(جنرل (عام
رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں شدید آتشزدگی ، 43 افراد کی موت
دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک چار منزلہ عمارت میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی اور مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتاہے۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعہ کی اطلاع صبح پانچ بجکر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔ افسر کے مطابق عمارت سے باہر نکالے گئے لوگوں کو نزدیکی لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی ) اور ہندو راؤ اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ۔ حادثے میں دم گھٹنے کی وجہ سے کم از کم 43 افراد کی موت ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں دونوں اسپتالوں میں لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ایل این جےپي اسپتال میں لائے گئے 34 افراد کی موت ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔اس دوران نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کا عملہ مو قع پر پہنچ گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔
(جنرل (عام
مالیگاؤں میں سردارولبھ بھائی پٹیل کی ایک سو پچاسویں یوم پیدائش کے موقع پر ‘رن فار یونیٹی’ میراتھن دوڑ کا انعقاد، بڑی تعداد میں نوجوانوں نے کی شرکت

مالیگاؤں مجاہد آزادی،مرد آہن سردارولبھ بھائی پٹیل کی ایک سو پچاسویں یوم پیدائش کے موقع پر مالیگاؤں شہرمیں رَن فار یونیٹی میراتھن کا انعقاد عمل میں آیا۔ مالیگاؤں شہرمیں واقع آزادنگرپولیس اسٹیشن اور قلعہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تین کلو میٹر طویل رَن فار یونیٹی میراتھن (ایکتادوڑ) کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس دوڑ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اورپر جوش طریقے سے تین کلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا۔اس دوڑ کا انعقاد ناشک گرامن سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بالاصاحب پاٹل کی ہدایت و سربراہی میں عمل میں آیا۔ قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے کی ۱۵۰ ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے آزادنگر اور قلعہ پولیس اسٹیشن کی مشترکہ کوششوں سے اس میراتھن کا انعقاد عمل میں آیا۔ میراتھن دوڑ میں نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے امن بھائی چارہ اور اخوت کا پیغام دیا۔
ایکتا دوڑ کا آغازبروز جمعہ صبح دس بجے آزادنگر پولیس اسٹیشن واقع چندپوری گیٹ سے ہوا۔ آزادنگرپولیس اسٹیشن سے شروع ہونے والی ایکتا دوڑ خانقاہ مسجد، خان کلیکشن،سلیمانی چوک، مشاورت چوک، بھکو چوک،انجمن چوک، نہروچوک، بوہرہ جماعت خانہ،پانچ قندیل سے ہوتے ہوئے آزادنگر پولیس اسٹیشن پرگیارہ بجے اختتام پذیرہوئی۔دو سو سے زائد افراد نے اس دوڑ میں حصہ لیاان میں پولیس افسران، شہری اور طلبہ کی بڑی تعداد شامل تھیں۔اس دوڑمیں طلبہ و نوجوانوں نے بھی کثیرتعداد میں حصہ لیا۔
آزادنگر پولیس اسٹیشن کے سینٹر پولیس افسریوگیش گھوڑپڑے نے نہ صرف اس دوڑ کا انعقاد کیا بلکہ تین کلو میٹرطویل دوڑ میں بذات خود حصہ بھی لیا۔ یوگیش گھوڑپڑے کے ساتھ قلعہ پولیس اسٹیشن کے سینئرپولیس انسپکٹر سدھیرپاٹل نے بھی رن فار یونیٹی کے انعقاد میں معاونت کی۔ میراتھن دوڑ میں پہلا مقام سہیل شیخ نے حاصل کیا۔ جبکہ دوسرا مقام سچن مالی نے اور تیسرا مقام شیخ آفتاب نے حاصل کیا۔اٹھارہ سال سے کم عمر کے شرکاء کو بھی انعام و اکرام سے نوازہ گیا۔میراتھن دوڑ میں شرکت کرنے والے ہر شہری کو سند سے نوازہ گیا۔ آزاد نگر اور قلعہ پولیس کے علاوہ سٹی پولیس اسٹیشن نے بھی ایکتا دوڑ کا انعقاد کرتے ہوئے بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا۔
(جنرل (عام
ممبئی منشیات اسمگلروں کے خلاف اے این سی کی مکوکا کےتحت چارج شیٹ داخل

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد منظم جرائم مکوکا کے تحت انٹی نارکوٹکس سیل نے باندرہ ممبئی کی منشیات فروش گینگ پر مکوکا کا اطلاق کرنے کے ساتھ خصوصی مکوکا عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ مہاراشٹر سرکار نے اسمبلی میں منشیات فروشوں اور گینگ پر قدغن لگانے کےلیے ۳۰ جولائی ۲۰۲۵ کو مکوکا قانون منظور کیا تھا اور اس کے بعد سے ایسے منشیات فروشوں کے گروہ پر مہاراشٹرا میں مکوکا کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ انسداد منشیات سیل نے ممبئی کے باندرہ علاقہ سے این ڈی پی ایس کے مقدمہ میں مفرور ملزم ضمیر احمد عبدالخالق انصاری عرف بوکا کے دو ساتھیوں کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کی شناخت عدنان امیر شیخ اور خاتون کائنات زبیر شیخ کے طور پر ہوئی ہے مفرور ملزم و منشیات اسمگلر سمیت کل تینوں ملزمین کے خلاف مکوکا کا نفاذ انسداد منشیات سیل اے این سی نے کیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے مفرور ملزم سمیت ان ملزمین پر خصوصی مکوکا عدالت میں ۹۵۳ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے ۔
(جنرل (عام
نئی ممبئی : 2020 رابیل ایم آئی ڈی سی قتل کیس میں 2 کو عمر قید کی سزا

نوی ممبئی : بیلا پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2020 کے ایک قتل کیس کے سلسلے میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جو رابیل ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا تھا۔ مجرموں کی شناخت جست عرف جسان صدیقی اور لکشمی روپیش واگھے کے نام سے ہوئی ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ لکشمی واگھے کے جسان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور انہوں نے مل کر اس کے شوہر روپیش واگھے کو قتل کرنے کی سازش کی جو ان کے معاملے میں رکاوٹ بن گیا تھا۔ صدیقی، جس کے ساتھ اس کا غیر ازدواجی تعلق تھا۔ اس معاملے پر اکثر جھگڑے ہونے کی وجہ سے لکشمی اور اس کے شوہر الگ الگ رہنے لگے۔ جنوری 2020 میں، روپیش اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے اپنی بیوی کے گھر گئے اور پتہ چلا کہ وہ جسان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ غصے میں، اس نے لکشمی کا سامنا کیا، جس سے وہ اور جسان دونوں ناراض ہو گئے۔ دونوں نے پہلے اس پر مٹھیوں اور لاتوں سے حملہ کیا، جس کے بعد لکشمی نے روپیش کے سر اور اعضاء پر لوہے کی درانتی سے حملہ کیا۔ اس کے بعد جسان نے روپیش پر سیمنٹ کا بلاک پھینکا اور اسے مارنے کی کوشش کی۔
روپیش کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں علاج کے لیے ممبئی کے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس واقعہ کے بعد، رابیل ایم آئی ڈی سی پولیس نے لکشمی واگھے اور اس کے عاشق جسان عرف جسان صدیقی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 307 (قتل کی کوشش)، 34 (مشترکہ ارادہ) کے ساتھ ساتھ دفعہ 4 اور 25 کے تحت مقدمہ درج کیا اور دونوں ملزمان کو آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد پولیس انسپکٹر انل پاٹل نے کیس کی جانچ کی اور بیلا پور سیشن کورٹ میں چارج شیٹ پیش کی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پی اے سائیں کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر یوگیندر پاٹل نے مضبوط دلائل اور قابل اعتماد گواہ ثبوت پیش کیے، جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ 28 اکتوبر کو عدالت نے دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کے ساتھ ساتھ 500 روپے جرمانے اور عدم ادائیگی پر ایک ماہ قید کی سزا سنائی۔ سینئر پولیس انسپکٹر سنیل واگھمارے اور کرائم پی آئی کلپنا جادھو نے کیس کی نگرانی کی۔ پولیس سب انسپکٹر گھوڈکے (پاروی افسر)، کورٹ کانسٹیبل ایس این۔ کامبلے، راجیش سالگر، اور پولیس کانسٹیبل ایس ٹی۔ شندے نے اپنی سرشار کوششوں کے ذریعے سزا کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
