Connect with us
Monday,27-April-2026

(جنرل (عام

جے شنکر کا دبئی میں بس حادثے پراظہار افسوس

Published

on

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دبئی میں ایک بس حادثے میں 12 ہندوستانیوں کی موت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہندوستانی مشن کی جانب سے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو پوری مدد مہیا کرانے کا بھروسہ دلایا ہے۔
ڈاکٹر جےشنکر نے ٹویٹ کرکے کہا،’’دبئی کے بس حادثے سے بہت دکھی ہوں جس میں 12 ہندوستانی کی جانیں چلی گئیں ہیں۔ان کے لواحقین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔دبئی میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ ان کی مدد کررہا ہے۔‘‘
دبئی میں تعینات ہندوستان کے قونصل جنرلویپل نے اطلاع دی ہے کہ دبئی کے بس حادثے میں 12 ہندوستانیوں کی موت ہوگئی ہے۔قونصل خانے کے افسر رشیدیا پولیس تھانے اور مردہ گھر میں موجود ہیں اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو ہرممکن مدد مہیا کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد خانہ پوری مکمل کرانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کی لاشوں کو جلد ملک واپس لایا جاسکے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں مشتبہ غذائی زہرخورانی سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

Published

on

ممبئی : (قمر انصاری) ممبئی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ غذائی زہرخورانی کے باعث جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ متوفیان میں 40 سالہ شوہر، 35 سالہ بیوی اور ان کی دو بیٹیاں (16 سال اور 13 سال) شامل ہیں۔ موصولہ معلومات کے مطابق 25 اپریل کی رات تقریباً 10:30 بجے اس خاندان نے اپنے پانچ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا تھا۔ اس طرح کل 9 افراد اس کھانے میں شریک تھے۔ بعد ازاں دیگر رشتہ دار اپنے گھروں کو واپس چلے گئے اور انہیں کسی قسم کی طبی شکایت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق رات تقریباً 1:00 سے 1:30 بجے کے درمیان ان چاروں افراد نے گھر پر تربوز بھی کھایا۔ اگلی صبح 26 اپریل کو تقریباً 5:30 سے 6:00 بجے کے درمیان چاروں افراد کو قے اور اسہال کی شدید شکایت شروع ہو گئی۔

ابتدائی طور پر انہیں مقامی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سر جے. جے. ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران سب سے چھوٹی بیٹی صبح تقریباً 10:15 بجے انتقال کر گئی، جبکہ دیگر تین افراد بھی اسی دن جانبر نہ ہو سکے۔ خاندان کے سربراہ کا انتقال رات تقریباً 10:30 بجے ہوا۔ تمام افراد کا بعد از مرگ معائنہ (پوسٹ مارٹم) مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ حتمی رائے بافتی تجزیہ (ہسٹوپیتھالوجی) کی رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔ اس معاملے میں جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زہرخورانی کی اصل وجہ کیا تھی—رات کا کھانا، تربوز یا کوئی اور شے۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ حکام نے خوراک کی صفائی اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان