ممبئی پریس خصوصی خبر
آر بی آئی نے پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم نکالنے کی حد 40 ہزار روپے کی
ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک (پی ایم سی) سے چھے مہینے میں رقم نکالنے کی حد بڑھاکر 40 ہزار روپے کر دی ہے۔ ابھی یہ حد 25000 روپے تھی۔ پی ایم سی بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سینٹرل بینک نے اس بینک کے صارفین کے لئے نقدی نکالنے کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی طرح کی دیگر پابندیاں لگا دی ہیں۔ سینٹرل بینک کے ذریعے 23 ستمبر کو بینک پر لگائی گئی پابندی کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب ریگولیٹر نے نکاسی کی حد بڑھائی ہے۔ سب سے پہلے نکاسی حد 1000 روپے طے کی گئی تھی۔ اس کو لے کر مختلف طبقوں نے کافی تنقید کی تھی۔ اس کے بعد 26 ستمبر کو نکاسی کی حد بڑھاکر 10000 روپے فی کھاتا کردی گئی تھی۔ بینک کے کام میں بدانتظامیاں اور ریئل اسٹیٹ کمپنی ایچ ڈی آئی ایل کو دیے گئے قرض کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دینے کو لے کراس پر ریگولیٹری پابندی لگا دی گئی تھی۔ بینک نے ایچ ڈی آئی ایل کو اپنے کل قرض 8880 کروڑ روپے میں سے 6500 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا۔ یہ اس کے کل قرض کا تقریباً 73 فیصد ہے۔ پورا قرض پچھلے دو-تین سال سے این پی اے بنا ہوا ہے۔ بینک پر لگائی گئی پابندیوں میں قرض دینا اور نیا جمع منظور کرنے پر پابندی شامل ہیں۔ ساتھ ہی بینک انتظامیہ کو ہٹاکر اس کی جگہ آر بی آئی کے سابق افسر کو بینک کا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سوموار کو کہا کہ حکومت پی ایم سی بینک معاملے سے جڑے واقعات پر باریکی سے نظر رکھے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر نے بھروسہ دیا ہے کہ پی ایم سی بینک کے صارفین کے مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔ پبلک سیکٹر کے بینک کے چیف کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا، ‘آر بی آئی گورنر نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ صارفین کے مفاد کو دھیان میں رکھیں گے اور جلد سے جلد ان کی دقتیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میں نے آج دوپہر آر بی آئی گورنر کے ساتھ چرچہ کی تھی اور میں اس کی باریکی سے نگرانی کر رہی ہوں۔’ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جمع پر گارنٹی کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑھانے پر غور کر سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کو پارلیمنٹ کے ذریعے سے کیا جائے گا۔ ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ڈی آئی سی جی سی) بینک کھاتے میں جمع صارفین کی رقم کا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے کا بیمہ کرتی ہے۔ اس میں اصل اور سود دونوں رقم شامل ہے۔ کسی وجہ سے بینک کا کام بند ہونے کی حالت میں جامع کرنے والے کو بیمہ کمپنی اس رقم کی ادائیگی کرتی ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ انہوں نے آر بی آئی گورنر کے ساتھ اس بات پر صلاح مشورہ کیا کہ، کیا ایک لاکھ روپے کی جمع گارنٹی کو فوراً جاری کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ، گورنر نے مطلع کیا ہے کہ بینک بند ہونے کے بعد ہی جمع گارنٹی جاری کی جاسکتی ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے پی ایم سی بینک گھوٹالے معاملے میں سوموار کو ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر راکیش کمار وادھون اور ان کے بیٹے سارنگ وادھاون اور بینک کے سابق چیئر مین وریام سنگھ کی پولیس حراست 16 اکتوبر تک بڑھا دی۔ سیکڑوں کی تعداد میں جمع کرنے والے اس معاملے کو ‘سفید پوش جرم’ ٹھہراتے ہوئے عدالت کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی اور اپنے پیسے جلد سے جلد واپس دلائے جانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک معاملے میں پولیس نے تینوں ملزمین کو سوموار کو مہانگر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ معاملے کی جانچ کر رہی ممبئی پولیس کی اکانومک کرائم برانچ نے تینوں کی حراست کی مانگ کی۔ مجسٹریٹ ایس جی شیخ نے پولیس کی حراست کی عرضی پر غور کرتے ہوئے تینوں کی حراست 16 اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ پی ایم سی بینک میں 4355 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں شامل ہونے کے الزام میں وادھون اور ان کے بیٹے کو تین اکتوبر اور سنگھ کو پانچ اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے سوموار کو کہا کہ اس نے پی ایم سی بینک منی لانڈرنگ معاملے میں 3830 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی ہے اور پہچان کی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ وہ ‘ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ’ (ایچ ڈی آئی ایل)، اس کے پروموٹرس، پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک کے افسروں اور دیگر کی کئی جائیدادوں کا تجزیہ کر رہی ہے۔ پہچان کی گئی جائیدادوں کو جلد ہی منی لانڈرنگ روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت قرق کیا جائے گا۔ ای ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ جرم سے متعلق باقی پیسے کا پتہ لگانے کے لئے جانچ جاری ہے۔ ای ڈی کا معاملہ ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کی طرف سے دائر ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ مرکزی ایجنسی نے اس مہینے کے شروع میں اس معاملے میں چھاپے ماری کی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پیدائشی سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کے لیے اضافی افرادی قوت کی تعیناتی کی ہدایت : ایڈیشنل میونسپل کمشنر پراجکتا ورما لاونگیرے

ممبئی : ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) پراجکتا ورمالاونگیرے نے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے زون 5 کے تحت آنے والے علاقوں جیسے مانخورد، شیواجی نگر، کرلا اور چیمور میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کی فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی افرادی قوت کی تعیناتی کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ان درخواستوں کی منظوری کے لیے سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔ آج (25 جولائی 2026)، لاونگرے نے چیمبور میں بی ایم سی کے ایم ویسٹ وارڈ آفس میں زون 5 کے انتظامی وارڈوں میں محکمہ صحت کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں موجود ڈپٹی کمشنر (پبلک ہیلتھ) شرد اوگھاڈے، ڈپٹی کمشنر (زون 5) سندھیا شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر (ایم-ایسٹ) اجول انگولے، اسسٹنٹ کمشنر (ایم-ویسٹ) شنکر بھوسلے، اور ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر (محکمہ صحت عامہ) ڈاکٹر دکشا شاہ۔ای
ایم ایل وراڈ ایسٹ ویسٹ وارڈز میں پیدائشی سرٹیفکیٹ سے متعلق درخواستوں پر کارروائی کرنے کے لیے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔ ورمالاونگیرے نے ہدایت دی کہ شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک شہری سہولت مراکز پر درخواستیں قبول کی جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے لیے یہ مراکز اتوار کو بھی کھلے رہیں۔ انتظامی وارڈ کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کو شہریوں کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے اضافی افرادی قوت کا تقرر کرنا چاہیے، اس طرح درخواستوں کی ایک بڑی تعداد کو نمٹانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ ورمالاونگرے نے ہدایت کی کہ درخواستوں کو جمع کرنے کے بعد کم سے کم وقت کے اندر اندر کارروائی اور حل کیا جائے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی طرف سے نئے برتھ سرٹیفکیٹس کے لیے درخواستوں کو سنبھالنے اور موجودہ میں تصحیح کے لیے سافٹ ویئر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ سافٹ ویئر درخواست کی تفصیلات جمع کرانے اور متعلقہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، جبکہ اس میں ڈیش بورڈ بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ برتھ سرٹیفکیٹ کی درخواست کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سافٹ ویئر اور ڈیش بورڈ کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تعلیمی معاملات سے متعلق درخواستوں کو ترجیح دی جائے۔ بیرون ملک تعلیم اور ویزا پروسیسنگ کے لیے درکار کیو آر کوڈ پر مبنی برتھ سرٹیفکیٹس کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
آج کی میٹنگ کے دوران، ایڈیشنل میونسپل کمشنر پراجکتا ورمالاونگرے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پروجیکٹوں، مانسون سے متعلق بیماریوں کے واقعات، اور میٹرنٹی ہومز اور مضافاتی اسپتالوں میں صلاحیت میں توسیع اور مرمت کے کاموں کی حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ لوک مانیہ تلک جنرل اسپتال (سائن)، گوونڈی شتابدی اسپتال، اور ما اسپتال (چیمبور) کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔پراجکتا ورما-لاونگیرے نے محکمہ کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ صحت کے انتظامیہ کے کاموں میں شفافیت اور شہری مسائل کے جلد حل کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ جائزہ لیں۔ انہوں نے زون کے اندر اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ سائٹ کا دورہ کریں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں طلبا کی فتح پر ‘جشن فتح’… طلبا پر تشدد برپا کرنے والے پولس والوں پر کارروائی کا مطالبہ ابھی نامکمل : ادھو ٹھاکرے

ممبئی میں طلبا کی تاریخی فتح پر ‘جشن فتح’ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دلی جنتر منتر پر دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ پورا ہونے کے بعد بھی احتجاج جاری رہے گا۔ یہ موقف کاکروچ جنتا پارٹی لیڈر ابھجیت دیپکے نے جاری کیا ہے۔ ممبئی میں ترنگا مارچ کے ساتھ اب ‘جشن فتح’ منایا جائے گا یہ اعلان یہاں پریس کانفرنس میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شیواجی پارک کے پاس ہی اسٹیج تیار کیا جائے گا اور وہاں پر ہی مجمع جمع ہو گا۔ سدھی ونائک تک مارچ نہیں ہو گا۔ راج ٹھاکرے نے بتایا کہ یہ طلبا کے لئے بڑی کامیابی ہے, اس کا جشن منانے کے لیے یہ مارچ منعقد کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس طرح سے دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ لیا گیا ہے۔ ان کا استعفی لینے کے بعد ان کا محکمہ تو تبدیل نہیں کیا گیا یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی استعفیٰ پر ہی طلبا مطمئن نہیں ہے۔ جن پولس اہلکاروں و افسران نے طلبا پر تشدد کیا ان پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ بھی مکمل نہیں ہوا ہے, جس طرح سے طلبا پر بربریت کی گئی وہ سراسر غلط ہے, لیکن طلبا ثابت قدم تھے اتنا ہی نہیں انہوں نے احتجاج کے دوران تکالیف برداشت کی اور یہی وجہ کہ سرکار کو ان طلبا کے سامنے جھکنا پڑا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس طرح سے سرکار نے یہ سمجھا تھا کہ وہ کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گی, لیکن طلبا نے اسے مجبور کر دیا۔ ممبئی میں طلبا کے ساتھ اظہار ہمددردی کے لیے ‘جشن فتح’ منایا جائے گا اور روایتی طریقے سے ترنگا ریلی منعقد ہو گی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ابھیجیت دپیکے سے بات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شیواجی پارک ترنگا مارچ : اعلی افسران کی پولیس کمشنر کے ہمراہ اہم میٹنگ، پولیس کا حفاظتی انتظامات سخت، ضروری ہدایات جاری

ممبئی : ممبئی کے شیواجی پارک میں ترنگا ریلی کو لے کر پولیس بھی مستعد ہے دلی جنتر منتر میں طلباء کے احتجاج سے اظہار ہمدردی کے لئے ٹھاکرے برادر نے ترنگا مارچ کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں لاکھوں مظاہرین کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ ایسے میں پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ ترنگا مارچ کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقععہ پیش نہ آئے اس لئے پولیس محتاط ہے اور حالات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ترنگا مارچ کیلئے روٹ پر نگرانی کے ساتھ آج ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں ایڈیشنل پولیس کمشنر سمیت اعلی افسران کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی۔ جس میں نظم و نسق اور احتجاجی مظاہرہ سے متعلق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ ممبئی شہر میں شیواجی پارک میں احتجاجات کا سلسلہ دراز ہے۔
ممبئی شہر و مضافات میں ترنگا مارچ کے دوران کہاں کہاں سے مظاہرین شیواجی پارک میں جمع ہوسکتے ہیں, اسکی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں احتجاجات شروع ہے۔ نیٹ امتحانی پرچہ لیک کے معاملہ میں طلباء نے وزیر تعلیم دھریندر پردھان کا استعفی طلب کیا ہے اور طلباء اپنے موقف پر قائم ہے۔ ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں ترنگا مارچ کے سبب پولیس بھی الرٹ ہے۔ شیواجی پارک میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ٹریفک روٹ پر بھی پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضروری احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ممبئی اور ریاست میں طلباء کے احتجاجات کے سبب پولیس نے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کے اعلی افسران کو اس متعلق ضروری ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ ممبئی کے مضافاتی علاقے کرلا, چمبور, بائیکلہ, اندھیری, ملاڈ مالونی, جوگیشوری سمیت دیگر علاقوں سے بھی احتجاج میں طلباء کے شریک ہونے کا اندازہ ہے۔ ترنگا مارچ کے دوران گڑ بڑی کی کوشش یا بدامنی قابل برداشت ہے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کو جواب دیا جائے گا۔ یہ انتباہ ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے دیا ہے اور کہا ہے کہ دلی کے طرز پر اگر ممبئی میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اسی قطعی برداشت نہیں کیا جائے۔ ممبئی میں احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں پولیس بھی مستعد ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام12 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں11 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
