Connect with us
Monday,27-October-2025

سیاست

شرد پوار اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں

Published

on

sharadpawar

ممبئی: پربھنی کے جلسہ عام میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے شرد پوار کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں اقتدار کا لالچی قرار دے کر کہا کہ شرد پوار کو صرف حکومت میں حصہ داری چاہیے ،اس کام کے لیے وہ کچھ بھی کرگزرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے 2014اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد شرد پوار کی پالیسی کو دوبارہ عوام کے سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ شرد پوار نے بی جے پی کی اکثریت کے بعد بغیر کسی شرط کے بی جے پی اور این سی پی کے اتحاد سے حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ہمارے پرانے اتحاد کی بنیاد پر بی جے پی نے شرد پوار کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔شرد پوار نے بی جے پی شیوسینا کے خلاف بیان بازی کرکے کئی سیٹوں پر قبضہ جمایا تھا۔ ریاست بھر میں بی جے پی سے مخالفت کرکے عوام کی ووٹیں حاصل کرنے والے شرد پوار نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے ایک بار بھی نہیں سوچا تھا کہ ووٹرس پر کیا اثرات مرتب ہوگے؟اس مرتبہ بھی شرد پوار کرسی اور اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔اھو ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار کے پاس کوئی مستحکم منصوبہ بندی نہیں ہے جس کی بنیاد پر عوام سے ووٹ کا مطالبہ کریں۔ کانگریس کو طعنہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست سے کانگریس کے پاس کچھ نہیں رہا۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان کے متعلق کہا کہ اشوک راؤ چوہان ناندیڑ کا ایک کونا پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت میں حصہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 370؍ کی دفعہ کو ہم نے ہٹایا ہے اور ریاست میں ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دیا ہے۔

(جنرل (عام

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ممبئی میں مہاراشٹر بی جے پی کے نئے دفتر کا سخت بنیاد ڈالتا ہے

Published

on

ممبئی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو جنوبی ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نئے مہاراشٹر ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا، جو پارٹی کی تنظیمی توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ تقریب چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک پرائم پلاٹ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ پارٹی عہدیداروں کے مطابق، آنے والا کثیر المنزلہ ڈھانچہ نئی دہلی میں بی جے پی کے قومی ہیڈکوارٹر کی ڈیزائن اور فعالیت دونوں میں آئینہ دار ہوگا۔ "منصوبے کے مطابق، نئی عمارت چرچ گیٹ کے پلاٹ پر بنے گی۔ یہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، کشادہ اور پارٹی کی مستقبل کی ترقی کے لیے ضروری تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہو گی،” ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا، جیسا کہ انڈین ایکسپریس نے نقل کیا ہے۔ اس عمارت میں بائیو میٹرک سسٹم، ڈیجیٹل ایکسیس کنٹرول، اور جدید ترین مواصلاتی انفراسٹرکچر سمیت اعلیٰ درجے کی حفاظتی خصوصیات شامل ہوں گی۔ پارٹی لیڈروں نے کہا کہ نیا دفتر بی جے پی کے مہاراشٹر آپریشنز کے لیے ایک مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا، جو ریاست بھر میں اس کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور تنظیمی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے پہلے دن میں، شاہ نے سمندری اور ماہی گیری کے شعبے کے اقدامات کی ایک سیریز کا بھی افتتاح کیا، جس میں حکومت کی خود انحصاری اور تعاون پر مبنی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ مزاگون ڈاک میں، اس نے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت جدید ترین گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کا بیڑا شروع کیا۔ ہر برتن، جس کی قیمت 1.2 کروڑ روپے ہے، حکومت مہاراشٹر، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) اور مرکزی ماہی پروری محکمہ نے مشترکہ طور پر فنڈ فراہم کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد سمندری ماہی گیری کو جدید بنا کر، گہرے سمندر میں کارروائیوں کو وسعت دے کر، اور کوآپریٹیو کو ہندوستان کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) اور بلند سمندروں میں غیر استعمال شدہ ماہی گیری کے وسائل کو تلاش کرنے کے قابل بنانا ہے۔ شاہ نے کہا کہ یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی نمائندگی کرتی ہے، ایک خود انحصار ہندوستان جو پائیدار طریقوں اور تعاون پر مبنی شراکت کے ذریعے ماہی گیروں اور ساحلی برادریوں کو بااختیار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، وزیر داخلہ نے ممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک (آئی ایم ڈبلیو) 2025 کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کو ہار پہنا کر کیا، جو ہندوستان کی قابل فخر سمندری میراث کی علامت ہے۔ اس تقریب نے جہاز رانی، بندرگاہوں اور لاجسٹکس کے شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کو چارٹ کی حکمت عملیوں پر اکٹھا کیا جس کا مقصد ہندوستان کے عالمی سمندری نقش کو مضبوط کرنا تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی میں اردو گھر کی تعمیر میں ایک بڑی کامیابی، اردو گھر کے لئے زمین الاٹ، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کی جلد میٹنگ متوقع

Published

on

Rais-Ajit

ممبئی : اردو زبان سے محبت کے لئے مشہور بھیونڈی شہر کے عوام کے اردو گھر کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جا رہا ہے. بھیونڈی (مشرق) سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی پانچ سال کی انتھک جدوجہد رنگ لائی اور حکومت مہاراشٹر نے بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کی تجویز کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے. خاص بات یہ ہے کہ اردو گھر کی تعمیر کے لئے جتنے بھی تکنیکی اور قانونی مسائل تھے ان کو دور کر کے رئیس شیخ نے بھیونڈی کے محبان اردو کے لئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے.

قابل غور بات یہ ہے کہ بھیونڈی شہر میں محبان اردو کی اکثریت کے باوجود اسے حکومت کی طرف سے بار بار نظرانداز کیا گیا اور اردو گھر کا جو خواب اہلیان بھیونڈی نے دیکھا تھا، اس کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی تھی لیکن سن ٢٠٢١ میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اہلیان بھیونڈی کے اردو گھر کے دیرینہ خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد شروع کی حالانکہ اس دوران انہیں کئی تکینکی اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن رئیس شیخ نے ہار نہیں تسلیم کی اور اردو گھر کی تعمیر کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور اب پانچ سال کی طویل محنتوں اور کوششوں کے بعد حکومت نے بھیونڈی شہر میں اردو گھر بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے.

رئیس شیخ نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے قریب واقع مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی، محنت کش مزدوروں کا شہر ہے. یہ شہر ملک بھر میں اپنی ٹیکسٹائل صنعت کی وجہ سے ‘مانچسٹر’ کہلاتا ہے. یہاں اردو زبان میں پڑھنے لکھنے والوں کی اکثریت ہے. بھیونڈی میں کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اردو اسکولیں ہیں جس میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں. اس کے ساتھ ہی یہاں کے بچے یشونت راؤ چوہان یونیورسٹی، مولانا آزاد یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں. اس ضمن میں ہم نے سن ٢٠٢١ میں بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کے لئے آواز بلند کی اور اس وقت کے اقلیتی محکمے کے وزیر نواب ملک سے ملاقات کر کے تحریری طور پر بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کے لئے ایک مکتوب دیا. رئیس شیخ نے بتایا کہ اردو گھر کی تعمیر میں کئی رکاوٹیں حائل تھیں، حکومت کی شرائط کے مطابق اردو گھر کی تعمیر کے لئے اقلیتی محکمے کے پاس خود کی ٢٥٠٠ اسکوائر میٹر کی قطعہ اراضی ہونا لازمی تھا جس کے لئے ہم نے کوشش کی اور بھونڈی شہر میں واقع اسکول نمبر ٢٢ – ٦٢ کے سامنے واقع گروپ گرام پنچایت سمیتی کی زمین کو حاصل کیا گیا اور اب اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے اردو گھر کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کر دی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد بھیونڈی میں اردو گھر کی تعمیر کا خواب پورا ہوگا. رئیس شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب لکھا ہے اور ان کی صدارت میں متعلقہ محکمے کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرنے کی گزارش کی ہے. ہمیں توقع ہے کہ بہت جلد نائب وزیر اعلی کی طرف سے یہ میٹنگ طلب کی جائے گی.

Continue Reading

سیاست

بلدیاتی انتخابات سے قبل مہایوتی میں ناراضگی، حلیف پارٹیوں کے ورکرس کی بی جے پی میں شمولیت سے اضطراب، شندے کا اچانک دلی دورہ

Published

on

SHINDE

ممبئی : بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی مہاوکاس اگھاڑی سے لے کر مہایوتی میں ناراضگی کا دور شروع ہوگیا ہے, کیونکہ بی جے پی کی حلیف پارٹیاں اپنی ہی اتحادیوں سے اس لئے نالاں ہے کیونکہ کئی پارٹی کارکنان فنڈ کی تقسیم کو لے کر بی جے پی پر سنگین الزام عائد کر رہے ہیں اس میں شندے سینا اور اجیت پوار این سی پی گروپ کے لیڈران بھی شامل ہیں ایسے میں مہایوتی میں شگاف پیدا ہوگئی ہے۔مہاراشٹر مہایوتی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے نائب وزیر اعلی مہایوتی کے رویہ سے ناراض ہے ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی الیکشن کے ساتھ بلدیاتی انتخابات قریب ہونے کے باوجود بھی مہایوتی میں اتحاد سے متعلق فارمولہ پر کوئی اہم فیصلہ نہیں ہوا ہے جس کے سبب حلیف پارٹیاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور تنہا الیکشن لڑنے کا دم بھر رہی ہے, لیکن حتمی مہایوتی اتحاد سے متعلق فیصلہ اور فرمان دلی سے ہی جاری ہوتا ہے اس لئے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے فوراً نصف شب دہلی پہنچ گئے۔ ان کے دہلی کے اچانک دورہ نے بحث چھیڑ دی ہے۔ خاص طور پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہاراشٹر کے دورے پر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے سب کی توجہ اس بات پر مرکوز رہے گی کہ شندے کے دہلی پہنچنے سے عظیم اتحاد میں کیا نئی پیش رفت ہوگی۔ تھانے سمیت ریاست کے کچھ مقامات پر شندے سینا اور بی جے پی کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ شندے سینا کے ایم ایل اے کو فنڈز فراہم کرنے پر بھی ناراضگی ہے۔ اس لیے دہلی کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ شندے سینا اور بی جے پی کے درمیان رسہ کشی اور اختلافات بھی عروج پر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی میں دیگر پارٹیوں کے کارکنان کی شمولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے یہاں تک شندے کارکنان بھی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ایسے میں شندے کارکنان ناراض ہے بی جے پی میں صرف شندے کارکنان ہی شامل نہیں ہوئے ہیں بلکہ اجیت پوار کے کارکنان کی بھی شمولیت نے حلیف پارٹیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے بی جے پی میں شمولیت کی اصل وجہ فنڈ کی تقسیم کا تنازع ہے کیونکہ بی جے پی حلیف پارٹیوں کے اراکین کو فنڈ کی فراہمی سے محروم کر رہی ہے یہ الزام بھی شندے سینا نے عائد کیا ہے جس کی وجہ سے ناراضگی پائی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے خود انحصاری کا نعرہ دیا ہے۔ تھانے اور دیگر علاقوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان طویل گفت و شنید جاری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فنڈز کی تقسیم پر ناراضگی کا ڈرامہ بھی جاری ہے۔ اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ شندے کے دورہ کے پس پشت کیا مقصد تھا۔ آج دہلی میں ایم پی ڈاکٹر شریکانت شندے کے بنگلے سے سینئر لیڈروں سے ملاقات بھی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ شندے آج صبح مودی سے ملنے روانہ ہوئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ریاست کے کن کن مسائل پر بات کریں گے اس کی معلومات جلد ہی سامنے آئے گی۔ وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے بھی اپنا ودربھ دورہ منسوخ کر دیا ہے دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مہاراشٹر کے دورے پر ہیں، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا منگل ودربھ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ انکشاف کیا جا رہا ہے کہ وہ 2 نومبر کو منگل ودربھ کا دورہ کریں گے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی منگل کو منعقد ہونی تھی اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے اس تقریب میں منوج جارنگے پاٹل اور دیویندر فڑنویس ایک ہی اسٹیج پر موجود رہیں گے دورہ کی منسوخی کے سبب شیواجی مہاراج کے معتقدین میں ناراضگی پائی جارہی ہے.

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com