Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی جے پی ۔ شیو سینا تنازعہ ختم ہونےکا اشارہ

Published

on

bjp and shivsena

ممبئی:مہاراشٹرمیں حکومت بنانے کولےکربی جے پی اورشیوسینا کے درمیان چل رہی رسہ کشی ختم ہوتی نظرآرہی ہے۔ شیوسینا کے لیڈرسنجے راؤت کی طرف سےآئے بیان میں ایسا پیغام ملتا نظرآرہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ بی جے پی کے ساتھ شیوسینا کا اتحاد ٹوٹا نہیں ہے۔سنجے راؤت نےاپنےنئے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی فائدہ اہمیت نہیں رکھتا، ریاست ضروری ہے، جس سے یہ مانا جارہا ہے کہ بی جے پی اورشیو سینا کواقتدارمیں آنےکا فارمولہ مل چکا ہے۔شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نےکہا ہے کہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے والے فریق کو ایوان میں 145 سیٹوں کی ضرورت ہوگی، صرف اتنا ہی اہمیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہےکہ بی جے پی کےساتھ ان کا اتحاد چل رہا ہے۔ وہیں سنجے راؤت نے وزیراعلیٰ عہدے کولےکرکہاہےذاتی فائدہ اہمیت نہیں رکھتا، ریاست زیادہ اہم ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں شیوسینا کے نومنتخب اراکین اسمبلی نےقانون سازپارٹی کا لیڈر منتخب کرنےکے لئے میٹنگ کی۔ شیوسینا کےایک لیڈرنےبدھ کوبتایا تھا کہ اس سے متعلق ایک میٹنگ وسط ممبئی واقع شیوسینا بھون میں منعقد ہوگی۔ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا اوراتحادی بی جے پی میں اگلی حکومت میں اقتدارکولےکر 24 اکتوبرسے ہی رسہ کشی چل رہی ہے، جب الیکشن کےنتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ شیوسینا، بی جے پی کے ساتھ 50-50 کےفارمولےکی بات کررہی ہے۔ سینئر لیڈر اور وزیر ایکناتھ شندے سبکدوش ہونے والی اسمبلی کے لیڈر ہیں۔شیوسینا نے اسمبلی الیکشن میں 56 سیٹیں جیتی ہیں اورابھی تک گاوت اورپاٹل سمیت 6 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرچکی ہے۔ اس سے 288 اراکین والی اسمبلی میں اس کی تعداد بڑھ کر62 ہوگئی ہے۔ وہیں دوسری طرف اسمبلی الیکشن میں 105 سیٹیں جیتنے والی بی جے پی کوکم ازکم 6 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی ہے، جس میں سے بیشترپارٹی کے باغی ہیں، جنہوں نےآزاد امیدوارکے طورپرالیکشن لڑا تھا۔ بی جے پی اورشیوسینا کے درمیان باری باری سے وزیراعلیٰ کے موضوع پرلفظی جنگ جاری ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ جب تک بی جے پی 50-50 کے فارمولہ کے لئے تحریری یقین دہانی نہیں کراتی ہے جب تک شیو سینا اپنے فیصلے پرقائم رہے گی۔ بہرحال شیو سینا لیڈرکے بیان کے بعد اب یہ معاملہ حل ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان