Connect with us
Saturday,25-April-2026
تازہ خبریں

سیاست

کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں اناو عصمت دری معاملے پر بحث کی اجازت نہ دئے جانے پر ہنگامہ کیا

Published

on

rajya sabah

کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اناو عصمت دری معاملے پر بحث کی اجازت نہ دئے جانے پر ہنگامہ کیا جس کے بعد چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد کانگریس اراکین نے اناو عصمت دری معاملے کی متاثرہ کو جلائے جانے کے واقعہ پر بحث کا مطالبہ کیا لیکن مسٹر نائیڈو نے اس کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ معاملہ ایوان کی کارروائی کی فہرست میں نہیں ہے۔اس پر اپوزیشن اراکین کھڑے ہوکربلا تاخیر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئےایوان میں شوروغل کرنے لگے۔مسٹر نائیڈو نے اراکین سےنظام بنائے رکھنے کی اپیل کی لیکن اپوزیشن اپنے مطالبے پر بضد رہی ،جس کی وجہ سے انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
آئینی دستاویزوں کو میز پر رکھنے کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین نے ایوان کی مختلف کمیٹیوں کی میٹنگوں میں اراکین کی کم موجودگی پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ان کمیٹیوں کے 80اراکین میں سے 18اراکین کی موجودگی ہی صد فیصد رہی۔
اسی دوران ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے خصوصی توجہ کی تجویز کی اجازت نہ دئےجانے کا مسئلہ اٹھایا جس پر اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے اتفاق ظاہرکیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ناگپاڑہ گینگسٹر کالیا کے انکاؤنٹر کا بدلہ لینے کے لیے مخبر کا قتل، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، کالیا کا بھتیجہ اور ساتھی گرفتار

Published

on

kaliya

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے ملزم اور اس کے ساتھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس نے اپنے گینگسٹر چچا کالیا کے انکاؤنٹر کا انتقام لینے کے لیے ایک مخبرکا قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولس نے گینگسٹر صادق کالیا کے بھتیجہ صادق عاقب جوار ۲۹ سالہ اور اس کے ساتھی نوشاد یوسف میٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے ناگپاڑہ علاقہ میں ۲۰ اپریل کو محمد اقبال سلیا ۷۸ سالہ بزرگ کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ۲۰ اپریل کو مقتول کو اس کے گھر میں گھس کر دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں سے ملزم نمبر ایک گینگسٹر صادق کالیا اور عرف کالیا کا بھتیجہ ہے صادق کالیا کا ۱۹۹۷ میں اور عارف کالیا کا ۲۰۰۰ میں ممبئی پولس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس معاملہ میں پولس نے دونوں مفرور ملزمین کو ناگپور تاج باغ سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین ناگپور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران پولس کو اطلاع ملی اور پولیس نے اس معاملہ میں ایک ۲۹ سالہ اور اس کے ۲۵ سالہ دوست و ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا تھا اور ناگپور میں روپوش ہو گئے تھے۔ پولس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صادق اور عارف کالیا کے انکاؤنٹر کے پس پشت سالیا خبری تھا اور اسی کی مخبری پر دونوں کا انکاؤنٹر ہوا, اس پر ملزم کو غصہ تھا اور اپنے چچا کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس نے سالیا کا قتل کر دیا اور اس کا تعاون اس کے دوست نے کیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی رہنمائی میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر میں غیرقانونی اسکولوں پر کارروائی کا کریٹ سومیا کامطالبہ، اسکول جہاد کا الزام، علاقہ میں کشیدگی

Published

on

kirit-somaiya

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر بیگن میں ۶۴ غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کیا ہے۔ گوونڈی دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے اس غیرقانونی اسکول کا بھی معائنہ کیا ہے, جس میں طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول کی حالت انتہائی خستہ ہے اور مخدوش ہونے کے سبب حادثہ بھی خطرہ ہے, کیونکہ چار منزلہ غیرقانونی اسکول میں اول تا چہارم جماعت تک اسکول ہے۔ ایسے میں اگر اسکول کو حادثہ پیش آتا ہے تو جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ کریٹ سومیا نے اسکولوں کا دورہ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی اسکول سرکاری زمین پر ہے, اور ایسے میں ان اسکولوں پر مسلم مافیا کا قبضہ ہے, یہ ایک طرز کا لینڈ جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ اسکول تعمیر کی گئی ہے اس کے خلاف میونسپل کارپوریشن محکمہ تعلیم میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور آئندہ ہفتہ ان غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آج کریٹ سومیا کے ہمراہ بی ایم سی ایم ایسٹ وارڈ کا عملہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ کریٹ سومیا نے محکمہ تعلیم کے افسر کو ہدایت دی کہ اس طرح سے اس غیر قانونی اسکول کو محکمہ تعلیم کی اجازت کیسے فراہم ہوئی اس پر متعلقہ محکمہ نے اس پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس عمارت میں یہ اسکول جاری ہے اس کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ کریٹ سومیا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ مسلمانوں کے خلاف ہی تحریک چلاتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک لینڈ مافیا اور جہادی ذہنیت کے حامل افراد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مسلم لینڈ مافیا کے ہیں, اور اس میں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ایسی صورتحال میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے محکمہ تعلیم سے بھی اس متعلق سوال کیا, جس پر محکمہ تعلیم کی افسر نے کہا کہ اس متعلق اسکول انتظامیہ کو نوٹس ارسال کی گئی ہے۔ اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے, جس کے بعد اب پیر ہفتہ تک اس متعلق کارروائی کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کریٹ سومیا نے بی ایم سی عملہ کے افسران سے سوال کیا کہ کیسے یہاں اسکول تعمیر ہو گئی اور پھر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا کے دورہ کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے کریٹ سومیا کے دورہ کے تناظر میں علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ بی ایم سی کے مطابق شہر میں ۱۶۴ اسکولیں غیر قانونی ہیں اور یہ غیر وظیفہ یاب اسکولیں ہیں اس میں سب سے زیادہ غیر قانونی اسکولیں گوونڈی ۶۴ اور کرلا میں ۱۲ ہیں۔ اس میں چار مراٹھی میڈیم اسکولیں بھی غیرقانونی ہیں۔ کریٹ سومیا نے اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, جس کے بعد جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اسکول بند ہونے پر ان بچوں کے مستقبل کا کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کروائیں گے۔

Continue Reading

سیاست

پنڈت دھیریندر کرشنا شاستری ایک بار پھر خبروں میں! انہوں نے چار بچے پیدا کرنے کی اپیل کی اور ایک بچہ آر ایس ایس کو دینے کو کہا۔

Published

on

Dhirendra-Mohan

ناگپور : پنڈت دھیریندر کرشنا شاستری اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے ایک بیان دیا جس کا ویڈیو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ناگپور میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے ایک اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا، “ہم پورے ہندوستان کو ایک بات بتانا چاہتے ہیں۔ جب بھی ہندوستان میں کہیں بھی کوئی آفت آتی ہے، لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہیں، لیکن ہمارے آر ایس ایس کا ایک ایک کارکن اپنی جان کے لیے نہیں بھاگتا، وہ وہاں جا کر جان بچاتا ہے، یہ آر ایس ایس ہے۔ ہم پورے ہندوستان سے گزارش کرتے ہیں کہ چار بچے پیدا کریں، اور ایک آر ایس ایس کو دیں تاکہ وہ دوسروں کو بچانے میں مدد کر سکیں”۔ تقریب کے دوران انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تعریف کی۔ اس کے بعد انہوں نے موہن بھاگوت کی طرف دیکھا اور کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسی طرح مسکراتے رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے پاس جلد ہی ایک متحد ہندوستان ہوگا اور ہم خوش ہوں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ بالاجی آپ کو کچھ بڑا کرنے پر مجبور کریں گے۔” آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت خود اس تقریب میں موجود تھے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، مرکزی وزیر نتن گڈکری، اور کئی دوسرے سنت بھی موجود تھے۔

اس دوران دھریندر شاستری نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں ایک اہم بیان بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج لڑتے لڑتے تھک چکے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سمرتھ رام داس سوامی کے پاس گئے اور کہا کہ وہ اب لڑنا نہیں چاہتے اور تاج اور اقتدار سونپنا چاہتے ہیں۔ رام داس سوامی نے جواب دیا کہ ایک شاگرد کا فرض ہے کہ وہ اپنے گرو کے حکم کی تعمیل کرے، اس لیے اسے اقتدار سنبھالنا چاہیے۔ اس سے پہلے، انہوں نے پریاگ راج، اتر پردیش میں کہا تھا کہ سناتن دھرم ایک سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے اور تمام سناتن پرستوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہندو قوم بنانے کا ہدف بہت مشکل تھا اور قربانی مانگتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان