : پہلی منزل، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیشپانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، گوونڈی (مغربی)، ممبئی – 400 043۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ایف-ساؤتھ’ اور ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈوں کی طرف سے کی گئی کارروائی، دادر اور سانتا کروز علاقوں میں 15 دکانیں ہٹا دی گئیں

Published

on

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ راہگیر پہلے مہم کے ایک حصے کے طور پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں ہٹانا اور پیدل چلنے والوں کے لیے چلنے کے قابل بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت، دادر کے علاقے (‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کی طرف سے) اور سانتاکروز کے علاقے (‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ کی طرف سے) میں فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والی 15 غیر مجاز دکانوں اور 15 غیر مجاز ہاکروں کو آج (13 اگست 2026) ہٹا دیا گیا۔ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمشنر اشونی بھیڈےکی رہنمائی میں۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) کی قیادت پراجکتا ورمالاونگیرے، ممبئی میونسپل کارپوریشن غیر مجاز ہاکروں اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ مہم کو نافذ کر رہی ہے، اس طرح رکاوٹوں سے پاک فٹ پاتھوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (زون-2) پرشانت ساپکلے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایف-ساؤتھ وارڈ) کی قیادت میں ‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کے ذریعہ دادر (مشرقی) علاقے میں کارروائی کی گئی اس مہم کے دوران، دادر (مشرق) میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والے 04 غیر مجاز دکانوں، 12 عارضی ترپالوں کے شیڈ، 06 غیر مجاز پلیٹ فارم (کٹے*) اور 15 ہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (زون-3) وشواس موٹے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایچ-ایسٹ) کی قیادت میں۔ مردولا اینڈے، ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ نے آج سانتا کروز (ایسٹ) کے علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی۔ اس کارروائی میں ٹی پی ایس-3 علاقے میں سڑک 6، 7 اور 11 کے ساتھ واقع چھ غیر مجاز دکانوں کے ساتھ ساتھ نانا صاحب دھرمادھیکاری مارگ کے ساتھ فٹ پاتھ پر واقع پانچ غیر مجاز دکانوں کو مسمار کرنا شامل ہے۔ اس آپریشن میں ایک فوڈ وین بھی شامل تھی۔ اس ڈرائیو نے تقریباً 500 میٹر فٹ پاتھ کی جگہ صاف کر دی ہے، جس سے پیدل چلنے والوں کے لیے پیدل چلنا آسان ہو گیا ہے۔

دریں اثنا، میونسپل کارپوریشن پیدل چلنے والوں کے لیے صاف اور قابل رسائی فٹ پاتھوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ نتیجتاً، انتظامیہ نے فٹ پاتھوں میں رکاوٹ بننے والی غیر مجاز تعمیرات یا ان پر کوئی مواد رکھنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ایسی خلاف ورزیاں دیکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ہوٹل بل کی ادائیگی پر تنازع قتل سے سنسنی، پولس کی بڑی کارروائی ۲۴ گھنٹے میں قتل کا معمہ حل، دو گرفتار ملزمین کا اعتراف جرم

Published

on

ARREST..2

ممبئی میں ایک ہوٹل میں بل کی ادائیگی کے تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کا سنسنی خیزواقعہ پیش آیا جس کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی, جبکہ پولس نے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گوریگاؤں پولس اسٹیشن کی حدود میں ۱۱ اگست کو رات میں سلمان ہوٹل کے قریب ایک شخص کو شدید طور سے زدوکوب کیا گیا۔ عزیز محمد عتیق خان ۳۰ سالہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ پولس نے اس قتل کی انکوائری شروع کر دی۔ پولس میں مقتول کے بھائی کے بتایا کہ عزیز خان نے سلمان ہوٹل کے مالک دانش خان کو دو افراد کو ہوٹل کے بل کی ادائیگی کرنے کو کہا اس دوران مقتول سے اس دونوں نے حجت کی اور کہاُ کہ اس سے تیرا کیا تعلق ہے تو ہم کو نہیں جانتا۔ تیرے کو دیکھ لیں گے۔۔۔ پھر ان دونوں نے متاثرہ پر حملہ کر دیا عزیز خان کے سر پر لکڑی کا باکس مار دیا جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اسے علاج کے دوران مردہ قرار دیا۔ پولس نے قتل کا معاملہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردیا ملزمین کی گرفتاری کے لئے ۶ ٹیمیں تشکیل دی گئی اس کے بعد پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور پولس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزمین کی شناخت اجئے منی اپادھیائے ۳۹ سالہ اور وکاس دیوراج پاسوان ۳۲ آفس بوائے کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۴ گھنٹے کےاندر ہی پولس نے اس قتل کے معمہ کو حل کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان