سیاست
بی جے پی کا دم بھرنے والے نام نہاد مسلمانوں کو بی جے پی کا ٹھینگا
مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے ۱۳؍اور آوٹر سے ۹؍امیدوار کریں گے اسمبلی الیکشن میں امیدواری
مالیگاؤں میں اسمبلی الیکشن 2019 ایک نئی تاریخ رقم کرنے والا ہے، 7 اکتوبر کو نام واپس لینے کے بعد مالیگاؤں سینٹرل 114 میں مجلس کے امیدوار ڈاکٹر خالدپرویز یونس عیسی کے نام واپس لینے کے بعد 13 اور آوٹر 115 میں 2 امیدواروں کے نام لینے کے بعد 9 امیدوار اسمبلی الیکشن لڑیں گے، اس اسمبلی الیکشن میں برسر اقتدار کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے، مالیگاؤں بی جے پی میں شامل نام نہاد مسلمانوں کی بھاچپا نوازی کے باوجود پارٹی نے انہیں حاشیے پر رکھ کر ان کی اوقات بتادی ہے، ان امیدواروں میں بیشتر ایسے امیدوار تھے جو اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ بی جے پی انہیں ٹکٹ دیں گی،
ان امیدواروں میں سرفہرست شیخ ابراہیم شیخ اسلم المعروف پپو ممبر ہے، موصوف ریاستی حج کمیٹی کے رکن ہے، شیخ ابراہیم شیخ اسلم نے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بی جے پی کو متعارف کرایا اور آج خود بی جے پی کے لئے محتاج تعارف ہوگئے، بی جے پی آج مالیگاؤں میں اپنے قدم جماچکی ہے، شیخ ابراہیم شیخ اسلم المعروف پپو ممبر بی جے پی کی اس درجہ بے حسی سے مایوس ہوچکے ہیں، بی جے پی نے پپو ممبر کا استعمال کسی ٹشو پیپر کی طرح کیا اور وقت آنے پر انہیں دودھ میں مکھی کی طرح نکال دیا، اصل میں پپو ممبر کی شاید یادداشت کمزور ہے یا وہ بھول گئے کہ بی جے پی کس طرح مسلمانوں کا استحصال کررہی ہے، آج بی جے پی کی وجہ سے لاکھوں مسلمانوں پر این آرسی کی ننگی تلوار لٹک رہی ہے، طلاق ثلاثہ بل کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،
مسلمانوں کو مآب لنچنگ کے نام پر قتل کیا جارہا ہے، آج بی جے پی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں مگر ہم کیا کریں مسلمانوں کو غدار کہنے والے ہی مسلمانوں سے غداری کرگئے ، اب ان سے کیا کہا جائے کہ آج جس بی جے پی سے مسلمان خود کو محفوظ رکھنا چاہتے تھے، وہی بی جے پی آج مالیگاؤں میں مسلمانوں کی وجہ سے مستحکم ہوچکی ہے، واضح رہے کہ شیخ ابراہیم المعروف پپو ممبر کے علاوہ بھی مالیگاؤں سے کئی مسلمان امیدواری کے خواہش مند تھے مگر بی جے پی نے دیپالی وویک واروڑے کو ٹکٹ دے ان مسلم امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد اب یہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی الیکشن لڑرہے ہیں، اب اس سے زیادہ اور کیا برا ہوسکتا ہے کہ جو بی جے پی مسلمانوں کا ہندوستان وجود برداشت نہیں کرسکتی وہ مسلمانوں کو ٹکٹ کیوں دیں گی ؟ اب ہم کیا کہیں اصل میں ہماری اپنی صفوں میں انتشار ہے اور اس کا فائدہ قوم کے دلال اٹھاتے ہیں، یہ قوم کی وہ دیمک ہے جو مسلمانوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، چند پیسوں کے لئے بکنے والے اس دور کے یہ میر صادق اور میر جعفر اصل میں قوم کے لئے کینسر ہے. الیکشن میں انہیں بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملا تو یہ آزاد امیدواری کر رہے ہیں تاکہ مسلم ووٹوں کا بٹوارہ ہوسکیں ، ان میں کتنے ایسے ہیں جنہوں نے لوک سبھا الیکشن میں مسلم ووٹ پھوڑنے کے لئے لاکھ 2 لاکھ میں اپنے ایمان کا سودا کیا تھا۔
جرم
ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
جرم
ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملک میں دہشت گرد انہ حملوں کی سازش… کلیان سے مشید احمد گرفتار، داعش مشتبہ کارکنان کے رابطہ میں اڑیسہ کا عمران بھی تھا

ممبئی : ممبئی کے کلیان علاقہ سے این آئی اے کیس میں دہلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس نے کلیان سے داعش کے مشتبہ رکن اور سوشل میڈیا پر فعال مشید احمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشید احمد نے ملک کے خلاف سازش رچی تھی۔ این آئی اے کیس نمبر 84/2026 بی این ایس سیکشن 61 ملزم کو کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے دہلی روانہ کردیا گیا ہے۔ کلیان جوڈیشل مجسٹریٹ 5ویں کورٹ کلیان میں اسپیشل سیل دہلی اور اے ٹی ایس ٹیم کے افسران نے مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32 سال، کمرہ نمبر 13، اعظمی چاول، نزد عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ، تعلقہ کلیان، ضلع تھانے کے رہائشی کو پیش کیا۔ اسپیشل سیل دہلی ٹیم کے تفتیشی افسربھوجراج سنگھ اور پولیس انسپکٹر منوج کمار نے کلام نامی ایک شخص کی شناخت کی ہے جو ممبئی کے علاقے میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور اس کے شدت پسندی (آئی ایس آئی ایس سے متاثر) اپنے ساتھیوں کے ساتھ خفیہ پیغامات کے ذریعے رابطے میں تھا۔ اڑیسہ کے ساکن عمران نامی اس کا ساتھی بھی اس گروہ کا رکن ہے اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے دسمبر میں دہلی کا دورہ کیا اور لال قلعہ اور دیگر اہم مقامات پر گشت کیا۔ اس طرح، چونکہ سوشل میڈیا گروپ ملک بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والا تھا، اس لیے این آئی اے نے مقدمہ نمبر 84/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 61 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران، مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32، ٹٹوالا تھانے کی حدود کے تحت کھڈولی کے رہائشی، کمرہ نمبر 13، عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ تعلقہ، کلیان ضلع، تھانے سے گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تین دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ چونکہ مذکورہ کیس کی تفتیش دہلی میں جاری ہے، اس لیے اسے پہلے کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور دہلی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے 05 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی گئی لیکن عدالت نے اسے 03 دن کی مہلت دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
