(جنرل (عام
علمائے کرام ہمیشہ امن و شانتی کا پیغام دیتے ہیں ، پولس کمشنر سنجۓ بروے کا دو ٹانکی جامعہ قادریہ اشرفیہ میں علماے کرام سے خطاب
(ممبئی)
پولس کمشنر سنجۓ بروے, جوائنٹ پولس کمشنر ونۓ کمار چوبے اور ایڈیشنل پولس کمشنر نے آج دو ٹانکی میں جامعہ قادریہ اشرفیہ میں شہر کے علمائے کرام سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حضرت مولانا معین میاں نے کہا بروز جمعہ آئمہ کرام اپنی مساجد میں ملک میں امن و سلامتی کے لئے دعا کریں۔ جبکہ الحاج سعید نوری نے کہا جب تک این آر سی اور سی اے اے ختم نہیں ہو جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ عیاں رہے دو ٹانکی چھوٹا سونا پور جامعہ قادریہ اشرفیہ میں علمائے کرام کے ساتھ ممبئی کے پولس کمشنر سنجۓ بروئے نےایک میٹنگ کی۔ اس میں معین میاں نے کہا این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا ہمارا دستوری حق ہے۔ اس سے ہمیں کوئی بھی محروم نہیں کر سکتا۔ اس لئے جماعت اہلسنت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک یہ کالا اور ظالم قانون واپس نہیں لیا جاتا تب تک ہم علمائے اہلسنت احتجاج جاری رکھیں گے۔ یہ احتجاج ہی ہے کہ سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر ررہا ہے۔ برادران وطن کے ہمراہ علمائے کرام کا یہ احتجاج قابل مبارک باد ہے۔ ممبئی میں علمائے کرام نے گرفتاریاں پیش کی ہیں۔ یہ احتجاج پورے عالم تک پہنچ چکا ہے۔ آج سب کی نظریں علمائے کرام پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ علمائے کرام اب مسجد کے ممبر سے نکل کر سڑک تک قوم وملت کے لئے سینہ سپر ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا احتجاج انتہائی موثر ثابت ہوا۔ جمعہ کو دعا اور پر امن احتجاج کا بھی اعلان علمائے اہلسنت نے کیا۔ تاکہ ہمارے ملک اور ممبئی میں امن ومان قائم رہے ۔رضا اکیڈمی کے سربراہ جناب الحاج سعید نوری نے بتایا کہ علمائے کرام نے اپنے جمہوری حق احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جمعہ کو مساجد کے باہر احتجاج کئے جائیں گے۔ علمائے کرام کسی غیر قانونی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہ اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔ آل انڈیا مساجد کونسل کے صدر مولانا عباس رضوی نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ اس قدر شدید ہے کہ اب سرکار بھی سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ جب تک ہم صد فیصد کامیاب نہیں ہو جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ ملک میں فرقہ واریت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ کا مقصد ہی ملک سے کالا قانون کا خاتمہ ہے ۔ممبئی کے پولس کمشنر سنجۓ بروئے نے کہا کہ این آرسی اور سی اے اے سے کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ دیگر ریاست کے بہ نسبت ممبئی شہر پر امن ہے یہ علمائے کرام کی مرہون منت ہے۔ پولس کمشنر نے اگست کرانتی میدان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں عظیم احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ جس میں پولس نے بہتر نظم نسق قائم رکھا۔ دہلی یوپی میں تشدد برپا ہوا۔ لیکن ممبئی محفوظ ہے۔ ممبئی پولس زندہ بعد کے نعرہ لگائے گئے ہیں۔ ممبئی میں دونوں فرقوں میں بہتر اور خوشگور تعلقات ہیں۔ آسام میں جو قانون نافذ ہواتھا اس بھی میں واقف ہوں۔ جو بچہ بھارت میں پیدا ہوا وہ ہندوستانی شہری ہوگا وزیر اعلی نے بھی یہ واضح کیا ہے۔ سی اے اے نافذ نہیں ہوگا ۔ طلباء و طالبات پر بھی اسکا اثر نہیں ہوگا کیونکہ اس کے پاس پیدائشی سند ہوگا۔ جو یہاں کے باشند ہیں انہیں کسی طرح کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ نائجیریائی اور منشیات فروشوں کے لئے ڈٹینشن سینٹر بنایا گیا ہے اسی میں اس کو رکھا جاتا ہے۔مسجدوں میں دعا کیجئے ہندوستان کی امن وسلامتی کے لئے اور سر بلندی کے لئے پرگرام کے آخر میں معین ملت، الحاج سعید نوری اور ابراہیم طائی نے مہمانوں کی گُل پوشی اور شال پوشی کی ۔مفتی سلیم اختر ،حافظ عبد القادر صاحب ،مولانا نور العین صاحب، مولانا ظہیر الدین خان، قاری عطا ء اللہ ،مولانا عبد الجبار،مولانا غلام محی الدین صاحب وغیرہ شامل تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اور مہاراشٹر بھر میں گنپتی وسرجن کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

ممبئی : ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں گنپتی وسرجن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ممبئی میں سب سے طویل ممبئی کا لال باغ کا راجہ کا جلوس صبح 11 بجے اس وقت اختتام پذیر ہوا, جب گنپتی بھکتوں نے اپنی بپا کو پرنم آنکھوں سے گرگاؤں چوپاٹی پر الوداع کہا اور جل پرواہ یعنی وسرجن کے ساتھ ممبئی میں لال باغ کا راجہ کا جلوس ختم ہوگیا, اتنا ہی نہیں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں وسرجن کے دوران امن وامان برقرار رکھا جبکہ کولہاپور میں گنپتی مورتی الیکٹرک تار سے ٹکرائی, جس کے سبب اسے نقصان پہنچا اس کے ساتھ ہی ناسک میں گانا بجانے کو لے کر دو گروپ میں تنازع پیدا ہوگیا اور دو زخمی ہوگئے دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا اورنگ آباد میں گنپتی وسرجن کے جلوس میں منڈلوں کے گنپتی جلوس آگے پیچھے لینے کے تنازع میں ٹکراؤ ہوا, جس کے بعد پولیس نے اسے حل کر لیا اس کے ساتھ ہی ناسک میں ڈی جے نہ بجانے کے حکم کے خلاف منڈلوں نے احتجاج کیا, لیکن پولیس کا معاملہ حل کرنے کے بعد جلوس دوبارہ شروع کر دیا گیا, تھانہ میں بھی گنپتی وسرجن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ تھانہ پولیس کمشنر آشوشوس ڈومبرے نے سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی کیا تھا, یہی وجہ ہے کہ تھانہ میں بھی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مہاراشٹر بھر میں ڈی جی پی سدا نند داتے نے ضروری ہدایت جاری کی تھی اس کے علاوہ الرٹ جاری کیا گیا تھا, یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں گنپتی وسرجن پرامن رہا۔ ممبئی شہر میں پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں پرامن گنپتی وسرجن سر انجام دیا گیا۔ ممبئی میں تمام حفاظتی انتظامات پختہ کئے گئے تھے۔ لال باغ کے راجہ کے روٹ سے لے کر حساس علاقوں پر خصوصی پہرہ لگایا گیا تھا۔ مہاراشٹر اور ممبئی میں گنپتی وسرجن پرامن اختتام پذیر ہونے کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مسلم خواتین میں بیداری لانے کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن کا کامیاب سیمینار

ممبئی : ممبئی میں مسلم خواتین میں بیداری لانے کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن ایسوسی ایشن نے دو روزہ سمینارہ کا انعقاد مسافر خانہ صابو صدیق میں کیا تھا جس میں خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بنانے کیلئے اہم پہل کی گئی اس مستورات کے اجتماع میں خواتین کو دین و دنیا اور حالات حاضرہ سے متعلق بھی روشناس کروایا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما زہرہ نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں جس طرح سے بیداری ضروری ہے اسی مناسبت سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس میں تعلیمی بیداری انتہائی اہم اور ضروری ہے اس لئے اس سمینار میں خواتین کو تعلیم کے غرض و غایت سے متعلق روشناس کروایا گیا اتنا ہی نہیں آج کے اس سمینار میں اساتذہ شریک تھے اور صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر اور ملک کے دیگر گوشوں سے بھی خواتین اساتذہ اس میں شریک تھے اسما زہر نے کہا کہ تعلیم ہی ہماری نسلوں میں بیداری لاتی ہے اس لئے ایسی صورتحال میں اپنی بچیوں کو بیدار کر نے کیلئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا تاکہ انہیں سماج و معاشرے میں کام کاج کے طریقہ کار سے روشناس کروایا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سرکار اقلیتوں کو حاشیہ پر لانے کی کوشش کر رہی ہے نت نئے قانون اور یو سی سی جیسے قانون کی نفاذ کی بات کی جارہی ہے اس سے مسلمان تو بیدار ہوچکے ہیں اس کے ساتھ ہی سرکار کے مسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ وہ اب پوری طرح سے ہوش میں آگئے ہیں اور ہر چال سے ہوشیار و بیدار ہے اس سمینار کا مقصد تعلیم کو عام کرنا اور خواتین و بچیوں کو خود کفیل بنانا معاشر ے میں خواتین کے حقوق کو عام کرنا ہے۔ اس تقریب میں ممبئی امن کمیٹی کے سر براہ فرید شیخ بھی پیش پیش تھے انہوں نے کہا کہ ایسے سمینار کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ان میں حوصلہ پیدا کرنا ہے اس لئے یہ دو روزہ سیمنار ممبئی میں منعقدہ کیا گیا جس میں ملک بھر سے 500 سو سے زائد ٹیچر اور ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مستورات اور اہم اشخاص نے شریک کی ہے اور یہ سمینار کامیاب رہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی یکم اکتوبر سے جھوپڑپٹیوں پر انہدامی کارروائی کا خوف

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر 2026 ء کو 14 فٹ اونچائی سے زیادہ جھوپڑوں کے خلاف کارروائی پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مانخورد گوونڈی, ملاڈ مالونی کرلا, ساکی ناکہ سمیت دیگر جھوپڑپٹی علاقوں کو اس پالیسی کے معرفت نشانہ بنانے کی کوشش ہے ان جھوپڑپٹیوں میں مقیم مکین جب ووٹ دینے کے اہل ہے تو پھر ان پر کارروائی کیوں؟ جن افسران نے غیر مجاز تعمیرات کروائی ہے ان پر بھی کارروائی کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جھوپڑپٹی بالخصوص اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے اس قسم کی پالیسی تیار کی جاتی ہے اس لئے ہم نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے اس پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 14 فٹ کے بی ایم سی کے فرمان سے جھوپڑپٹیوں میں غیر یقینی صورتحال ہے اور مکین پریشان حال ہے ایسے میں نظم ونسق کا مسئلہ کا خطرہ لاحق ہے اس لئے میری سرکار سے گزارش ہے کہ پہلے جھوپڑوں کی بحالی عمل میں لائی جائے اس کے بعد سرکار کوئی کارروائی کرے۔
اعظمی نے الیکشن کمیشن اور ایس آئی آر پر بات کر تے ہوئے الیکشن کمشنر کو ہی دھوکہ باز اور چور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ کس طرح سے گڑ بڑی اور خرد برد کی گئی ہے اس لئے اس معاملہ میں الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے اس کے ساتھ ہی اعظمی نے قحط زدہ اضلاع میں فوری طور پر امداد پہنچانے اور مہاراشٹر کو قحط زدہ خشک سالی کا اعلان کر نے کے علاوہ کسانوں کی فوری مالی و ضروری امداد کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یو پی الیکشن عنقریب ہے ایسے میں ممبئی میں شمالی ہند کے باشندوں کیلئے مہم چلائیں گے اس کے ساتھ ہی شمالی ہند کے باشندوں کو یو پی الیکشن میں حصہ لینے کی بھی اپیل کریں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
