سیاست
مفتی اسماعیل کے خلاف ہائی کورٹ میں شکست خوردہ سابق ایم ایل اے نے پٹیشن داخل کی

(وفا ناہید)
مالیگائوں کی سیاست میں پھر ایک بار سنسنی خیز خبر ممبئی سے حافظ انیس اظہر نے فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں سینٹرل حلقۂ اسمبلی نمبر 114 میں اسمبلی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے حزب مخالف مجلس اتحادُ المسلمین کے اُمیدوار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے جھوٹ ، دروغ گوئی ، بہتان اور الزام تراشیوں کے چلتے سیاسی اسٹیج سے عوام کو گمراہ کیا تو وہیں اِسی سیاسی اسٹیج اور الیکشن تشہیری مہم میں مذہب کا استعمال کر مذہبی جذبات بھڑکا کر رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی اور بالآخر انہوں نے کامیابی حاصل کر لی ۔ اُن کی اِس جھوٹ ، گمراہ کن اور مذہبی جذباتی سیاست کے خلاف کانگریس پارٹی کے اُمیدوار سابق ایم ایل اے شیخ آصف شیخ رشید نے ممبئی ہائی کورٹ میں 1950ء اور 1951ء کے عوامی نمائندہ قانون کے تحت ممبئی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی ہے جس کا نمبر EP/23/2019 بتایا گیا ہے ۔کانگریس ترجمان حافظ انیس اظہر نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ عرضی گزار شیخ آصف شیخ رشید نے اپنے وکیل ایڈوکیٹ بھوشن آر منڈلک ، ایڈوکیٹ سچن ، ایڈوکیٹ سرسوتی ، ایڈوکیٹ پٹوردھن کے توسط سے مفتی محمد اسمٰعیل عبدالخالق (مجلس اتحادُ المسلمین) کے خلاف پٹیشن داخل کی ہے ، عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل نے دورانِ الیکشن اپنے سیاسی اسٹیج سے مذہبی شبیہہ کا بھرپور فائدہ اُٹھایا ، اور سیاسی اسٹیج سے مذہب کا سہارا لے کر ووٹ طلب کی گئی ۔مفتی اسمعیل قاسمی کے حق میں خواتین کے اجتماعات (مذہبی تقریبات ) منعقد کرتے ہوئے ووٹ طلب کی گئی ۔ سیاسی تشہیری جلسوں میں یزیدی اور حسینی کےنام سے مذہبی جذبات بھڑکائے گئے . ایک مسلم اُمیدوار دوسرے مسلم اُمیدوار کے خلاف ہم 313 والے ہیں ، ہم 72والے ہیں ، ہم حسینی ہیں ، تم یزید ی ہو ، رمضان کی زکوٰۃ کے طور پر ووٹ دے دو ، فطرہ کے طور پر ووٹ دے دو ، جیسے اَن گنت آڈیو ، ویڈیو اور تحریری ثبوت و شواہدعدالت میں آصف شیخ نے پٹیشن کے ساتھ داخل کئے ہیں۔ آصف شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ %95 مسلم رائے دہندگان کے سینٹرل حلقہ اسمبلی نمبر 114 میں مذہب کے ساتھ ساتھ ذات پات ، برادری واد اور عصبیت کا سہارا لے کر سیاسی اسٹیج سے تقاریر کی گئی اور رائے دہندگان کے جذبات کو بھڑکایا گیا اور غلط طریقے سے کامیابی حاصل کی گئی ۔ آصف شیخ رشید نے عدالت سے یہ بھی گزارش کی کہ ہندوستانی جمہوری ملک کے عوامی نمائندہ قانون کے تحت سیاست میں ذات پات ، جھوٹ اور مذہبی جذبات بھڑکا کر الیکشن لڑنا منع قرار دیا گیا ہےا س کے باوجود بھی موجودہ ایم ایل اے آل انڈیا مجلس اتحادُ المسلمین کے مفتی اسمٰعیل نے وہ سب کچھ کیا جس کی قانون اجازت نہیں دیتا ، اس لئےمعززہائی کورٹ جلد از جلد مفتی محمد اسمٰعیل کے الیکشن کو ردّ کرتے ہوئے اُن کی رکنیت کو باطل قرار دے ۔ آصف شیخ نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بطور ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کو مہاراشٹر لجسلیٹیو اسمبلی کی رُکنیت سے معطل کیا جائے اس کے علاوہ مہاراشٹر لجسلیٹیو اسمبلی کے نمائندہ کو دی جانے والی تمام سہولیات فوری طور پر روک دی جائے اور خود مالیگائوں سینٹرل حلقہ میں انہیں دئیے گئے ایم ایل اے کے حقوق ختم کردئیے جائیں ۔ اِتنا ہی نہیں آصف شیخ رشید نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عدالت مذکورہ ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل کو اس بات کا پابند بنائے کہ وہ مستقبل میں مذہبی جذبات اور جھوٹ ، دروغ گوئی کا سہارا لے کر الیکشن نہ لڑیں ، اس کے علاوہ آصف شیخ رشید نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ مفتی اسمٰعیل کی رُکنیت ختم کرتے ہوئے اُن کے الیکشن کو باطل قرار دیں اور دو نمبر کے اُمیدوار کو ایم ایل اے ظاہر کیا جائے ۔ آصف شیخ رشید نے 589صفحات پر جو پٹیشن دائر کی ہے انہوں نے مفتی محمد اسمٰعیل سمیت چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ساتھ پرانت آفیسر مالیگائوں سینٹرل حلقہ نمبر 114کو بھی پارٹی بنایا ہے ۔ اسی طرح اِس کیس میں آصف شیخ رشید نے باقی سبھی 12 مد مقابل اُمیدواروں کو بھی پارٹی بنایا ہے ۔
بین الاقوامی خبریں
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری کا پرزور خیرمقدم کیا۔

نئی دہلی : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان نئے سرے سے تعلقات کا پرزور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2016 سے اس کی وکالت کر رہے ہیں، لیکن لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر جو کچھ ہوتا ہے وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات علاقائی سفارت کاری کے لیے ضروری ہیں۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔ اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان-افغانستان تعلقات میں پیشرفت کے حوالے سے کہا، “میں اس کا خیرمقدم کروں گا۔ 2016 میں، میں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ طالبان آئیں گے، اور آپ ان سے بات کریں، بی جے پی کے بہت سے میڈیا شخصیات اور سیاسی شخصیات نے مجھے گالی دی… دیکھو، وہ طالبان کے بارے میں بات کر رہا ہے… میں نے کہا کہ یہ میری تقریر ہے”۔
انہوں نے کہا، “چابہار بندرگاہ کی تعمیر ہمارے لیے بہت اہم ہے… ہم جو ایران میں تعمیر کر رہے ہیں، اسے ہم افغانستان میں داخل ہونے کے لیے استعمال کریں گے۔ ہم اس علاقے میں چین اور پاکستان کو کیسے اثر و رسوخ دے سکتے ہیں؟” جب اویسی سے طالبان کی کوتاہیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، “جناب، ہر ایک میں خامیاں ہوتی ہیں، آپ خامیاں دیکھیں گے… ہم اس جگہ کو چھوڑ دیں گے… آپ کے گھر میں کیا ہوگا، میں اس کی پرواہ کیوں کروں… مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ میں اس جگہ کو کھو نہ دوں”۔
بھارت کے لیے افغانستان کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے، اویسی نے کہا، “افغان وزیر خارجہ یہاں ہیں، اور پاکستان نے ان پر بمباری کی، آپ دیکھتے ہیں کہ حالات کیسے جا رہے ہیں؟ انہوں نے چین، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش کو بلایا، اور میٹنگیں کیں… کیا یہ ہمارے لیے درست ہے؟ ہمارے مکمل سفارتی تعلقات ہونے چاہئیں۔ وہاں ہماری موجودگی ملک کی سلامتی اور جغرافیائی سیاست کے لیے بہت ضروری ہے۔ … بالکل، جب طالبان کو کہا جائے گا، تو مجھے مکمل طور پر کہا جائے گا کہ جب طالبان کے ساتھ تعلقات ہوں گے تو انہیں مکمل طور پر کہا جائے گا” ہندوستان، برائے مہربانی میڈیکل کے شعبے میں اشتہارات بند نہ کریں، افغانستان میں ہماری بہت بڑی سرمایہ کاری ہے… اور وہاں ہندوستانیوں کی خیر سگالی ہے… وہاں تمام زرمبادلہ سکھوں کے پاس ہے۔”
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔
جرم
سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا