Connect with us
Saturday,28-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو گولڈی ڈھلوں کی دھمکی سے سنسنی

Published

on

ممبئی : گینگسٹر گولڈی ڈھلوں نے ایک مرتبہ پھر امیتابھ بچن اور ان کے فرزند ابھیشیک بچن کو سوشل میڈیا پر دھمکی دی ہے ۔ جس کے بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں دہشت پیدا ہو گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر مسلسل فلمی ستاروں کو لارنس گینگ کی دھمکی موصول ہو رہی ہیں ۔ گینگسٹر گولڈی ڈھلوں نے اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کی جانب سے اس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری سے ممبئی میں اس سینئر اداکار کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اپنی پوسٹ میں ڈھلوں نے کہا کہ وکاس ٹھاکر اور دیپک سنگھ کی گرفتاریوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے تقریباً 200 آدمی ممبئی میں تیار بیٹھے ہیں۔ اس نے خاص طور پر باپ اور بیٹے کا نام لیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات انہیں محفوظ نہیں رکھ سکیں گے۔ “وہ چاہے کتنے ہی بلٹ پروف کیبن (محفوظ خانے) کیوں نہ بنا لیں، انہیں گولی ضرور ماری جائے گی۔ اس دھمکی کی تفتیشی ایجنسی جانچ کرُرہی ہے اوراس کی صداقت معلوم کی جارہی ہے کہ آیا یہ دھمکی واقعی گینگسٹر کی جانب سے دی گئی ہے یا نہیں ۔ دلی پولس نے جن دو شوٹروں کو گرفتار کیا تھا اس کے بعد یہ دھمکی پولس کے لئے درد سر بن گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولس اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہے ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

گھاٹکوپر پولس کی بڑی کارروائی خودساختہ سب انسپکٹر پی ایس آئی گرفتار

Published

on

ممبئی پولس نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے خود کو پولس افسر بتا کر لوگوں کے دلوں میں رعب و دبدبہ قائم کرتا تھا ۔ 27 نومبر 2026 کو، تقریباً رات 8:40 بجے (20:40 بجے)، پولیس انسپکٹر رینا لوہار اور ان کا عملہ ممبئی میں گھاٹ کوپر (مغربی) کے اسٹیشن روڈ پر واقع ‘بھارت کیفے’ کے آس پاس جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کر رہا تھا، جب انہوں نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا۔ پوچھ گچھ کرنے پر، اس شخص نے بدتمیزی سے جواب دیا اور کہا، “میں 2015 بیچ کا پی ایس آئی (پی ایس آئی ) ہوں تم کون ہوتے ہو مجھ سے پوچھ گچھ کرنے والے؟” اس نے اپنا نام بتانے سے بھی انکار کر دیا۔ اس کے مشکوک رویے کی بنا پر، اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔

گواہوں کی موجودگی میں مشتبہ شخص کی تلاشی لی گئی تو اس کے موبائل فون سے ایسی تصاویر ملیں جن میں وہ پی ایس آئی (پی ایس آئی) کی وردی پہنے ہوئے تھاجس پر ایک نیم پلیٹ بھی لگی تھی جس پرپولیس سب انسپکٹر کرن ونود دیسائی درج تھااس کے علاوہ ایک آپریشن لیٹر(جس پر پولیس کا لوگو موجود تھا) اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی تفتیش کے دوران، اس نے اپنی شناخت ویبھو دیپک نارکر، عمر 33 سال کے طور پر کرائی۔ جب اس سے وردی والی تصاویر اور موبائل میں موجود دستاویزات کے بارے میں پوچھا گیا، تو وہ کوئی تسلی بخش وضاحت نہ دے سکاچونکہ اس شخص نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک پی ایس آئی (پی ایس آئی) ہے اور اس کے قبضے سے ایسی جعلی دستاویزات برآمد ہوئی جو اس نے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے تیار کی تھیں، اس لیے اس کے خلاف گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور بی این ایس (بی این ایس) کی دفعات 204، 319(2)، 336(2) اور 340(2) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ اس نے وردی میں ملبوس اپنی تصاویر اور کچھ دستاویزات کا غلط استعمال کر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہوگا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزم ویبھو دیپک نارکر، عمر 33 سال، پیشہ: ملازم، رہائش: 604، سوراج اپارٹمنٹ، مانویل پاڑا، ویرار، ضلع پالگھر کے طور پر شناخت ہوئی ہے پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : چکن سینڈوچ کو ’’مصطفیٰ‘‘ نام دینے پر جمیل مرچنٹ کی پولیس اور بی ایم سی میں شکایت، نام ہٹانے اور معافی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی کے باندرہ کھار علاقہ میں توہین رسالت کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد مسلمانوں میں ناراضگی و اضطراب ہے۔ باندرہ کے ڈونر شیک نامی کمپنی نے یہاں توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے اور چکن سینڈوچ کا نام معاذ اللہ آنحصور صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی و القابی ناموں میں سے ایک مصطفی سے منسوب کیا ہے, جس کے بعد بلڈر جمیل مرچنٹ نے اس کمپنی کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبے کا ساتھ پولس اسٹیشن میں ایک خط ارسال کیا ہے۔ مالونی باندرہ کھار پولس اسٹیشن میں خط ارسال کرنے کے ساتھ بی ایم سی اور متعلقہ کمپنی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس سینڈوچ کا نام سے مصطفی کا نام ہٹا کر اسے کوئی دوسرا عام نام و لقب دے, اس سلسلے میں جمیل مرچنٹ نے کہا کہ رسول عربی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے القابی ناموں میں مصطفی بھی ایک اسم گرامی ہے۔ اس لیے اس کی توہین ناقابل برداشت ہے, ایسے میں کمپنی کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ فورا سے پیشتر اس نام کو ہٹا دے, بصورت دیگر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہوگا۔ جمیل مرچنٹ نے کہا کہ اس طرح کے عمل سے حالات خراب ہو سکتے ہیں اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کر کے یہ شرپسند کمپنی نظم و نسق کا مسئلہ پیدا کر رہی ہے اس سے سختی سے نمٹا جائے۔ جو سینڈوچ کا نام مصطفی سے منسوب ہے اس کا اندراج مینو سمیت دیگر کارڈ پر بھی موجود ہے, یہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اس پر فوری طور پر پابندی عائد ہو۔ جمیل مرچنٹ نے نام حذف کرنے کے ساتھ کمپنی سے معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے, اس معاملہ میں پولس میں شکایتی مکتوبات ارسال کیے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی فنکس مال میں نوجوان جوڑے پر تشدد، کریٹ سومیا کا دورہ اور مدرسے کے انہدام پر بی ایم سی سے جواب طلب

Published

on

krit-saumya

ممبئی : کرلا فنکس مال پرمود مہاجن گارڈن نوجوان جوڑے کے ساتھ تشدد کے بعد اب کریٹ سومیا نے یہاں دعوی کیا ہے کہ گارڈن میں مدرسہ سے ہی نچے یہاں داخل ہوئے تھے, لیکن پولس کو اس متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ممبئی پولس نے بھی اب تک اس معاملہ میں واضح نہیں کیا ہے کہ بچے کہاں سے داخل ہوئے ہیں, جبکہ گارڈن سیکورٹی پر بھی سومیا نے سوالیہ نشان لگایا ہے, اس کے ساتھ ہی کریٹ سومیا نے کہا کہ بی ایم سی کے گارڈن محکمہ نے فنکس مال کمپنی سے ساز باز کر کے اس گارڈن کو فروخت کردیا ہے, کیونکہ اس گارڈن میں عام شہریوں کا گزر مشکل ہے۔

کریٹ سومیا نے یہاں بی ایم سی کے افسران وارڈ افسر و ڈی ایم سی کے افسران کے عملہ کے ہمراہ گھاٹکوپر کے اس مدرسہ کا بھی دورہ اور معائنہ کیا ہے, جہاں سے بچوں کے داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس مدرسہ کے داخلی دروازے پر یہاں کے ایک شخص نے کریٹ سومیا کو اندر مدعو کیا, لیکن انہوں نے اندر داخل ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ غیر قانونی مدرسہ ہے اور اب اس پر انہدامی کارروائی ہو گی گارڈن کے دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کو اسلام استھان بنانے کی سازش اب بچوں کے معرفت کی جارہی ہے۔ یہ بچہ کہاں سے آئے تھے پولس نے اب تک کوئی خاطر خواہ تفتیش نہیں کی ہے جس کے سبب کریٹ سومیا نے پولس تفتیش پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پولس کہا ہے کہ بچے یہاں کہیں جالی عبور کر کے یہاں داخل ہوئے ہیں, اس کے ساتھ ہی سیکورٹی عملہ کا بیان بھی پولس نے درج کیا ہے۔ کریٹ سومیا نے کہا کہ مدرسہ سے ہی بچے کے داخل ہونے کا امکان ہے, لیکن پولس مسلم لیڈران کے دباؤ میں تفتیش کا رخ دوسری طرف مرکوز کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں کریٹ سومیا نے ممبئی کے کئی علاقوں کو بھی اسلامستان سے تعبیر کیا ہے اور گارڈن کے تشدد کو دہشت گردی و بچوں کی غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان