(جنرل (عام
ایک مسافر بس کے کھائی میں گرجانے سے 10 کی موت اور 20 زخمی : پیرو
پیرو کے وسطی علاقے هيانكو میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرجانے سے 10 افراد کی موت ہوگئی اور کم ازکم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
’کینال این میڈیا‘ کے مطابق مسافر بس شمال مشرق اكايلي کے جنن میں هيناكايو سے پسلپا کی طرف جارہی تھی تب كارپش سرنگ سے پہلے یہ حادثہ ہوا۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق چھ بجے ہوا اور بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے ہوا۔
نقل وحمل اور مواصلات کی وزارت کی سربراہ پیٹریسیا کاما نے کہا کہ گاڑی کی جی ایس پی پورٹ کے مطابق گاڑی کی آخری بار رفتار 47 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں مشتبہ غذائی زہرخورانی سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

ممبئی، 27 اپریل: (قمر انصاری) ممبئی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ غذائی زہرخورانی کے باعث جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متوفیان میں 40 سالہ شوہر، 35 سالہ بیوی اور ان کی دو بیٹیاں (16 سال اور 13 سال) شامل ہیں۔ موصولہ معلومات کے مطابق 25 اپریل کی رات تقریباً 10:30 بجے اس خاندان نے اپنے پانچ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا تھا۔ اس طرح کل 9 افراد اس کھانے میں شریک تھے۔ بعد ازاں دیگر رشتہ دار اپنے گھروں کو واپس چلے گئے اور انہیں کسی قسم کی طبی شکایت نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق رات تقریباً 1:00 سے 1:30 بجے کے درمیان ان چاروں افراد نے گھر پر تربوز بھی کھایا۔ اگلی صبح 26 اپریل کو تقریباً 5:30 سے 6:00 بجے کے درمیان چاروں افراد کو قے اور اسہال کی شدید شکایت شروع ہو گئی۔
ابتدائی طور پر انہیں مقامی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سر جے. جے. ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران سب سے چھوٹی بیٹی صبح تقریباً 10:15 بجے انتقال کر گئی، جبکہ دیگر تین افراد بھی اسی دن جانبر نہ ہو سکے۔ خاندان کے سربراہ کا انتقال رات تقریباً 10:30 بجے ہوا۔
تمام افراد کا بعد از مرگ معائنہ (پوسٹ مارٹم) مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ حتمی رائے بافتی تجزیہ (ہسٹوپیتھالوجی) کی رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔
اس معاملے میں جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زہرخورانی کی اصل وجہ کیا تھی—رات کا کھانا، تربوز یا کوئی اور شے۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ حکام نے خوراک کی صفائی اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ناگپاڑہ گینگسٹر کالیا کے انکاؤنٹر کا بدلہ لینے کے لیے مخبر کا قتل، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، کالیا کا بھتیجہ اور ساتھی گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے ملزم اور اس کے ساتھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس نے اپنے گینگسٹر چچا کالیا کے انکاؤنٹر کا انتقام لینے کے لیے ایک مخبرکا قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولس نے گینگسٹر صادق کالیا کے بھتیجہ صادق عاقب جوار ۲۹ سالہ اور اس کے ساتھی نوشاد یوسف میٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے ناگپاڑہ علاقہ میں ۲۰ اپریل کو محمد اقبال سلیا ۷۸ سالہ بزرگ کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ۲۰ اپریل کو مقتول کو اس کے گھر میں گھس کر دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں سے ملزم نمبر ایک گینگسٹر صادق کالیا اور عرف کالیا کا بھتیجہ ہے صادق کالیا کا ۱۹۹۷ میں اور عارف کالیا کا ۲۰۰۰ میں ممبئی پولس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس معاملہ میں پولس نے دونوں مفرور ملزمین کو ناگپور تاج باغ سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین ناگپور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران پولس کو اطلاع ملی اور پولیس نے اس معاملہ میں ایک ۲۹ سالہ اور اس کے ۲۵ سالہ دوست و ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا تھا اور ناگپور میں روپوش ہو گئے تھے۔ پولس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صادق اور عارف کالیا کے انکاؤنٹر کے پس پشت سالیا خبری تھا اور اسی کی مخبری پر دونوں کا انکاؤنٹر ہوا, اس پر ملزم کو غصہ تھا اور اپنے چچا کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس نے سالیا کا قتل کر دیا اور اس کا تعاون اس کے دوست نے کیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی رہنمائی میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔
سیاست
ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر میں غیرقانونی اسکولوں پر کارروائی کا کریٹ سومیا کامطالبہ، اسکول جہاد کا الزام، علاقہ میں کشیدگی

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر بیگن میں ۶۴ غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کیا ہے۔ گوونڈی دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے اس غیرقانونی اسکول کا بھی معائنہ کیا ہے, جس میں طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول کی حالت انتہائی خستہ ہے اور مخدوش ہونے کے سبب حادثہ بھی خطرہ ہے, کیونکہ چار منزلہ غیرقانونی اسکول میں اول تا چہارم جماعت تک اسکول ہے۔ ایسے میں اگر اسکول کو حادثہ پیش آتا ہے تو جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ کریٹ سومیا نے اسکولوں کا دورہ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی اسکول سرکاری زمین پر ہے, اور ایسے میں ان اسکولوں پر مسلم مافیا کا قبضہ ہے, یہ ایک طرز کا لینڈ جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ اسکول تعمیر کی گئی ہے اس کے خلاف میونسپل کارپوریشن محکمہ تعلیم میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور آئندہ ہفتہ ان غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آج کریٹ سومیا کے ہمراہ بی ایم سی ایم ایسٹ وارڈ کا عملہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ کریٹ سومیا نے محکمہ تعلیم کے افسر کو ہدایت دی کہ اس طرح سے اس غیر قانونی اسکول کو محکمہ تعلیم کی اجازت کیسے فراہم ہوئی اس پر متعلقہ محکمہ نے اس پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس عمارت میں یہ اسکول جاری ہے اس کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ کریٹ سومیا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ مسلمانوں کے خلاف ہی تحریک چلاتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک لینڈ مافیا اور جہادی ذہنیت کے حامل افراد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مسلم لینڈ مافیا کے ہیں, اور اس میں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ایسی صورتحال میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے محکمہ تعلیم سے بھی اس متعلق سوال کیا, جس پر محکمہ تعلیم کی افسر نے کہا کہ اس متعلق اسکول انتظامیہ کو نوٹس ارسال کی گئی ہے۔ اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے, جس کے بعد اب پیر ہفتہ تک اس متعلق کارروائی کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کریٹ سومیا نے بی ایم سی عملہ کے افسران سے سوال کیا کہ کیسے یہاں اسکول تعمیر ہو گئی اور پھر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا کے دورہ کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے کریٹ سومیا کے دورہ کے تناظر میں علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ بی ایم سی کے مطابق شہر میں ۱۶۴ اسکولیں غیر قانونی ہیں اور یہ غیر وظیفہ یاب اسکولیں ہیں اس میں سب سے زیادہ غیر قانونی اسکولیں گوونڈی ۶۴ اور کرلا میں ۱۲ ہیں۔ اس میں چار مراٹھی میڈیم اسکولیں بھی غیرقانونی ہیں۔ کریٹ سومیا نے اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, جس کے بعد جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اسکول بند ہونے پر ان بچوں کے مستقبل کا کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کروائیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
