Connect with us
Friday,23-October-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : بی ایم سی ہیڈکوارٹر میئر دفتر کو اڑانے کی دھمکی، خالصتانی نیشنل آرمی اور ببر خالصہ کے نام پر دھمکی آمیز ای میل کے بعد پولس الرٹ

Published

on

ممبئی : ممبئی بی ایم سی ہیڈکوارٹر سمیت فلم اداکار کے بنگلہ و ممبئی و نئی ممبئی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ممبئی پولس نے بی ایم سی سمیت دیگر مقامات کی تلاشی لے کر جانچ کی، لیکن کسی بھی قسم کا کوئی مشتبہ سامان برآمد نہیں ہوا اتنا ہی نہیں بی ڈی ڈی دستہ اور ڈاگ اسکواڈ نے مئیر کے دفتر سمیت بی ایم سی کی تلاشی لی۔ ۲۷ سے ۳۱ اکتوبر کو امیتابھ بچن کو نشانہ بنانے اور ۱۹۸۴ میں نسل کشی اور خون کا بدلہ خون سے لیا جائے گا، ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا تھا جس میں ممبئی بامبے بولے گا خالصتان زندہ باد۔ مہالکشمی ریس کورس میں ۲۷ نومبر کوبم نصب کر کے دھماکہ کی دھمکی بھی دی ہے، یہ ای میل خالصتان نیشنل آرمی اور ببر خالصہ نے دی ہے۔ اس متعلق ممبئی پولس تفتیش کررہی ہے اس دھمکی آمیز ای میل کے بعد ممبئی میں الرٹ جاری کیا گیا ہے، ای میل ممبئی میئر کے آفیشل میل پر بھیجا گیا تھا، ممبئی پولس اس متعلق ای میل آئی ڈی ٹریس کر رہی ہے۔ ممبئی، نئی ممبئی، تھانہ کی متعدد اسکولوں کو بھی خالصتانی نیشنل آرمی نے دی ہے، میئر آفس کو ۳ بجے نشانہ بنانے اور اسکولوں کو ۱ بجکر ۱۱ منٹ پر نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے، اس میں ای میل میں دھمکی دے کر باخبر کیا گیا ہے کہ اپنے بچوں کو بچاؤ ۔۔۔ اس دھمکی آمیز میل کے بعد پولس نے تلاشی لی اور تلاشی میں کوئی بھی شیشے اور سامان اور دھماکہ خیز مادہ برآمد نہیں ہوا حالات کنٹرول میں ہے اس لئے افواہ پر توجہ نہ دے یہ اپیل ممبئی پولس نے کی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا ڈیزیڈ فورڈ اینڈ ہاسپٹیالیٹی دہلی ذائقہ پر ایف ڈی اے کی کارروائی، لائسنس معطل

Published

on

Delhi-Zaika-Kurla

ممبئی : کرلا میں فورڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن ایف ڈی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈیزیڈ فوڈ اینڈ ہاسپیٹالیٹی (دہلی ذائقہ) کا لائسنس معطل کر کے ہوٹل میں تیار شدہ اجناس اور غذا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو ایف ڈی اے غذائی تحفظ ایکٹ کے مطابق کارروائی کرے گا۔ کارروائی کے دوران ایف ڈی اے نے مشاہدہ کیا کک دیواریں، چھت، دروازے پر رنگ/پلاسٹر اکھڑا ہوا، گرم، ٹھنڈا، فریج، فریزنگ کی سہولت ناکافی ہے۔ دروازے کیڑوں سے بچاؤ کے لیے مناسب نہیں برتن اور کنٹینر صاف کرنے کے قابل نہیں۔ فرش میں دراڑ، پھسلن نہیں، ڈھلان غلط ہے مال کی اسٹوریج درجہ حرارت کے مطابق نہیں، فیفو/ایف ای ایف او پر عمل نہیں۔ کھانے کا تیل مناسب نہیں، چیکنگ نہیں۔ کچا، پکا، ویج، نان ویج کھانے کوئی علیحدگی نہیں، برتن صاف نہیں، کھانا حفظان صحت کے معیار کے مطابق نہیں ہے سپلائر کے ریکارڈ، ختم شدہ تاریخ دستیاب نہیں پکوان کے معیار میں غیر مناسب انتظام اس کے ساتھ باورچی خانے و اطراف میں گندگی، فرش اور نالیوں کی صفائی نہیں ان تمام مشاہدہ کے بعد ایف ڈی اے نے اصول و ضوابط کی خلاف وزری پر لائسنس معطل کر دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں مجوزہ یکساں سول کوڈ سے متعلق مسلمانوں اور اقلیتی برادریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے متعلق رائے طلب کئے جانے کے ساتھ اس میں مسلمانوں اقلیتوں کے مذہبی عقائد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک میمورنڈم میں وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام کو یہ باور کروایا کہ یو سی سی یکساں سول کوڈ سے متعلق فیصلہ میں سرکار مسلمانوں اقلیتوں کے مذہبی آزادی اور ان کے حقوق کا خیال رکھیں۔ مہاراشٹر میں مجوزہ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے مطابق شہریوں سے طلب شدہ اعتراضات اور تجاویز کے پس منظر میں، ایک نمائندگی و میمورنڈم وزیر اعلی ریاست مہاراشٹر دیویندر فڑنویس ممبئی سٹی، ممبئی مضافاتی اور بھیونڈی کے متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو پیش کیا گیا اس میں مطالبے کیا گیا تمام اقلیتی برادریوں بشمول مسلم کمیونٹی کے آئین ہند کی طرف سے دی گئی مذہبی آزادی، ذاتی قوانین سے متعلق حقوق اور حقوق کے تحفظ کیا جائے اس یادداشت کے معرفت یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ یکساں سول کوڈ کے بارے میں فیصلہ لیتے وقت مسلم کمیونٹی کے مذہبی عقائد، روایات اور پرسنل لاز پر مکمل غور کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح، مہر، طلاق، نفقہ اور وراثت کے حقوق جیسے مسائل پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل مسلم کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں، فقہا، خواتین کے نمائندوں اور اقلیتی برادریوں کے نمائندوں سے وسیع تر بات چیت کی جانی چاہیے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ یکساں سول کوڈ کا پورا مسودہ منظر عام پر لایا جائے، شہریوں کو اپنے اعتراضات اور تجاویز کے لیے مناسب وقت دیا جائے اور موصول ہونے والی تمام تجاویز پر منصفانہ غور کیا جائے۔ ساتھ ہی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے عمل میں آئین میں مساوات کا حق، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ خواتین اور مردوں کو یکساں انصاف، وقار اور قانونی تحفظ ملنا چاہیے۔ تاہم اس کے لیے کسی بھی مذہبی طبقے کے آئینی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ حکومت کو تمام متعلقہ برادریوں کو اعتماد میں لینے، شفاف طریقے سے اور وسیع تر بات چیت کے بعد ہی آگے کی کارروائی کرنی چاہیے۔ حکومت اس بیان کا نوٹس لے، مسلم کمیونٹی سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے اعتراضات اور تجاویز پر صحیح غور کرے اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدام کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹائیگر شراف فائرنگ معاملے میں مزید چار گرفتار، دو خواتین پر اسلحہ فراہم کرنے کا الزام، ملزمین 26 اکتوبر تک پولیس ریمانڈ پر

Published

on

ممبئی ٹائیگر شراف فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے مزید چار ملزمین کو گرفتار کیا ہےجس میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہے ان دو خواتین میں بییتا اور رداھا جبکہ اس میں کنال اور ویجندر کو گرفتار کیا گیا ہے ان چاروں ملزمین کو آج قلعہ کورٹ میں پیش کیا گیا اس دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے پولس نے اس معاملہ میں ملزمین سے تفتیش کےلئے ریمانڈ طلب کیا جس کے بعد پولس کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزمین کو۲۶ اکتوبر تک پولس ریمانڈپر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے ان دو خواتین پر شوٹروں کو اسلحہ جات فراہم کرنے اور ملزمین کی مدد کا الزام ہے اس معاملہ میں مزید تفتیش اورُیہ معلوم کرنے کہ آیا ملزمین کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے یا نہیں اس کی تفتیش کےلیے پولس نے ریمانڈطلب کیا تھااب تک پولس نے اس معاملہ میں ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے اس کے ساتھ ہی پولس نے شوٹروں پھول سنگھ ، ریحان اور ریتک عرف روشن کو گرفتار کیا تھا ان تینوں نے ہی فائرنگ کی تھی اور ممبئی سے فرار ہو کر دلی بذریعہ ٹرین سفر کر رہے تھے ممبئی پولس کی اطلاع پر کوٹا پولس نےانہیں گرفتار کیا گیا اس کے ساتھ دلی اسپیشل سیل نے ہریانہ اور دلی سے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا تھا جس میں خواتین اور دیگر اسلحہ سپلائر بھی شامل ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان