Connect with us
Friday,26-December-2025

(جنرل (عام

پارلیمنٹ کے احاطے میں پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں پرمکمل پابندی عائد

Published

on

لوک سبھا سکریٹریٹ نے منگل سے پارلیمنٹ کے احاطے میں دوبارہ کام میں نہ آنے والی پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر سامانوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی باضابطہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع لوک سبھا سکریٹریٹ اوردیگر معاون ایجنسیوں کے تمام افسران اوراہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کریں۔
انھیں پلاسٹک کے سامان کے بجائے ماحولیات یعنی قدرتی طور پر زائل ہونے والے تھیلوں، سامانوں کا استعمال بند کرنے کی صلاح بھی دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 02 اکتوبر 2019 کو گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر محض ایک بار استعمال میں آنے والی پلاسٹک کااستعمال بند کر دیں اوراس مقصد کے حصول کے لیے اہم قدم اٹھائیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ کی یہ پہل ملک کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے وزیراعظم کی اپیل کی سمت میں ایک قدم ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : تار ڈیو پولس اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرتشدد، خاتون سے بھی نازیبا حرکت، دو غنڈے گرفتار، اے ایس آئی پر بھی چھیڑخانی کا کیس درج

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سنجے رانے کو زدوکوب کر کے ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے دو جرائم پیشہ غنڈوں کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے تارڈیو کے گارڈن میں سنجے رانے ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کر تے ہوئے پایا گیا تھا جس کے بعد دونوں افراد نے اے ایس آئی کا کالر پکڑ کر زدوکوب کیا تھا جبکہ پولیس اہلکار نے ان سے کہا تھا کہ وہ غلطی پر پولیس بیٹ چوکی چلنے کو تیار ہے لیکن دونوں نے اے ایس آئی کی ایک نہ سنی اور زدوکوب کر کے پولیس کی وردھی خاکی پر ہی ہاتھ ڈالا اور سوشل میڈیا پر اے ایس آئی کی ویڈیو بھی وائرل کر دی جس کے بعد تار ڈیو پولیس نے جرائم پیشہ ملزمین عرفان اقبال شیخ اور عباس محمد علی خان کے خلاف بی ایم ایس کی دفعات 127,353(1)B115,352,351,202 کے تحت کارروائی کی ہے اس سے قبل مذکورہ بالا اے ایس آئی کے خلاف پولیس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کا کیس درج کر لیا تھا اور اب ان دونوں ملزمین پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے سنجے ولاس رانے سے جب نازیبا حرکت کا ارتکاب ہوا تو ان دونوں نے اسے پکڑ لیا اور سنجے نے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشن چلنے کو تیار ہے لیکن ان دونوں نے چھیڑخانی کے ملزم سنجے کے ساتھ ہاتھا پائی کر نے کے ساتھ گالی گلوج کی ان دونوں کا مقصد پولیس کی شبیہ خراب کرنا اور علاقہ میں دہشت پیدا کرنا تھا اس لئے دونوں نے پولیس پر ہاتھ ڈالا اور قانون ہاتھ میں لیا جس کے بعد ان دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ممبئی پولیس عوام کی حفاظت کے لئے اگر کوئی پولیس افسر غلط کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے اس لئے ان دونوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے عدالت نے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ایچ ایم شاہ آسام میں شمال مشرق کے سب سے بڑے آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے۔

Published

on

گوہاٹی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 29 دسمبر کو یہاں اپنے آنے والے دورے کے دوران، شمال مشرق کے سب سے بڑے آڈیٹوریم جیوتی بشنو پریکھیا گرہ کا افتتاح کریں گے، جس میں 5,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سی ایم سرما نے ذکر کیا کہ آڈیٹوریم ریکارڈ وقت میں تعمیر کیا گیا ہے اور آسام کے ثقافتی ورثے کے دو عظیم شبیہیں – جیوتی پرساد اگروالا اور بشنو پرساد رابھا کے اعزاز میں اس کا نام رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو ریاست کی بھرپور فنکارانہ اور ثقافتی میراث کو خراج تحسین اور خطے میں ثقافتی مقامات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ جیوتی بشنو پریکھیا گریہ کو بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگراموں، پرفارمنسز، کانفرنسوں اور عوامی پروگراموں کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ یہ نہ صرف آسام بلکہ پورے شمال مشرق کے لیے ایک تاریخی مقام بن جائے گا۔ عہدیداروں نے کہا کہ جدید ترین آڈیٹوریم فنکاروں، ثقافتی تنظیموں اور اداروں کے لیے ایک وقف پلیٹ فارم فراہم کرے گا، ساتھ ہی ساتھ آسام کی پروفائل کو ثقافتی مرکز کے طور پر بھی فروغ دے گا۔ افتتاح ایچ ایم شاہ کے آسام کے دورے کے دوران اہم پروگراموں میں سے ایک ہوگا، جس میں سرکاری مصروفیات کا ایک سلسلہ شامل ہونے کی امید ہے۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ ریاست میں کئی اعلیٰ سطحی مرکزی اقدامات کے عین مطابق ہے، جو آسام کی ترقی اور قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ انضمام پر مرکز کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سرما نے کہا کہ آڈیٹوریم کا نام جیوتی پرساد اگروالا کے نام پر رکھا جانا، جنہیں آسامی سنیما کے باپ اور ایک اہم ثقافتی بصیرت کے طور پر جانا جاتا ہے، اور بشنو پرساد رابھا، ایک انقلابی فنکار، موسیقار اور مفکر، آسام کی ثقافتی شبیہہ کے لیے گہرے احترام کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی سہولت آنے والی نسلوں کو ریاست کی فنی روایات سے جڑنے کی ترغیب دے گی۔ عہدیداروں نے کہا کہ عوامی انفراسٹرکچر کو تیزی سے اپ گریڈ کرنے کے لئے حکومت کے دباؤ کے ایک حصے کے طور پر آڈیٹوریم کو ایک سخت ٹائم لائن کے اندر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی، تعلیمی اور سماجی اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ریاست کی وسیع تر کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ جیوتی بشنو پریکھیا گرہہ کے افتتاح سے فنکاروں، ثقافتی شخصیات اور معززین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی امید ہے، جو آسام کے جدید عوامی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے دوران اپنی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے پر نئے سرے سے زور دینے پر زور دیتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کیا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو جہاد کا مطلب معلوم ہے؟ ابوعاصم اعظمی

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر کے سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو جہاد کا مطلب بھی معلوم ہے؟ اگر بی جے پی سے ہندو مسلم، مندر مسجد جیسے مسائل کو نکال دیا جائے تو کیا وہ الیکشن لڑ سکے گی؟ اگر میں ان کے حلقے سے الیکشن لڑوں تو ہار سکتا ہوں، لیکن جن لوگوں پر وہ ظلم کر رہے ہیں اگر وہ انہیں ووٹ نہ دیں تو اسے "ووٹ جہاد” کہا جائے گا۔ اور میں نہیں مانتا کہ جمعیت علمائے اسلام یا کوئی اور باوقار مسلم تنظیم کبھی مسجد یا زبان کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کی حمایت کی ہے, جبکہ بی جے پی کا نفرتی ایجنڈہ ہندو مسلمان میں تفریق پیدا کرتا ہے تاکہ ووٹوں میں انتشار ہو اور ذات پات کی بنیاد پر بی جے پی الیکشن میں فتح یاب ہو۔ مسلمان نے کبھی بھی نفرتی پیغام کو عام نہیں کیا, لیکن جب مسلمان ایسے شدت پسند لیڈر کو ووٹ نہ دے تو اسے ووٹ جہاد سے منسوب کیا جاتا ہے۔ جہاد ایک مقدس لفظ ہے, اس کی اصطلاح غلط طریقے سے پیش کی جارہی ہے۔ جہاد کی اصطلاح جدوجہد ہے اور کسی نیک مقصد اور ملک کے لیے قربانی دینا جہاد ہے, لیکن فرقہ پرستوں, کریٹ سومیا اور نتیش رانے سمیت بی جے پی لیڈران نے تو جہاد کی تشریح ہی تبدیل کردی ہے, جو سراسر غلط ہے اور اس قسم کے بیان سے ان کی مسلم دشمنی عیاں ہوتی ہے, اگر اس کے باوجود اگر کوئی انہیں ووٹ نہ دے تو کہتے ہیں کہ ووٹ جہاد ہے, اگر آپ نفرتی ایجنڈہ پر کام کرو تو کون ووٹ دے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com