(جنرل (عام
طلاق ثلاثہ کےمتعلق ادھوری معلومات کا معاشرے پر منفی اثر

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شریعت مخالف قانون بنے پر ملک میں ہر جگہ احتجاج کیا گیا ،چوٹی کے علمائے کرام نے اس ضمن میں کہہ دیا تھا کہ طلاق ثلاثہ کی نوبت ہی پیش نہ آنے دیں، ہمارا مسئلہ ہم خود ہی حل کرنے کی کوشش کریں۔علماء کی بات سن کرکورٹ کی دہلیز نہ چڑھ کر شرعی عدالت میں اگر طلاق ثلاثہ کا مسئلہ جاتا ہےتو شہر قاضی کے پاس پہنچنے سے قبل مسئلہ لے کر جانے والے مرد اور خواتین میں شرعی مسئلہ اور ملک کے قانون کا علم ہونا ضروری ہے۔شکایت کنندہ کی کم عملی کی وجہ سے شہر قاضی کو اپنا کام چھوڑ کر پولس اسٹیشن اور کورٹ کی دہلیز پر وقت گزارنا پڑ سکتا ہے۔ شہر دھولیہ میں ایک گھر کا آپسی تنازع طول پکڑا تو معاملہ شرعی عدالت میں پہنچا ۔ازدواجی زندگی میں کڑواہٹ پیدا ہوتی ہے تو دوریاں بڑھنا فطری عمل ہوتا ہے۔شہر دھولیہ کے چالیس گاؤں روڈ پولس اسٹیشن میں پولس سب انسپکٹر کے پاس سماجی خدمتگار ،شہر قاضی ،ایڈوکیٹ اور وکیل کی موجودگی میں طلاق اور خلع کے مسئلہ پر دیر تک زبانی بحث و تکرار چلنے کے بعد فیصلہ کچھ نہیں نکل سکا ۔شہر قاضی نے یکم اپریل ۲۰۱۹ کی تاریخ میں خلع نامہ کے کاغذات کو پیش کرکے اپنی ذمہ داری نبھانے کی صفائی پیش کی ، لیکن متاثرہ لڑکی نے اپنی ازدواجی زندگی میں ظلم و زیادتی کی بات کرکے معاملہ کے رخ کو موڑنا چاہا ۔ اصل مسئلہ خلع اور طلاق کا تھا ،شہر قاضی کے مطابق لڑکی کے اصرار کرنے پر خلع نامہ لکھ کر دیا گیا مزید ایک نوٹری لکھوا کر لڑکا اور لڑکی کی دستخط لے کر دونوں کو علٰحیدہ رہنے کی اجازت دے دی گئی۔لڑکی دنیاوی اعتبار سے تعلیم یافتہ ہیں اور تدریسی شعبہ سے جڑی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد مجبوری میں ملازمت چھوڑنا پڑی ،لڑکی کے مطابق خلع کا مسئلہ سسرال والوں کو صرف ڈرانے دھمکانے کے لیے تھا ۔ ازدواجی زندگی جیسی بھی تھی وہ ساتھ رہنے کے لیے تیار تھی ، لڑکی نے کہا کہ لڑکے نے طلاق کی نوٹری پر دستخط کرکے ظلم کیا ہے،جبکہ لڑکی کی دستخط بھی موجود تھی ۔ جب لڑکی سے سوال کیا گیاکہ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود تم جھوٹ کیوں بول رہی ہو ؟ دستخط کرنے سے پہلے پڑھ کر دستخط کرنا تھی تو لڑکی نے کہا کہ بینک کا فارم بھرتے ہوئے ہم فارم پورا نہیں پڑتے ہیں اور دستخط کرتے ہیں تو اتنے بڑے شہر قاضی کے کاغذات پر ہمیں بھروسہ نہیں ؟ ہم نے پڑھا نہیں اور دستخط کردی ،ہمیں لگا کہ ہمارا ازدواجی مسئلہ حل ہونے کے لیے دستخط لی گئی۔ لڑکی کی ماں کے مطابق شوہر لڑکی کو رکھنا ہی نہیں چاہتا تھا اس لیے اس نے پورا کھیل رچ کر طلاق دی ہے۔ پولس سب انسپکٹر بھی فریقین کی بات سن کر معاملہ کو سمجھنے سے قاصر رہے کیونکہ ۵؍ افراد کی بات سن کر شکایت کے متعلق فیصلہ کرنا مشکل ترین عمل ہوگیا تھا۔ لڑکی طلاق کے مسئلہ کی شکایت کا اندراج کروانی چاہتی تھی جبکہ سب انسپکٹر نے شکایت کا اندراج کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایس پی آفس میں موجود خواتین پولس محکمہ میں شکایت درج کرنے کی بات کی۔ جب لڑکی سے اس کی منشاء پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہنا چاہوں گی ورنہ قانونی لڑائی لڑ کر میرا حق حاصل کروں گی۔معاملہ گھنٹوں تک چلتا رہا لیکن حل کچھ نکل نہیں سکا۔ ایسے معاملہ میں لڑکی کا پولس اسٹیشن تک جانا اور وہاں شہر قاضی کو آکر صفائی پیش کرنے کے لیے گھنٹوں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ شہرمیں عالمہ فاضلہ اور طلاق ثلاثہ کا قانون جاننے والی خواتین کی تعداد کم نہیں ہے، شہری سطحی کمیٹی بناکر خواتین میں بیداری مہم کی اشد ضرورت ہے اسی طرح مرد حضرات میں بھی ازدواجی زندگی کی اہمیت کے معاملہ میں دیندار اور تعلیم یافتہ افراد کی مشترکہ کمیٹی بناکر ازدواجی زندگی کے معاملوں کو حل کرنا چاہیے ۔ ورنہ علم نہ ہونے کی صورت میں معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جائے گا ۔ معاملہ پیچیدہ ہوکر کورٹ پہنچا تو فریقین کے ساتھ شہر قاضی ،سماجی خدمتگاروں کا وقت بھی ضائع ہوسکتا ہے، جب وقت کورٹ میں ضائع ہونے کی نوبت پیش آسکتی ہے اصلاحی کاموں میں وقت لگا کر وقت کو قیمتی بنانا چاہیے۔
جرم
ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا