Connect with us
Saturday,07-November-2026

مہاراشٹر

ماب لنچنگ کے خلاف بالی ووڈ کا سیکولر قدم

Published

on

ممبئی:ماب لنچنگ کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں لیکن ماب لنچنگ کی واردات پر فل اسٹاف نہیں لگ رہا ہے، کیونکہ سینکڑوں مظلومین کی موت کے بعد بھی کوئی سخت قانو ن نافذ کرنے میں مرکزی و ریاستی حکومتیں ناکام رہیں ہیں۔ بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ۲۳؍ جولائی کو ایک تحریری شکایت ارسال کی ہے، جس میں ماب لنچنگ کی واردات پر فوری طورپر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایتی خط میں کی شروعاتی سطور میں لکھا گیا ہے کہ عزیز وزیر اعظم ہم امن و امان کے اس ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے غمگین کرنے والی وارداتوں کے متعلق فکر مند ہیں۔ مزید لکھا گیا ہے کہ ہمارا ملک جمہوری ملک ہے، جمہوری ملک کے آئین کے مطابق اپنے اپنے مذاہب پر آزادی کے ساتھ عمل کرنے کا حق ملک کے ہر باشندے کو حاصل ہے۔کسی بھی مذہب ،ذات اور جنس کو برابری کا حق دیا گیا ہے۔ درمیانی سطورمیں تحریر ہے کہ مسلمانوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر ہجومی تشدد کے مظالم پر فوری روک لگائی جانا چاہیے۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی ) کی رپورٹ ہمارے سامنے آئی تو ہم حیران ہو گئے ہیں کہ ۲۰۱۶ء؁ میں دلتوں پر ظلم کے ۸۴۰؍ معاملات پیش آئے ہیں۔ اس طرح کے زیادتی کرنے والے معاملات میں مجرموں کو سزا کا تناسب بہت ہی کم ہوا ہے۔ آخری سطور میں لکھا ہے کہ ملک میں ایک موضوع پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے ہمیں ملک مخالف کا لقب نہیں دینا چاہیے۔ اخیر میں لکھا ہے کہ جمہوری نظام میں بے چینی و غیر مطمئن ہونا جمہوریت کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔ حکومت کی پالیسوں سے کوئی شخص غیر مطمئن ہو تو اسے غدار ،نکسلی کہہ کر مخاطب نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ایسے افراد کی مخالفت کرنا چاہیے۔ انوراگ کشف، اپرنا سین، منی رتنم اور کوکنا سین جیسی مشہور شخصیات نے وزیراعظم کو خط لکھا ، اس خط میں شیام بینگل، ریدّی سین، رام چندر گوہا، بنایک سین، سو متر چٹر جی، ریوتی، شوبھا مدل، انوپم رائے وغیرہ کے دستخط ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کریٹ سومیا کو اب مسلم بچوں کی پیدائش سے بھی اعتراض

Published

on

krit-saumya

ممبئی : ممبئی مسلم بچوں کی شرح ولادت پر بھی اب بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کو اعتراض ہے انہوں نے یہاں شرح پیدائشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوتے ۲۰۵۱ تک مسلمانوں کی آبادی اکثریتی فرقہ یعنی ہندوؤں سے بھی زیادہ ہو گی۔ کریٹ سومیا نے اپنے ایکس پر کہا ہے کہ ہر 3 ہندو بچوں کی پیدائش کے مقابلے میں 2 مسلمان بچے پیدا ہوتے ہیں۔

گزشتہ 5 سالوں میں 336,525 ہندو بچے کی پیدائش ہو ئی ۔ 220,754 مسلمان بچوں کی ولادت ہوئی ہے گزشتہ 5 سالوں میں، ممبئی میں: 336,625 ہندو بچے پیدا ہوئے۔ 220,754 مسلمان بچے پیدا ہوئے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ‘ڈیموگرافک بیلنس کمیٹی’ (آبادیاتی توازن کمیٹی) تشکیل دیں، تاکہ ممبئی کو “مسلم ممبئی” بننے سے روکا جا سکے ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام بھی کریٹ سومیا نے اپنے ٹویٹ میں عائد کیا ہے اور مسلم بچوں کی ولادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوتے آبادی پر کنٹرول کے لیے کمیٹی تشکیل کا مطالبہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بھی کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماؤنوازوں کے خلاف گڈچرولی پولس کی بڑی کارروائی! پولس آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے مختلف اشیاء اور دھماکہ خیز مواد برآمد کی گئیں

Published

on

Maoists

مہاراشٹر : گڈچرولی ضلع میں اب ماؤ نواز نظریے کا خاتمہ ہو چکا ہے اور یہاں کے شہری بالآخر اس دہشت سے آزاد ہو چکے ہیں جو کبھی ان پر مسلط تھی۔ ماضی میں، ماؤ نواز سکیورٹی فورسز کو دھمکانے اور تخریبی کارروائیاں کرنے کے لیے مختلف ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے تھے۔ وہ ریاستی سرحدوں کے ساتھ واقع دور دراز اور جنگلات سے بھرپور علاقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ مواد تیار کرتے اور اسے خفیہ طور پر زیر زمین دفن کرتے تھے۔ ان کا مقصد مخصوص مواقع جیسے کہ ‘نکسل ہفتوں’ (Naxal weeks) یا انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے اس مواد کا استعمال کرنا تھا۔ اس صورتحال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، گڈچرولی پولیس نے 4 نومبر 2026 کو یہ چھپایا گیا مواد کامیابی سے برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، گڈچرولی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ماؤ نوازوں نے ‘تَوے’ (Tavve) کے جنگلی علاقے میں جو گراپٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا ہے۔ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ایم رمیش کی رہنمائی میں، 4 نومبر 2026 کو ایک تلاشی آپریشن (سرچ آپریشن) شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں ‘اسپیشل آپریشن اسکواڈ’ (گڈچرولی اور پرانہِتا) کے چار یونٹس اور ‘بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ’ (BDDS) کی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ جنگلی علاقے میں ’اسپیشل آپریشن اسکواڈ‘ (SOS) اور ’بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ‘ (BDDS) کی جانب سے چلائے گئے تلاشی آپریشن کے دوران، جائے وقوعہ سے 1) 11 پریشر ککر (جنہیں دھماکہ خیز مواد کے طور پر استعمال کیا جانا تھا)، 2) کورڈٹیکس (Cordtex) تار کے 3 بنڈل (100 فٹ)، 3) 3 کلو گرام بارود، 4) 4 ڈیٹونیٹرز، 5) ایک 12 وولٹ کی بیٹری، 6) آتش بازی میں استعمال ہونے والا 250 گرام بارود، 7) اسٹیل کے 4 کنٹینر، 8) تاروں کے 8 بنڈل، 9) ایک سولر پینل، اور اس کے ساتھ ماؤ نواز (Maoist) سرگرمیوں سے متعلق دیگر سامان برآمد ہوا ۔

یہ آپریشن گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ایم رمیش کی ہدایات اور رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ایس پی (آپریشنز) کارتک مدھیرا، ایڈیشنل ایس پی شری گوکل راج جی، ایڈیشنل ایس پی آہری (پرانہتا) ہرش وردھن بی جے، اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) سنیل اوئکے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس آپریشن میں ’اسپیشل آپریشن اسکواڈ‘ (گڈچرولی اور پرانہتا)، انٹیلی جنس سیل، اور ’بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ‘ (BDDS)کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایم رمیش نے اس آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا کاجوپاڑہ منشیات فروش کرنے والی ملزمہ گرفتار

Published

on

ممبئی : اس مقام پر کوڈین فاسفیٹ مشروب کی بوتلوں کو فروخت کے لیے روم میں ذخیرہ کیا گیا تھا, اس پر پولس نے 01 خاتون کو زیر حراست لے کر گرفتار کر لیا, اس کی شناخت حسینہ، عمر 38 سال، رہائشی کرلا ممبئی کے طور پر ہوئی, مذکورہ ملزمہ سے ہر ایک 100 ملی کی کوڈین فاسفیٹ مشروب نشیلی ادویات کی 460 بوتلیں (قیمت 4,60,000/- روپے) ضبط کی گئی ہیں۔ مذکورہ بہترین کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے، ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلے شرینگی، اور باندرہ یونٹ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان