سیاست
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے ممبئی پولس الرٹ

21؍اکتوبر2019؍ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ممبئی پولس نے سیکیورٹی کی بے مثال تیاری کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی پولس نے چند علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ممبئی پولس کے 10؍ہزار سے زائد پولس افسران اور پولس اہلکار پوسٹل بیلیٹ کے ذریعے رائے دہندگی کا استعمال کرینگے۔ ممبئی پولس کے ترجمان ڈی سی پی پرنئے اشوک نے بتایا ممبئی شہر میں 10؍ اور مضافات میں۲۶؍ اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات ہونگے۔ مجموعی طور پر1537؍ پولنگ سینٹرز پر 9991؍پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ڈی سی پی پرنئے اشوک نے کہا ممبئی میں کوئی بھی پولنگ بوتھ غیر محفوظ نہیں ہے۔ لیکن269؍ پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پر امن انتخابات کیلئے ممبئی پولس کے 40؍ہزار پولس اہلکار20؍ اکتوبر کی رات سے ہی شہر و مضافات میں خدمات انجام دینگے۔ ممبئی پولس کی مدد کیلئے سی پی ایم ایف کی20؍ کمپنیاں،ایس آر پی ایف کی 12؍کمپنیاں اور ہوم گارڈ کے2700؍ جوانوں کو طلب کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی پرنئے اشوک کے مطابق تمام پولس افسران اور پولس اہلکاروں کو مکمل تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا حفظ ما تقدم کے طور پر164؍ جرائم پیشہ افراد کو ممبئی سے باہر تڑی پار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی آر پی سی 107؍ کے تحت3760؍ ، سی آر پی سی110؍ کے تحت1279؍ ، سی آر پی سی 109؍ کے تحت292؍، نیز سی آر پی سی149؍ کے تحت1979؍ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی پی پرنئے اشوک نے بتایا 4؍ افراد کے خلاف ایم پی ڈی اے کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ جبکہ تمام جرائم پیشہ افراد کی از سر نو تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 511؍ غیر قانونی اسلحہ جات ضبط کئے گئے ہیں۔ 2؍ ہزار43؍ ملزمین کو غیر ضمانتی وارنٹ دئے گئے۔ جبکہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بھی 55؍ کاروائی کی گئی ہے۔ لگ بھگ۷؍ لاکھ12؍ ہزار362؍ روپے مالیت کا منشیات ضبط کیا گیا۔ اس دوران ممبئی پولس نے 10؍ لاکھ80؍ ہزار264؍ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب بھی ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد اب تک32؍ وارداتوں میں8؍ کروڑ14؍ لاکھ20؍ ہزار403؍ روپیہ ضبط کیا ہے۔ نقدی ضبط کے معاملے میں محکمہ انکم ٹیکس تفتیش کر رہا ہے۔ ڈی سی پی پرنئے اشوک نے کہا ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر 34؍ کیس درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تمام پولس افسران اور پولس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسمبلی چناو کے مدنظر فورس ون، کیو آر ٹی، اسالٹ ٹیم، دہشت گردی مخالف سیل کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ جبکہ انٹیلی جنس ٹیم بھی اپنے سطح پر سرگرم عمل ہیں۔ پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے خوف ہو کر ووٹنگ میں حصہ لیں۔ پولس نے مزید کہا افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
بین الاقوامی خبریں
پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات ممکن… یوکرین میں جنگ بندی پر روس کا بڑا بیان، بتا دیا معاملہ کن شرائط پر حل ہو گا

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ملاقات کر سکتے ہیں۔ روس نے عندیہ دیا ہے کہ یہ یوکرین اور روس کے درمیان جامع امن معاہدے کا آخری مرحلہ ہوگا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ممکن ہے لیکن مذاکرات کاروں کی جانب سے ٹھوس بنیاد تیار کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوٹن-زیلینسکی سربراہی ملاقات امن معاہدے کے آخری مرحلے کے طور پر ہی ہو سکتی ہے۔ یوکرین نے اس ہفتے کے شروع میں امن مذاکرات کے مختصر دور کے بعد اگست کے آخر تک دونوں صدور کے درمیان ملاقات کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے بعد روس کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔ روس کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ پیوٹن اور زیلنسکی اسی وقت ملاقات کر سکتے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ روکنے کے لیے کوئی حتمی معاہدہ طے پا جائے۔
دمتری پیسکوف نے اگست میں ہونے والی ملاقات کی فزیبلٹی کے بارے میں شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ایسا پیچیدہ طریقہ کار ایک ماہ میں مکمل کرنا ممکن نہیں لگتا۔” یہ امکان نہیں ہے کہ یہ 30 دن ہو گا۔ ماسکو اور کیف اب بھی اپنے مذاکراتی موقف میں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ راتوں رات دونوں کو اکٹھا کرنا ناممکن لگتا ہے۔ “اس کے لیے ایک انتہائی پیچیدہ سفارتی کوشش کی ضرورت ہوگی۔” روس اور یوکرین کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں جنگ بندی کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ ختم ہونے کے فوراً بعد روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر ڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ یوکرین نے کہا ہے کہ روسی حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب روس میں یوکرین کے ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دونوں فریقوں کا جارحانہ رویہ امن مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے لڑائی جاری ہے، اس لڑائی میں اب تک دونوں طرف سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان گزشتہ ماہ ترکی میں بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران دونوں فریقین نے فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق کیا لیکن جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہ ہوسکا۔ اس جنگ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔
سیاست
چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔
جرم
ممبئی چن دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔
اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چن نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا