ممبئی پریس خصوصی خبر
ہندوسینا نے مودی سرکار کو مسلم کتاب قرآن مجید پر پابندی عائد کرنے کے لئے خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کتاب قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہندو سینا نے حکومت ہند سے مسلم برادری کی پاک کتاب القرآن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے حال ہی میں دہلی میں ایک کتاب کی دکان سے قرآن شریف خریدا تھا۔
وہ کہتے ہیں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد، وشنو گپتا کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔ وشنو گپتا کے مطابق، یہ کتاب غیر مسلموں اور سابقہ مسلمانوں پراپنی خیالی اسلامی جنت کے قیام کے لئے ہونے والے تشدد کی بات کرتی ہے۔
وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں، گپتا نے یہ بھی کہا کہ یہ کتاب نوجوانوں کو الجھا رہی ہے اور انہیں دہشت گردی کی طرف لے جارہی ہے۔ لہذا گپتا نے قومی سلامتی کو لاحق خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت ہند سے اس کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ
کیا ہے۔
اس کے علاوہ گپتا نے بھی اس خط میں متنازعہ اسلامی مذہب کے گرو ذاکر نائک کا حوالہ دیا ہے۔ ہندو سینا کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں ذاکر نائک کے خلاف دہشت گردی اورمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہیں۔ لیکن ذاکر نائک تمام مذہبی خطبات، پاک کتاب قرآن مجید کا حوالہ دے کر کرتی ہے اور نوجوانوں کی بہلاتا ہے۔
جب ممبئی پریس نے ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے تمام خطوط میں وزارت داخلہ امور کو لکھے ہیں۔ جو اس کتاب پر پابندی لگانے کے لئے کافی ہیں۔ اور اگر ضرورت محسوس کی گئی تو، اس کے ساتھ وہ عدالت بھی جائے گا۔
جب ممبئی پریس اس معاملے پر اے آئی ایم آئی ایم اسدالدین اویسی سے اپنی رائے جاننا چاہی، تو اویسی نے کہا کہ ملک میں بہت سے لوگ ہیں جو ایسی سستی کارروائی کرکے پبلسٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اور وہ ایسے لوگوں کے بارے میں اپنی رائے دینا مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی مشہور وکیل اعجاز نقوی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خط سے معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگا جو امن وامان کی صورتحال کو خراب کرسکتا ہے، لہذا پولیس کو بغیر کسی شکایت کے اس کا بغور کوئی اقدام کیا جانا چاہئے۔
اعجاز نقوی نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہئے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ نہ تو کوئی جنگ قرآن کی وجہ سے ہوئی ہے اور نہ ہی کسی ملک کے قانون کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ اور قرآن کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ ہندو سینا کا یہ خط صرف تشہیر کا ایک طریقہ ہے۔
سری لنکا میں حالیہ بم دھماکوں کے بعد ہندو سینا نے بھارت میں برقعہ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ ادارہ 2016 میں اس وقت روشنی میں آیا تھا۔ جب ٹرمپ کی سالگرہ پر امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ مناتے ہوئے صدارتی انتخاب جیت جانے کے لئے خدا سے دعا کی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بہادر اہلکار نے جان پر کھیل کر بچائی زخمی لڑکی کی جان

ممبئی : ممبئی پولس ٹریفک اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سفاک عاشق کے چنگل سے دوشیزہ معشوقہ کو بحفاظت بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد اس اہلکار کی ستائش کی جارہی ہے اس نے زخمی خون میں لت پت لڑکی کو اسپتال پہنچایا اور اپنی جان پر کھیل کر مسلح نوجوان سے اسے آزاد کروایا, جس کے بعد نوجوان نے خودکشی کرلی۔
آج صبح 10:17 بجے بائیکلہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ گروپ کی ایم ٹی پی ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی کہ دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں میوریش بلڈنگ، دتارام لاڈ مارگ، کالاچوکی کے سامنے فٹ پاتھ پر کھڑی ہیں، جس سے راہگیروں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ مذکورہ کال کے جواب میں بائیکلہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے رائڈر پولیس کانسٹیبل کرن سوریہ ونشی وہاں پہنچے جب وہ مذکورہ جگہ پر کارروائی کر رہے تھے تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اہلکارکو بتایا کہ آستھا نرسنگ ہوم کے کیبن میں ایک لڑکا ایک لڑکی پر چاقو سے حملہ کررہا ہے۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرن سوریاونشی فوراً موقع پر گئے اور متاثرہ لڑکی کو ملزم لڑکے کی گرفت سے چھڑانے کی کوشش کی اور اسے نرسنگ ہوم سے باہر لے گئے۔ چونکہ وہ زخمی حالت میں تھی اس لیے اس نے جلدی دکھائی اور ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر لڑکی کو ٹیکسی میں بٹھا کر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اسپتال، رانی باغ لے آیا۔ لڑکی کو وہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ کالاچوکی کے افسران اور اہلکار زخمی خاتون کو مزید علاج کے لیے جے جے اسپتال لے گئے۔
اس کے علاوہ اس واقعے میں حملہ آور نے خود کو بھی چاقو مارا اور اسے کالاچوکی پولیس اسٹیشن کی مدد سے کے ای ایم اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ریلوے اسپتال کا ڈپٹی کمشنر آف پولیس، زون 4، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے ساتھ ساتھ کالاچوکی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر نے دورہ کیا۔ لڑکی سر جے جے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تھانہ کالاچوکی کے پولیس اہلکار مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ اہلکار نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لڑکی کی حفاظت کی اور دلبرداشتہ عاشق کے چنگل سے اسے بچایا اسکے لیے مذکورہ اہلکار کی ستائش کی جارہی ہے۔
جرم
دبئی سے ہندوستان میں ڈرگس فروشی کا ریکیٹ بے نقاب، تین عالمی ڈرگس اسمگلر ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں، سلیم سہیل شیخ کی حوالگی

ممبئی ؛ ممبئی کرائم برانچ نے دبئی سے منشیات کی فیکٹری چلانے والے سرغنہ کو دبئی سے حوالگی کے بعد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے دبئی میں مفرور ملزم سلیم سہیل شیخ ایم ڈی ڈرگس کی فیکٹری چلاتا تھا. تفصیلات کے مطابق ۱۶ فروری ۲۰۲۴ کو ممبئی کرائم برانچ یونٹ 7 نے جال بچھا کر پروین بانو غلام کو سی ایس ٹی روڈ چمبور سانتا کروز کرلا ممبئی سے 641 گرام میفیڈون کے ساتھ گرفتار کیا تھا جس کی کل مالیت عالمی بازار میں ۱۲ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ملزمہ یہاں دبئی میں منشیات سازی کے فیکٹری دبئی میں براہ راست رابطے میں تھی اور یہاں سے ہی منشیات اسمگلنگ کیا کرتی تھی اس کے ساتھ ہی دبئی میں رابطہ رکھنے والا ساجد محمد آصف ۲۵ سالہ سے منشیات خریدا کرتی تھی اس کے بعد پولیس نے ساجد شیخ عرف ڈیبز کو گرفتار کیا اور میرا روڈ میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر 3 کلو گرام وزن ایم ڈی برآمد کیا جس کی قیمت عالمی بازار میں 3 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے یہ ملزم دبئی میں منشیات کی فیکٹری چلانے والے کے رابطہ میں تھا یہ ملزم اسے ایم ڈی کے لیے خام مال کی سپلائی کیا کرتا تھا اس کے بعد یہاں دو منشیات اسمگلروں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولس نے 25 مارچ 2024 کو سانگلی ضلع میں چھاپہ مار کر یہاں سے میفیڈ ون ایم ڈی کی فیکٹری بے نقاب کی اور 245 کروڑ کی منشیات سازی کا سامان ضبط کیا اس کیس میں منشیات کی خریداری حوالہ آپریٹر کے معرفت کے جاتی تھی اسے بھی گرفتار کیا گیا اس میں رابطہ کار اور منشیات فروشی کا سرغنہ طاہر سلیم ڈولا عرف مصطفی محمد قبا والا کی حوالگی کو پولس نے یقینی بنایا اور اسے دبئی سے بھارت حوالگی کے معرفت لایا گیا اس معاملہ میں مفرور ملزم سلیم سہیل شیخ کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا اس کےبعد کرائم برانچ نے اس معاملہ میں کارروائی کی اور یواے ای دبئی سے اس کی حوالگی کو مکمل کیا اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کا ۳۰ اکتوبر تک ریمانڈ لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی ڈٹیکشن ون وشال ٹھاکر نے انجام دی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے اب تک ایک خاتون سمیت کل 15 ملزمین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اور منشیات کے گروہ کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن وکاس اگھاڑی کا سماجوادی پارٹی حصہ نہیں : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتخابات میں سماج وادی پارٹی مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی اور نہ ہی وہ اس اتحاد کا حصہ ہوگی۔ وہ لوگ جنہوں نے 19 سال سے قید بے گناہ مسلمانوں کی رہائی پر اعتراض کیا, لیکن مالیگاؤں دھماکوں کے ملزمین کی رہائی پر خاموش رہے۔ بابری مسجد کے انہدام پر فخر کا اظہار کرنے والے بھگوان رام اور بھگوان وشواناتھ کا نام تو لیتے ہیں لیکن سنگم کے مقدس پانی کو بدبودار بتاتے ہیں اور اتربھارتیوں اور شمالی ہندوستانی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یہ ایسا صوبہ ہے جہاں پوارا ملک پنڈ دان کرنے جاتا ہے ایسے صوبوں سے تعلق رکھنے والے شمالی ہندوستانیوں اور بہاریوں کی توہین کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں. اگر ایسے لوگ مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہیں تو سماج وادی پارٹی کبھی بھی اس کا حصہ نہیں بنے گی۔
سماج وادی پارٹی انصاف، سیکولرازم، آئینی اقدار اور گنگا جمونی ثقافت کی سیاست کرتی ہے۔ اس لیے ہم کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں نفرت پھیلانے اور ملک کو تقسیم کرنے والی قوتیں شامل ہوں۔ اس قسم کی وضاحت ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کی ہے الیکشن قریب ہے ایسے میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی اپنی حلیف جماعتوں کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہے ایسے میں مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ مفاہمت سے سماجوادی پارٹی نے صاف انکار کردیا ہے اور اسے متعصب قرار دیا ہے کیونکہ اب مہا وکاس میں ایم این ایس کی بھی متوقع انٹری اور داخلہ کو لے کر تجسس برقرار ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ علاقائیت کی بنیاد پر تشدد برپا کرنے والوں کے ساتھ وہ انتخابات میں شریک ہونے سے قاصر ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
