Connect with us
Sunday,22-September-2024

قومی خبریں

ماب لنچنگ کے خلاف بے مدت بھوک ہڑتال صرف ۲؍ گھنٹہ میں سِمٹ گئی

Published

on

دھولیہ:تبریز انصاری کے ہجومی تشدد کی واردات کے بعد ہے ہی انصاف آکروش مورچہ نے ماب لنچنگ کے خلاف سخت قانون نافذ کروانے کی حکمتِ عملی پر اپنی ٹیم کے ساتھ مشوراتی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ۔ انصاف اکروش مورچہ کے انتظامیہ کی خواہش تھی کہ شہر کے دانشوران کے قیمتی مشورہ کے ذریعہ کام کی ابتداء کی جائے گی۔ اس ضمن میں پہلی میٹنگ اے آئی ٹی اسکول بھولا بازار میں منعقد کی گئی ، میٹنگ کی کامیابی کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت سے ہی ہوگئی تھی ۔ تمام حاضرین سے ہجومی تشدد کے خلاف کیا کام کرنا چاہیے جس سے حکومت قانون بنانے کے لیے سوچنے پر مجبور ہوجائے؟ متعدد لوگوں کے مشورہ کے بعد اتفاق رائے کی بنیاد پر بے مدت بھوک ہڑتال کی تجویز کو منظور کرلیا گیا، لیکن سب سے بڑی غلطی پہلی ہی میٹنگ میں تاریخ طے کرنا تھی اور یہ تاریخ ۲؍ مرتبہ ملتوی کی گئی اور تیسری مرتبہ ۱۶؍ جولائی کی گئی ۔ ۱۲؍سے ۱۵؍ اور پھر ۱۶؍ جولائی کو بھوک ہڑتال کی گئی ،۱۶؍ تاریخ سے قبل جو بد نظمی ہوئی ہے اس پر سرسری نظر ڈالنا ضروری ہے۔ بے مدت بھوک ہڑتال کی باتیں چلائی گئی جب تک حکومت ہجومی تشدد کے خلاف قانون عملی شکل میں بناکر پیش نہیں کردیتی تب تک بھوک ہڑتال جارہی رہے گی۔ بھوک ہڑتال میں مالی تعاون کے نام پر چندہ کیا گیا، سب سے اہم مالیاتی شعبہ غیر ذمہ دار شخص کے سپرد کیا گیا جو لوگوں کے درمیان بھوک ہڑتال میں آنے والے اخراجات کی فہرست بتاکر چندہ حاصل کرتا رہا، عوام کے جذبات سے کھیل کا چندہ اکھٹا کیا جاتا رہا ۔بتایا جارہا تھا کہ دس ہزار عوام پروگرام میں شرکت کریں گی ، حقیقت میں صرف ۲۰۰؍ لوگ ہی موجود تھے۔ عوام سے کہا گیا کہ بے مدت بھوک ہڑتال کی جگہ سی سی ٹی وی کیمرہ ، نیشنل چینل والوں کا کوریج، ویڈیو شوٹنگ کے لیے ڈی ایس ایل آر کیمرہ ، بڑا شامیانہ ، بہترین مائک سسٹم ، بارش سے بچنے کے لیے پلاسٹک کا منڈپ وغیرہ نا جانے کتنے لوازمات کو گنوانے کے بعد روپئے طلب کئے گئے ۔ جبکہ بے مدت بھوک ہڑتال کی ہر ایک شخص نے حمایت کی تھی ، شہرمیں چند مخیر حضرات کو ذمہ داری دے دی جاتی تو ہر چیز کا انتظام آسانی کے ساتھ ہوجاتا ۔ نقدی جمع کرنے کی قطعی ضرورت نہیں تھی، جہاں خالص سیاسی شخصیات موجود ہوتی ہے وہ اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر نقدرقم حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایک شخص نے نمائندہ سے بات چیت کرکے ۴؍ لاکھ کا بجٹ بتایا ، جبکہ دوسرے شخص نے کہا ہم سے ساڑے پانچ لاکھ کا بجٹ بول کر چندہ وصول کیا گیاہے۔ ایدوکیٹ زبیر شیخ نے اے آئی ٹی اسکول میںدو سال قبل تعلیمی موضوع ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی کے تیاری کے عنوان پر پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں شہر کے تمام مسلم کارپوریٹرس سمیت سیاسی لیڈران کو مدعو کیا گیا تھا لیکن صرف سماجی خدمتگار زاہد کرانہ والے کے علاوہ کوئی بھی تعلیمی نسبت کے پروگرام میں حاضرنہیں تھا۔ انصاف آکروش مورچہ میں انتظامیہ کے اہم اراکین کام کرتے ہیں لیکن بن بُلائے سیاسی لیڈران پہنچ جاتے ہیں ۔ ۱۶؍ جولائی کو ہوا یوں کہ کارپوریٹرس و دیگر لیڈران اپنے اپنے چمچوں کے ساتھ بھوک ہڑتال کی جگہ پہنچ کر فوٹو شیشن جاری کردیئے گویا پروگرام انہوں نے ہی منعقد کیا ہو ۔ واٹس اور فیس بُک پر ایک ہی پروگرام کی سیاسی لیڈران کی الگ الگ تصاویر آنے لگی ۔عوام نے سوچا آج کا پہلا دن ہے پورا دن بھوکا پیاسا رہ کر پروگرام میں بیٹھے گے لیکن اچانک ۲؍ گھنٹہ میں اسٹیج سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ہماری بھوک ہڑتال کا پروگرام ختم کیا جارہا ہے۔ کیونکہ سرکاری افسران خود میمورنڈم لینے ہمارے پاس چل کر آرہے ہیں اس طرح کا بیان دے کر عوام کو گمراہ کیا گیا۔ افسران تو دفتر سے نکل کر پروگرام کی جگہ پر آگئے اور میمورنڈم لے کر چلے گئے لیکن کسی کو یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کے دباؤ میں آکر بے مدت بھوک ہڑتال کو ختم کیا جارہا ہے؟ اخبار کے نمائندہ نے ایک ذمہ دار سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ شہر کا ماحول خراب نہ ہو اس لیے ہم نے جلد ہی پروگرام کو ختم کردیا۔ جبکہ بھوک ہڑتال شروع ہونے سے قبل چند ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا کہ بھوک ہڑتال میں خاموشی سے ایک جگہ بیٹھا جائے گا، کسی بھی طرح کی نعرہ بازی نہیں کی جائے گی تو سوال یہ کھڑا ہوتا ہے کہ ایک طرف خاموشی سے بیٹھنے میں ماحول کیوں خراب ہوگا؟ اور پولس انتظامیہ کوعوامی پیسوں سے کس کام کی تنخواہ دی جاتی ہے؟ تو یہ کام تو پولس محکمہ کا ہوا، یہ بات بھی کی گئی کہ حکومت نے ہماری باتوں کو سنا تو ہمارا بھی کام ہے حکومت کا سپورٹ کرنا۔ یہ بھوک ہڑتال تو حکومت کے خلاف ہی تھی تاکہ قانون بنایا جائے اچانک آخری دن انتظامیہ کے ذمہ داران کیوں حکومت کے حمایت میں آگئے ؟ کیا حکومت نے ان کے مطالبات کو منظور کرکے قانون نافذ کردیا تھا؟ پھر کہا جانے لگا ہماری جنگ جاری رہے گی ، جب جنگ شروع ہی نہیں ہوئی تو جاری کیسے رہ سکتی ہے؟مزید کیا گیا کہ ہم آزاد میدان میںبے مدت دھرنا آندولن کریں گے جب مقام پر رہ کر یہ کام کرنے میں ناکام ہوگئے تو ۳۵۰؍ کلو میٹر دور جاکر کیسے دھرنا آندولن کرسکتے ہو؟سیاسی لیڈران نہیں چاہتے تھے کہ یہ بھوک ہڑتال مزید دنوں تک جاری رہ سکے کیونکہ ان کاآقا و قائد پروگرام میں شرکت کرنے سے گزیرکریںگے۔

سیاست

چھترپور میں تیسری کلاس کی کتاب کے صفحہ 17 پر لو جہاد پھیلانے کے الزامات لگائے گئے، این سی ای آر ٹی نے تمام الزامات کو غلط قرار دیا۔

Published

on

Love-Jihad

چھترپور : حال ہی میں ایک والدین نے چھتر پور پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس میں این سی ای آر ٹی کی ماحولیات کی کتاب پر لو جہاد کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ جس پر این سی ای آر ٹی نے اپنا موقف دیتے ہوئے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ چھتر پور کے رہنے والے ڈاکٹر راگھو پاٹھک نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ انہیں این سی ای آر ٹی کی تیسری کلاس میں ماحولیات کے مضمون کے صفحہ نمبر 17 پر اعتراض ہے۔ دراصل اس پیج پر ایک ٹائٹل تھا ‘چھٹی آئی ہے’، جس میں ریما نامی لڑکی احمد کو چھٹیوں میں اگرتلہ آنے کی دعوت دیتی ہے اور آخر میں تمہاری رینا لکھتی ہے۔

اس کلاس 3 کی کتاب کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ پر این سی ای آر ٹی نے اپنا موقف دیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے خط میں لکھا گیا ہے، ‘گریڈ 3 انوائرنمنٹل اسٹڈیز کی نصابی کتاب میں شائع ہونے والے خط سے متعلق حالیہ خبر غلط ہے۔ نئے قومی نصاب کے فریم ورک (2023) کے تحت، ایک نیا مضمون ‘ہمارے ارد گرد کی دنیا’ کو گریڈ 3 سے متعارف کرایا گیا ہے، جو پہلے سے جاری ماحولیاتی مطالعات کی جگہ لے رہا ہے۔ ماحولیاتی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ مضمون سائنس اور سماجی علوم میں ضروری مہارتیں بھی سکھائے گا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ‘این سی ای آر ٹی نے اس نئے مضمون کے لیے نئی نصابی کتابیں بنائی ہیں، جن میں سماجی مسائل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کلاس 3 کے لیے ‘ہماری حیرت انگیز دنیا’ کے نام سے ایک نئی نصابی کتاب جاری کی گئی ہے۔ این سی ای آر ٹی تمام اسکولوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ گریڈ 1، 2، 3 اور 6 کے لیے صرف این سی ای آر ٹی کی نئی نصابی کتابیں استعمال کریں۔ یہ کتابیں قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر مبنی ہیں، جس میں ثقافت، متعدد زبانوں کا استعمال، تجربے سے سیکھنا اور تعلیمی تکنیک بھی شامل ہیں۔

Continue Reading

سیاست

وقف بل 2024 : مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف بل کی مخالفت کی ہے، بل کو لے کر بی جے پی اور اے آئی ایم پی ایل بی کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

Published

on

Waqf-Bill-2024

نئی دہلی : آج کل وقف (ترمیمی) بل 2024 کو لے کر ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ اس بل کی مخالفت کرنے والوں میں کچھ قانونی ماہرین اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔ اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دوسری طرف، قانونی ماہرین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل 2024 کی کھل کر مخالفت کی۔

پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر انہوں نے بل پر اپنے اعتراضات درج کرائے ۔ اس دوران کمیٹی ممبران میں گرما گرم بحث بھی دیکھنے میں آئی۔ دراصل، بی جے پی رکن میدھا کلکرنی نے وقف گورننگ کونسل کی تشکیل پر سوال اٹھایا تھا۔ اس معاملے کو لے کر ہنگامہ ہوا اور گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔

معاملہ اس وقت گرم ہوا جب کلکرنی نے قانونی ماہر فیضان مصطفی سے وقف گورننگ کونسل کی تشکیل پر سوالات پوچھے۔ مصطفیٰ چانکیا نیشنل لاء یونیورسٹی، پٹنہ کے وائس چانسلر بھی ہیں۔ کلکرنی نے اس پر اپوزیشن رکن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے پہلے ہی مسترد کر دیا۔ تاہم بعد میں کمیٹی کی چیئرپرسن جگدمبیکا پال اور بی جے پی رکن اپراجیتا سارنگی کی موجودگی میں انہوں نے کلکرنی سے افسوس کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ کے علاوہ پسماندہ مسلم مہاج اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نمائندوں نے بھی کمیٹی کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے۔ پروفیسر مصطفیٰ اور اے آئی ایم پی ایل بی دونوں نے اس قانون کی مخالفت کی ہے۔ پسماندہ تنظیم کے نمائندوں نے بل میں کئی ترامیم کی تجویز دی ہے۔

Continue Reading

جرم

شاہجہاں پور میں مقبرہ توڑ کر شیولنگ کی بنیاد رکھی گئی، دو برادریوں میں ہنگامہ، مقدمہ درج، پولیس فورس تعینات

Published

on

Shahjahanpur

اترپردیش کے شاہجہاں پور سندھولی میں واقع قدیم مذہبی مقام پر مقبرے کو منہدم کر کے شیولنگ نصب کیے جانے کے بعد جمعرات کو سہورا گاؤں میں ایک بار پھر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سینکڑوں لوگوں کا ہجوم لاٹھیاں لے کر جمع ہو گیا۔ مزار کی طرف بڑھنے والے ہجوم پر قابو پانے کے لیے کئی تھانوں کی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، لیکن بھیڑ نہیں مانی۔ قبر مسمار کر دی گئی۔ پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس نے ان لوگوں کو سمجھایا جو ہنگامہ برپا کر رہے تھے۔ پھر ہنگامہ تھم گیا۔ گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

سہورا گاؤں میں قدیم مذہبی مقام کے احاطے میں ایک اور برادری کا مقبرہ بنایا گیا تھا۔ کئی سال پہلے بھی دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی رہی تھی۔ تب پولیس نے دوسری برادریوں کے ہجوم کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔ کچھ دن پہلے کسی نے سجاوٹ کے لیے قبر پر اسکرٹنگ بورڈ لگا دیا تھا۔ منگل کو جب لوگوں نے اسے دیکھا تو انہوں نے احتجاج کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ بدھ کے روز، اس مقبرے کو ہٹا دیا گیا اور شیولنگ نصب کیا گیا۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کشیدگی پھیلنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں طرف سے وضاحت کی گئی۔ گاؤں کے ریاض الدین نے پجاری سمیت کچھ لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ بعد ازاں قبر کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ دیواروں پر خاردار تاریں لگا دی گئیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے کئی گاؤں کے سینکڑوں لوگ جمعرات کو موقع پر پہنچ گئے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ مقبرے کی دوبارہ تعمیر کے بعد شیولنگا کو ہٹا دیا گیا تھا۔

ہجوم کے غصے کو دیکھ کر قریبی تھانوں کی پولیس فورس سندھولی پہنچ گئی۔ لوگوں نے تاریں ہٹا کر قبر کو گرا دیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اور سی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔ سی او نے جب لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی تو ان کی بھی بدتمیزی ہوئی۔ اے ڈی ایم انتظامیہ سنجے پانڈے اور ایس پی رورل منوج اوستھی موقع پر پہنچ گئے۔

دوسرے فریق کی جانب سے تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ اے ڈی ایم سنجے پانڈے نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاؤں کی سوسائٹی کی زمین کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے۔ قبر پر کسی نے شرارت کی تھی۔ گاؤں میں پولیس تعینات ہے۔ گاؤں کے حالات بھی نارمل ہیں۔ پولیس اسٹیشن انچارج دھرمیندر گپتا نے بتایا کہ ایک فریق کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس راج راجیش سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com