(جنرل (عام
حیدرآباد انکاؤنٹرنے 28 سال پرانا ممبئی عصمت دری انکاؤنٹر کیس یاد دلایا

حیدرآباد اجتماعی عصت دری اور زندہ نذرآتش کرنے والے درد ناک حادثہ سے ملک میں غم و غصہ کی گھٹا چھا گئی تھی۔ درندگی کرنے والے حیوان صفت انسانوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ہر طرف سے کیا جارہا تھا۔ حیدرآباد پولس نے چاروں مجرمین کا انکاؤنٹر کیا تو ملک گیر پیمانے پرعوام کے تاثرات منظر عام پرآنے لگے۔ حیدرآباد کے اس انکاؤنٹر نے ممبئی کے 28 سال پرانے انکاؤنٹر کی تاریخ کو دوبارہ تازہ کردیا۔ واکولا پولس اسٹیشن میں 28 سال قبل امباداس پوٹے انسپکٹر کرائم کے عہدے پر فائز تھے۔ انسپکٹرامباداس پوٹے نے کہا کہ 9 اپریل 1991 کی صبح کبھی نہیں بھول سکتے جب ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد صبح ساڑھے چھ بجے گھر جانے کی تیاری کررہے تھے کہ ان کے کانوں میں کسی لڑکی کے رونے کی آواز گونجنے لگی، صبح کی اولین ساعتوں میں پولس اسٹیشن میں لڑکی کی رونے کی آواز کوئی بڑے حادثے سے گزرنے کی دستک دے رہی تھی ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ گیارہ سالہ کم سن نابالغ معصوم بچی اپنے والدین کے ساتھ واکولا پولس اسٹیشن میں زاروقطار رو رہی تھی۔ نابالغ لڑکی کے والدین نم آنکھوں سے درد دل دہلانے والی حقیقت کو بیان کرنے لگے، انہوں نے بتایا کہ ہم بہت ہی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج صبح نمودار ہونے سے تھوڑا قبل 5 بجے کے قریب دو غنڈے بدمعاش ہمارے جھوپڑے میں داخل ہوگئے اور تیز دھار چاقو نکال کر قتل کی دھمکی دے کر معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے لگے۔ والدین کے سامنے درندگی کا ننگا ناچ کرنے سے والدین کے کلیجے حلق تک آنے لگے تھے اور ان کی آنکھیں خون کے آنسو رونے لگی تھی ۔انسپکٹر امباداس نے بتایا کہ ڈیوٹی پر تعینات افسر اور سب انسپکٹر سدھیر نیگوٹکر کر ہمراہ جائے وقوع ڈومسٹک ائیر پورٹ کے قریب واقع دھوبی گھاٹ پہنچے تھے۔ پولس کی پوچھ تاچھ پر پتہ چلا کہ غیر اخلاقی حرکت انجام دینے والے دونوں غنڈ ے ہیں ان کا تعلق گینگسٹر امرنائک سے ہے۔ دونوں درندوں کا نام بابو پرمیشور اور بالی نندیوڈیکر ہے ۔ تفتیش کے دوران پولس کو علم ہوا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں دونوں افراد ملوث ہیں اور ان پر چوری، ڈکیتی اور قتل جیتے سنگین جرائم کو انجام دینے کے جرم میں کیس کا اندراج کیا جاچکا تھا۔ دونوں غنڈوں نے آس پاس دہشت پیدا کررکھی تھی۔ انسپکٹر امباداس پوٹے ایماندار اور منصف انسپکٹر تھے، انہوں نے دونوں مجرمین کو ڈھونڈ نکالا اور نابالغ بچی کی عصمت کو تار تار کرنے والے مجرمین کا انکاؤنٹر کردیا۔ اس وقت ان کی پزیرائی کی گئی تھی۔ امباداس پوٹے کے عہدے میں ترقی ہوئی تھی، سبکدوشی کے وقت وہ ڈی سی پی کے عہدہ پر فائز تھے۔
(جنرل (عام
سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا، 12ویں کلاس کی طالبہ نے جنسی تعلیم پر عرضی داخل کی۔

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ایک عوامی مفاد کی عرضی (پی آئی ایل) پر ایک کلاس 12 کے طالب علم کی طرف سے دائر کی گئی ہے کہ اسکول کے نصاب اور این سی ای آر ٹی اور ایس سی ای آر ٹیز کے ذریعہ تیار کردہ کتابوں میں ٹرانسجینڈر کے ساتھ جامع جنسی تعلیم (سی ایس ای) کو شامل کرنے کی ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف جسٹس بی آر کی سربراہی میں بنچ۔ سپریم کورٹ کے گوائی نے اس معاملے میں مرکز اور ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی بمقابلہ یونین آف انڈیا اور سوسائٹی فار روشن خیالی اور رضاکارانہ کارروائی بمقابلہ یونین آف انڈیا کے معاملات میں سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی پابند ہدایات کی عدم تعمیل کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ این سی ای آر ٹی اور زیادہ تر ایس سی ای آر ٹیز نے ابھی تک صنفی شناخت، صنفی تنوع اور جنس اور جنس کے درمیان فرق پر کوئی ساختہ یا امتحان پر مبنی مواد شامل نہیں کیا ہے، یہاں تک کہ ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق) ایکٹ، 2019 کے سیکشن 2(ڈی) اور 13 اس کا مطالبہ کرتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، پنجاب، تمل ناڈو اور کرناٹک میں نصابی کتابوں کے جائزوں میں ایسے مضامین کو منظم طریقے سے نظر انداز کیا گیا، جس میں جزوی استثناء صرف کیرالہ میں دیکھا گیا۔ اس سے آئین کے آرٹیکل 14، 15، 19(1)(اے)، 21 اور 21اے کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 39(ای)-(ایف)، 46 اور 51(سی) کے تحت ہدایتی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ یونیسکو اور ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ شائع کردہ جنسیت کی تعلیم پر بین الاقوامی تکنیکی رہنمائی (آئی ٹی جی ایس ای)، جو سی ایس ای کے لیے ایک فریم فراہم کرتی ہے، کو سپریم کورٹ نے 2024 کے فیصلے میں سپورٹ کیا۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2019 سے، این سی ای آر ٹی نے کئی پالیسی دستاویزات، ٹرینر گائیڈز اور وسائل کے مواد تیار کیے ہیں، لیکن ان کو بنیادی نصابی کتب میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے 7 مئی 2025 کے آر ٹی آئی جواب کا حوالہ دیتے ہوئے، اس نے کہا کہ اس نے ابھی تک ٹرانسجینڈر کے ساتھ جنسی تعلیم پر کوئی ٹیچر ٹریننگ نہیں کروائی ہے۔
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا