Connect with us
Friday,07-August-2026

(جنرل (عام

انڈین نیشنل کانگریس کے 134,واں یومِ تاسیس پر ممبئی کے دستور بچاؤ بھارت بچاؤ جھنڈا مارچ میں آصف شیخ رشید کی شرکت

Published

on

(وفا ناہید )
ممبئی بروز سنیچر کو انڈین نیشنل کانگریس کے 134,ویں یوم تاسیس کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے زیر اہتمام ممبئی میں صوبائی صدر بالا صاحب تھورات اور انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری و مہاراشٹر کے نگراں ملک ارجن کھرگے کی رہنمائی میں اگست کرانتی میدان تیج پال ہال سے گرگام چوپاٹی لوکمانیہ تلک میدان تک ایک جھنڈا مارچ بنام دستور بچاؤ بھارت بچاؤ نکالا گیا اس موقع پر مالیگاؤں سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے بھی مجاہد ٹیلر،شفیق شیخ بسم اللّٰہ ،محمد آمین اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کیں. اس ضمن میں کانگریس کے مقامی ترجمان صابر گوہر نے بتایا کہ ملک کے موجودہ برسراقتدار بی جے پی نریندر مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندوؤں کو پناہ دینے کی آڑ میں ہندوستانی مسلمانوں کو شہریت سے بے دخل کرنے کی سازش کے تحت شہریت ترمیم قانون کو لاگو کیا گیا ہے اور یہ اعدام سراسر ہندوستانی آئین کے خلاف ہے بلکہ آر ایس ایس اور ہندومہا سبھا کے نظریہ کے عین مطابق ہندوستانی آئین کو تبدیل کرنے کی جانب ایک قدم ہے جس کی مخالفت کانگریس پارٹی نے پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں میں کرتے ہوئے 14,دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بھارت بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا بعد ازاں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں جامعیہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت میں انڈیا گیٹ پر مظاہرہ کیا گیا جس میں آصف شیخ رشید شریک رہے اور اب کانگریس کے 134,ویں یومِ تاسیس کےموقع پر دستور بچاؤ بھارت بچاؤ جھنڈا مارچ میں بھی شریک رہتے ہوئے اپنے جمہوری حق کو ادا کیا ہے صابر گوہر نے کہا کہ دراصل کانگریس پارٹی کی بنیاد 1885,میں ہر مذہب کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کے ساتھ رکھی گئی جس کے پہلے صدر امیش چندر بنرجی سے لیکر ہر مذہب کےماننے والوں نے کانگریس کی سربراہی کی جن میں ہندو، سکھ پارسی، بنگالی کے علاوہ 8 مسلم صدور کا شمار ہے اور کانگریس پارٹی ہمیشہ ان اصولوں پر گامزن رہی ہے . عصرحاضر میں ہندوستان کو آر ایس ایس کے نظریات سے خطرہ لاحق ہے اس لئے کانگریس ایوان سےلے کر میدان تک دستور بچاؤ بھارت بچاؤ کے نام سے تحریک چھیڑے ہوئے ہے اور اس مقصد کے تحت ممبئی میں اگست کرانتی میدان سے گرگام چوپاٹی تک جھنڈا مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بالا صاحب تھورات اور ملک ارجن کھرگے کی سرپرستی میں اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان، حسین دلوائی، عارف نسیم خان، امین پٹیل، اسلم شیخ، شعیب گڈو، کے ہمراہ مالیگاؤں سے سابق رکن اسمبلی اصف شیخ رشید نے بھی شرکت کی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر میں نقب زنی کرنے والا چور گرفتار ۶ معاملات حل

Published

on

Arrest...-3

ممبئی : ممبئی پولس نے ایک ایسے نقب زن چور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو ایم ایچ بی پولس اسٹیشن کی حدود میں نقب زنی کی چار وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ اس کے ساتھ اس پر ممبئی و مضافاتی علاقوں میں نقب زنی اور چوری کے معاملات درج ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ۶ چوری کے معاملات حل ہوئے ہیں۔ ممبئی پولس کے ڈی سی پی سندیپ گھوگے نے بتایا کہ پولس نے ایم ایچ بی سی کی حدود میں نقب زن سے متعلق سراغ لگایا پولس کو معلوم ہوا کہ یہ نئی ممبئی کوپر کھیرنار میں مقیم ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کمل جیت کلجیت سنگھ ۲۶ سالہ کو گرفتار کر لیا اس کے قبضے سے سونے کے زیورات نقدی سمیت کل ۴۵ لاکھ کا مسروقہ مال ضبط کرنے کا بھی دعویٰ پولس نے کیا ہے۔ ملزم جرائم پیشہ ہے اس کے خلاف دادر، ماہم، کالا چوکی، آر سی ایف، دھاراوی میں بھی چوری اور نقب زنی کے معاملات میں ملوث ہونے کا الزام ہے, اس معاملہ میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے شاطر چور اور نقب زن کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسکول جہاد کی آڑ میں کارروائی بند ہو، ایم ایل اے ابو عاصم کی ایڈیشنل کمشنر دھننجے کلکرنی سے ملاقات میمورنڈم پیش

Published

on

Asim-Azmi

ممبئی : حکومت نئے اسکول کھولنے میں ناکام ہے، ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جہاں پرائیویٹ اور ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول جو کہ غریب اور اقلیتی علاقوں میں بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں کو ‘اسکول جہاد’ جیسے نفرت انگیز پروپیگنڈے کی وجہ سے دباؤ اور ایف آئی آر کا سامنا ہے۔

اس سنگین مسئلہ کے تناظر میں مانخورد شیواجی نگر کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے آج نو تعینات ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایڈیشنل سی پی) دھننجے کلکرنی سے اس طرح کی کارروائی کا سامنا کرنے والے اسکولوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں استدعا کی گئی کہ اگر تفتیش یا تفتیش کے لیے پولیس کا کسی اسکول کا دورہ ضروری ہے تو افسران کو سادہ لباس میں حاضر ہونا چاہیے۔ وفد نے حکام پر زور دیا کہ وہ پولیس وین یا بھاری پولیس فورس کے ساتھ اسکول کے احاطے سے باہر آنے سے گریز کریں تاکہ بچوں، والدین اور اساتذہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا نہ ہو۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹیز ذاتی طور پر پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ پولیس کو درکار کوئی ضروری دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کیا جا سکے۔ ان تعلیمی اداروں کے بارے میں پولیس کا رویہ جو غریب محلوں کے بچوں کے لیے تعلیم کے حق کو برقرار رکھتے ہیں حساس، تعاون پر مبنی اور احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ماحول کو ہر حال میں محفوظ، غیر جانبدارانہ اور خوف سے پاک رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کا مستقبل کسی نفرت انگیز ایجنڈے یا بے بنیاد تعزیری کارروائیوں کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر اے ٹی ایس کا آن لائن دہشت گردی کی خلاف سخت ایکشن، سوشل میڈیا پر گمراہی پھیلانے والوں پر کارروائی کا حکمنامہ جاری، ۶ اگست سے نافذ العمل

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی (اے ٹی ایس) نے اب آن لائن ٹیررازم دہشت گردی کو فروغ دینے والے مشمولات اور مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے اے ٹی ایس نے پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے خلاف کارروائی کے دوران یہ پایا کہ آن لائن دہشت گردی کو عام کر نے کے ساتھ نوجوانوں کو آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا ہے اے ٹی ایس کے تجزیہ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آن لائن اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر میڈیا آڈیو اور ویڈیو کے معرفت گمراہی کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے اگر سوشل میڈیا پر کوئی متنازع مشمولات مواد، پی ڈی ایف، نشر و اشاعت اور اس کی تبلیغ کرتا ہے جو ملکی سالمیت کے خطرہ کے ساتھ بھائی چارگی اور ایکتا کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اے ٹی ایس نے تفتیش کے دوران یہ پایا کہ ۱۱۴ پی ڈی ایف، میگزین، ڈیجیٹل مشمولات میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا ہے جس کے بعد اے ٹی ایس انہیں ضبط بھی کیا ہے اگر کوئی متنازع مشمولات اور مواد سوشل میڈیا پر عام کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہو گی اے ٹی ایس پبلک سیکورٹی ایکٹ ۲۰۲۳ کے تحت حکمنامہ جاری کیا یہ حکمنامہ ۶ اگست سے نافذالعمل ہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی۔ مہاراشٹرا ے ٹی ایس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو فروغ دینے والے گمراہ کن اور پروپیگنڈہ ویڈیو اور دیگر مشمولات اور مواد سے دو ر رہیں بصورت دیگر ان پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے اے ٹی ایس چیف نول بجاج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی سمیت دیگر گینگسٹر کے خلاف بھی کارروائی تیز کی تھی اس کے مطابق شہزاد بھٹی اور لارنس بشنوئی سے رابطہ رکھنے والوں سے بھی اے ٹی ایس نے باز پرس کی تھی انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی گئی تھی اور بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس نے اب سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کر دی ہے کوئی بھی سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان