Connect with us
Friday,15-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

مہاراشٹرا پولس’جئے میم‘ جئے بھیم‘ کے نعرہ کا فائدہ بھگوا پارٹیوں کو ہوا ہے

Published

on

SHIV SENA

وی بی اے نے دلتوں کو سکیولر حکومت کی تشکیل سے ”ونچت“ کردیا؟ مذہبی منافرت جو خود ساختہ مسلم لیڈران کی جانب سے کی گئی اس نے بی جے؍شیو سینا کی حمایت میں کام کیا۔مہارشٹرا اسمبلی الیکشن کے نتائج برآمد ہونے کے دس روز سے زائد کاوقت گذرجانے کے بعد اور ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی چیہ میگیوں حیران کررہی ہیں کیونکہ 7نومبر تک نئی حکومت کی تشکیل عمل میں لانا ہے‘۔یہ غیریقینی لگ رہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) او رشیو سینا دوسری معیاد کے لئے مہارشٹرا میں حکومت تشکیل دی گی۔اس غیر یقینی صورتحال کاالزام مذکورہ پارٹیوں پر ہے جو ایک سکیولر پارٹیوں کا حکمت عملی کے ذریعہ کھیل خراب کیاہے مذکورہ ” ووٹ کٹوا“ کا اصطلاح عام طور پر ان پارٹیوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے جس کے حال شدہ ووٹ کا نتیجہ ان کی جیت تو نہیں ہوسکتا مگر دو طاقتور اتحادیوں میں سے کسی ایک کے حق میں ضرور فائدہ مند ہوسکتا ہے۔حالانکہ مذکورہ ونچت بھوجن اگھاڈی (وی بی اے) جس کی قیادت پرکاش امبیڈ کر کررہے ہیں نے 250سیٹو ں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے تھے اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مہارشٹرا اسمبلی الیکشن میں 44سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے تھے۔ جب نتائج برآمد ہوئے تو کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے دوسیٹوں پر جیت حاصل کی جبکہ وی بی اے ایک بھی سیٹ پر جیت حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔تاہم مذکورہ وی بی اے‘ اے ائی ایم ائی ایم نے مذہبی منافرت اور نسلی سیاست کے فروغ کو یقینی بنایا جس کی وجہہ سے این سی پی اور کانگریس امیدواروں کو کم سے کم 38سیٹوں پر شکست ہوئی‘اور نتیجے میں بی جے پی شیو سینا اتحاد کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ان میں کم سے کم 27سیٹوں پر جس میں نند گاؤں‘جنتور‘ اکولہ ویسٹ‘ چالیس گاؤں اور عثمان آباد بھی شامل ہیں‘مذکورہ وی بی اے اور اے ائی ایم ائی ایم نے جیت حاصل کرنے والے بی جے پی شیو سینا اور این سی پی یاکانگریس کے امیدواروں کے درمیان کے فرق سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیںمثال کے طور پر کالنگا اسمبلی سیٹ شیوسینا کے سنجے گوئند پوٹنیس کو43319ووٹ کانگریس کے جارج ابراہیم کے خلاف ملے جنپوں نے 38388ووٹ حاصل کئے تھے وہیں‘اے ائی ایم ائی ایم اور وی بی اے نے 5616 ووٹ حاصل کئے جو جیت کے مارجن4931سے تھوڑا زیادہ تھا۔دوبارہ نند گاؤں شیوسینا کے سوہاس دوارکاناتھ کانڈے نے 85275ووٹ این سی پی کے پنکج بھوجبال کے خلاف لئے جس کو 71386ووٹ حاصل ہوئے تھےوہیں وی بی اے کہ پاگاری راجندر نے 13637ووٹ لئے جبکہ جیت کا مارجن 13889 تھا۔ وہیں پونے کنٹونمنٹ حلقہ مذکورہ بی جے پی امیدوار کو52160ووٹ حاصل ہوئی اس کے مقابلہ کانگریس 47148ووٹ ملے وہیں وی بی اے کو 10026اور اے ائی ایم ائی ایم کو 6041ووٹ حاصل ہوئی تھے ۔ تاہم بلدھانا‘ اکوٹ‘ بالا پور‘ مرتضیٰ پور‘ وشیم‘ کالا منوری‘ ارونگ آباد سنٹرل او ربائیکلہ یہ وہ حلقہ ہیں جہاں وی بی اے یاپھر اے ائی ایم ائی ایم کے امیدوار اپوزیشن امیدواروں کے نیچے رہے ہیں۔تجزیہ سے جو بھی بات نکل کر سامنے ائی ہے وہ الگ ہے مگر ایک بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ لوک سبھا الیکشن کے دوران کو بھگوا لہر تھی اس کو مہارشٹرا کے علاوہ ہریانہ کے اسمبلی الیکشن میں بڑادھچکا لگا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں انتظامی تبدیلیاں، کئی سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے

Published

on

IPS

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر پولیس محکمہ میں بڑے انتظامی رد و بدل کے تحت منوج کمار شرما کو ممبئی پولیس کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم 12th Fail کافی مشہور رہی تھی۔ سال 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اس سے قبل ممبئی میں پولیس ڈپٹی کمشنر زون-1 اور ایڈیشنل پولیس کمشنر (مغربی علاقہ) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں انیل کمبھارے، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (ٹریفک) کے عہدے پر فائز تھے، انہیں ممبئی کرائم برانچ کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2003 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیش پردھان اب ممبئی اکنامک آفینس ونگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی طرح سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر سوسیراج جےکمار، جو اس وقت مشترکہ پولیس کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں مہاراشٹر فورس-1 کا نیا اسپیشل انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جیاکمار اس سے قبل ممبئی پولیس میں پولیس ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیس کمشنر اور مشترکہ پولیس کمشنر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مالیگاؤں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ستیہ نارائن چودھری، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) کے عہدے پر تھے، انہیں اب ممبئی ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر پروین پڑوال، جو انسپکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ناسک رینج کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس محکمہ میں ہونے والے اس بڑے تبادلے کو قانون و انتظام، جرائم پر قابو، ٹریفک نظم و نسق اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading

مہاراشٹر

سوسائٹیاں نجی شعبے میں درختوں کے لیے خاص خیال رکھے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کی شہریوں سے اپیل

Published

on

Water-Tree

ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت درختوں کو بری طرح سے متاثر کرنے سے روکنے اور ممبئی والوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے، ممبئی میونسپل کارپوریشن ٹینکروں کے ذریعے درختوں کو پانی فراہم کر رہی ہے۔ اگر درختوں کی جڑوں کو پانی نہ ملے تو وہ کمزور ہو جاتے ہیں اور درخت گرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے ایسے درختوں کو پانی فراہم کرنے اور انہیں زندگی بخشنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ پانی استعمال کیا جا رہا ہے جو پینے کے لیے نا مناسب لیکن درختوں کے لیے غذائیت سے بھرپور ہے۔

میونسپل کارپوریشن عوامی مقامات پر درختوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کر رہی ہے۔ دریں اثنا میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں درختوں کے لیے پانی فراہم کریں۔ شدید گرمی مٹی میں نمی کو کم کرتی ہے اور درختوں پر دباؤ بڑھاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں درختوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور زمین پر ان کی گرفت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ درختوں کی شاخیں خشک اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس پس منظر میں میونسپل کارپوریشن درختوں کو باقاعدگی سے پانی دینے پر خصوصی زور دے رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سڑکوں کی صفائی مہم کے دوران پانی کے ٹینکروں کے ذریعے درختوں کو پانی دینا شروع کر دیا ہے۔ ساؤتھ زون میں کیشو راؤ کھڈے مارگ کے ساتھ ساتھ سانتا کروز اور جوہو علاقوں میں صفائی مہم کے ساتھ درختوں کو پانی پلانے کی خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔ محکمہ پارکس بھی ممبئی کے مختلف حصوں میں درختوں کی مسلسل دیکھ بھال کر رہا ہے، ضروری جگہوں پر پانی فراہم کر رہا ہے اور درختوں کی صحت کا معائنہ کر رہا ہے۔ درختوں کے ماہرین کے مطابق اگر درختوں کو وقت پر پانی مل جائے تو اس سے ان کے اندرونی پانی کی نقل و حمل کے عمل میں مدد ملتی ہے اور گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کیا جاتا ہے۔ اس سے درختوں کے خشک ہونے، ٹوٹ پھوٹ یا کسی حد تک استحکام کے نقصان جیسے مسائل کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ موسم گرما میں درختوں کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس لیے ممبئی والوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے علاقے کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے احاطے میں درختوں کو پانی دیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان