Connect with us
Thursday,22-October-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹائیگر شراف فائرنگ معاملے میں مزید چار گرفتار، دو خواتین پر اسلحہ فراہم کرنے کا الزام، ملزمین 26 اکتوبر تک پولیس ریمانڈ پر

Published

on

ممبئی ٹائیگر شراف فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے مزید چار ملزمین کو گرفتار کیا ہےجس میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہے ان دو خواتین میں بییتا اور رداھا جبکہ اس میں کنال اور ویجندر کو گرفتار کیا گیا ہے ان چاروں ملزمین کو آج قلعہ کورٹ میں پیش کیا گیا اس دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے پولس نے اس معاملہ میں ملزمین سے تفتیش کےلئے ریمانڈ طلب کیا جس کے بعد پولس کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزمین کو۲۶ اکتوبر تک پولس ریمانڈپر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے ان دو خواتین پر شوٹروں کو اسلحہ جات فراہم کرنے اور ملزمین کی مدد کا الزام ہے اس معاملہ میں مزید تفتیش اورُیہ معلوم کرنے کہ آیا ملزمین کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے یا نہیں اس کی تفتیش کےلیے پولس نے ریمانڈطلب کیا تھااب تک پولس نے اس معاملہ میں ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے اس کے ساتھ ہی پولس نے شوٹروں پھول سنگھ ، ریحان اور ریتک عرف روشن کو گرفتار کیا تھا ان تینوں نے ہی فائرنگ کی تھی اور ممبئی سے فرار ہو کر دلی بذریعہ ٹرین سفر کر رہے تھے ممبئی پولس کی اطلاع پر کوٹا پولس نےانہیں گرفتار کیا گیا اس کے ساتھ دلی اسپیشل سیل نے ہریانہ اور دلی سے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا تھا جس میں خواتین اور دیگر اسلحہ سپلائر بھی شامل ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں مجوزہ یکساں سول کوڈ سے متعلق مسلمانوں اور اقلیتی برادریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے متعلق رائے طلب کئے جانے کے ساتھ اس میں مسلمانوں اقلیتوں کے مذہبی عقائد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک میمورنڈم میں وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام کو یہ باور کروایا کہ یو سی سی یکساں سول کوڈ سے متعلق فیصلہ میں سرکار مسلمانوں اقلیتوں کے مذہبی آزادی اور ان کے حقوق کا خیال رکھیں۔ مہاراشٹر میں مجوزہ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے مطابق شہریوں سے طلب شدہ اعتراضات اور تجاویز کے پس منظر میں، ایک نمائندگی و میمورنڈم وزیر اعلی ریاست مہاراشٹر دیویندر فڑنویس ممبئی سٹی، ممبئی مضافاتی اور بھیونڈی کے متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو پیش کیا گیا اس میں مطالبے کیا گیا تمام اقلیتی برادریوں بشمول مسلم کمیونٹی کے آئین ہند کی طرف سے دی گئی مذہبی آزادی، ذاتی قوانین سے متعلق حقوق اور حقوق کے تحفظ کیا جائے اس یادداشت کے معرفت یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ یکساں سول کوڈ کے بارے میں فیصلہ لیتے وقت مسلم کمیونٹی کے مذہبی عقائد، روایات اور پرسنل لاز پر مکمل غور کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح، مہر، طلاق، نفقہ اور وراثت کے حقوق جیسے مسائل پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل مسلم کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں، فقہا، خواتین کے نمائندوں اور اقلیتی برادریوں کے نمائندوں سے وسیع تر بات چیت کی جانی چاہیے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ یکساں سول کوڈ کا پورا مسودہ منظر عام پر لایا جائے، شہریوں کو اپنے اعتراضات اور تجاویز کے لیے مناسب وقت دیا جائے اور موصول ہونے والی تمام تجاویز پر منصفانہ غور کیا جائے۔ ساتھ ہی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے عمل میں آئین میں مساوات کا حق، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ خواتین اور مردوں کو یکساں انصاف، وقار اور قانونی تحفظ ملنا چاہیے۔ تاہم اس کے لیے کسی بھی مذہبی طبقے کے آئینی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ حکومت کو تمام متعلقہ برادریوں کو اعتماد میں لینے، شفاف طریقے سے اور وسیع تر بات چیت کے بعد ہی آگے کی کارروائی کرنی چاہیے۔ حکومت اس بیان کا نوٹس لے، مسلم کمیونٹی سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے اعتراضات اور تجاویز پر صحیح غور کرے اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدام کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سائن-ودیا وہار اور گورے گاؤں-ملنڈ لنک روڈ کے فلائی اوورز کا افتتاح 22 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں ہوگا۔

Published

on

ممبئی میٹروپولیٹن علاقے کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے سائن اور ودیا وہار ریلوے اسٹیشنوں کے قریب، نیز گورے گاؤں-ملنڈ لنک روڈ پر نئے فلائی اوورز تعمیر کیے ہیں۔ ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیترا تائی اجیت پوار کی موجودگی میں، کل بروز جمعرات، 22 اکتوبر 2026 کو دوپہر 1:00 بجے ایک ورچوئل (آڈیو ویژول) تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ ممبئی کی میئر، محترمہ ریتو تواڈے، اس تقریب کی صدارت کریں گی۔ یہ تقریب متعلقہ فلائی اوور سائٹس پر براہِ راست (لائیو) نشر کی جائے گی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ممتاز مہمانوں میں منگل پربھات لودھا، وزیر برائے مہارت کی ترقی، روزگار، انٹرپرینیورشپ اور انوویشن (نیز ممبئی مضافاتی ضلع کے شریک گارڈین منسٹر) ایڈووکیٹ آشیش شیلار، وزیر برائے الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ثقافتی امور (نیز ممبئی مضافاتی ضلع کے گارڈین منسٹر) اور ڈپٹی میئر شری سنجے گھاڑی شامل ہوں گے۔ خصوصی مہمانوں میں اراکینِ پارلیمنٹ انل دیسائی، سنجے پاٹل اور شری رویندر وائیکر سمیت دیگر شخصیات شامل ہوں گی۔ ورشا گائیکواڑ، ایم ایل اے امیت ساٹم ، ایم ایل اے پراگ شاہ، ایم ایل اے کیپٹن آر تمل سیلوان، ایم ایل اے ڈاکٹر جیوتی گائیکواڑ، ایم ایل اے کالیداس کولمبکر، ایم ایل اے اننت نار، ایم ایل اے سنیل پربھو، ایم ایل اے سنیل شندے، اور شری راج ہنس سنگھ موجود ہوں گے۔

میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے، قائد ایوان گنیش کھنکر، قائد اختلاف کشوری پیڈنیکر، شیوسینا گروپ لیڈرامے گھولے، انڈین نیشنل کانگریس گروپ لیڈر اشرف اعظمی، اے آئی ایم آئی ایم گروپ لیڈر وجے اوبالے، مہاراشٹر نو نرمان سینا گروپ لیڈر یشونت کلیدار، سماج وادی پارٹی گروپ لیڈرامرین ابرہانی، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے، امپروومنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن سندھیا دوشی ساکرے، تعلیمی کمیٹی کی چیئرپرسن راجیشری شرواڈکر، بیسٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ترشنا وشواس راؤ، ورکس کمیٹی (سٹی) کی چیئرپرسن یامینی جادھو، ورکس کمیٹی (مضافات) کی چیئرپرسن سنگیتا شرما، پبلک ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ہریش بھنڈیرگے، مارکیٹس اور باغات کمیٹی کی چیئرپرسن ہیتل گالا، لاء کمیٹی کی چیئرپرسن دکشا کارکر، خواتین اور بچوں کی بہبود کمیٹی کی چیئرپرسن مینل ترڈے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگڑ، اور ڈپٹی کمشنر (انفراسٹرکچر) گریش نکم کے علاوہ دیگر بھی موجود ہوں گے۔ مقامی کارپوریٹر شری جگدیش تھائیوالاپل، کارپوریٹر ساجدہ بابو خان، کارپوریٹر آشا کالے، کارپوریٹر راجیشری شرواڈکر، کارپوریٹر دھرمیش گری، اور کارپوریٹراس موقع پر پریتی ساٹمُ بھی موجود رہیں گی۔ ان تین فلائی اوورز کا افتتاح ممبئی میں اہم ٹرانسپورٹ کوریڈورز (راستوں) کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔سائن ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے اوور برج (آر او بی) منصوبے کا مختصر جائزہ ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ (ایم یو ٹی پی-2) کے تحت، سینٹرل ریلوے نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی) اور کرلا کے درمیان دو اضافی ریلوے ٹریکس (پانچویں اور چھٹی لائن) بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان ٹریکس کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے، ریلوے کی ضروریات کے مطابق سیون اسٹیشن کے قریب واقع ریلوے اوور برج کی تعمیرِ نو کی گئی۔ مزید برآں، 112 سال پرانے اس پل کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی تعمیرِ نو ناگزیر ہو گئی تھی۔

ریلوے حدود کے اندر پل کے مرکزی حصے کی تعمیرِ نو کا کام ریلوے ڈیپارٹمنٹ نے انجام دیا، جبکہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آنے والی رابطہ سڑکوں (سڑکوں کے قریب) کی تجدید اور مضبوطی کا کام کارپوریشن کے ’برجز ڈیپارٹمنٹ‘ نے ریلوے کے ساتھ مل کر مکمل کیا۔ سینٹرل ریلوے کی جانب سے جنوبی سمت میں پیدل چلنے والوں کے لیے ایک نیا پل تعمیر کیا گیا ہے۔ ریلوے ٹریکس کے اوپر بنے اس پل کے لیے، ریلوے ڈیپارٹمنٹ نے دو ’سیمی تھرو اسٹیل گرڈرز‘ (نیم کے ذریعے سٹیل گرڈرز) کا استعمال کیا؛ جن میں سے ہر ایک کا وزن 496 ٹن، لمبائی 54.5 میٹر اور چوڑائی 26 میٹر ہے۔ مغربی جانب لال بہادر شاستری مارگ کے نیچے پیدل چلنے والوں کے لیے ایک نیا سب وے (زیرِ زمین راستہ) تعمیر کیا گیا ہے، جسے 20 فروری 2026 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس کے علاوہ، سنت روہیداس مارگ کے نیچے موجود سب وے کو منتقل کر کے دوبارہ تعمیر کیا گیا، جسے بعد ازاں 14 جولائی 2026 کو کھول دیا گیا۔ مغربی جانب، لال بہادر شاستری مارگ (کرلا کی طرف) اور سنت روہیداس مارگ (دھاراوی کی طرف) کے ساتھ ساتھ، مشرقی جانب بھی رابطہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ یہ سڑکیں تین اہم شاہراہوں کی طرف جاتی ہیں، جن میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر روڈ کی جانب جانے والا راستہ بھی شامل ہے۔ ان رابطہ سڑکوں کی پیمائش کچھ یوں ہے دھاراوی کی جانب جانے والی سڑک 110 میٹر لمبی اور 27 میٹر چوڑی ہے؛ جبکہ کرلا کی جانب جانے والی سڑک 97 میٹر لمبی اور 29 میٹر چوڑی ہے۔ اور ڈاکٹر امبیڈکر روڈ کی جانب جانے والی سڑک 65 میٹر لمبی اور 27 میٹر چوڑی ہے۔ منصوبے کے فوائد ممبئی کی مضافاتی ریلوے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے، سینٹرل ریلوے اس وقت چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور کرلا کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائن بچھا رہی ہے۔ سائن (سائین) اسٹیشن کے قریب اسی طرح سے تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹائیگرشراف فائرنگ کیس : 8 ملزمان گرفتار، 2 خواتین بھی شامل، افواہوں سے بچنے کی ڈی سی پی کی اپیل

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی ٹائیگر شراف فائرنگ کیس میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اب تک کل ۸ ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ تین شوٹروں کوپہلے گرفتار کیا گیا ان کے رابطے میں پانچ ملزمین تھے اس میں چار دلی سے اور ایک ملزم انکیت کو سونی پت سے پانچ ملزمین میں دو خواتین اور تین مرد ہے ملزم نے ہتھیار امرتسر سے لائے تھے اور خواتین کو دیئے تھے یہ دلی سے ممبئی ہتھیار لے کر یہاں آئی تھی اس ہتھیار سے ہی شوٹروں نے فائرنگ کی تھی امرتسر سے جو ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے وہ بھی شوٹروں کے رابطے میں تھا ان تمام ملزمین کا ایک دوسرے سے رابطہ تھا ۔ یہ دعویٰ ممبئی کے ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے کیا ٹائیگر شراف فائرنگ کیس سوشل میڈیا پر یقین نہ کرے .

ٹائیگر شراف فائرنگ کیس میں سوشل میڈیا پر کئی گمراہ کن معلومات بھی عام ہے سوشل میڈیا پر جو گمراہ کن پروپیگنڈے عام کئے جارہے ہیں اس پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ اس میں ٹائیگر شراف کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی تھی یہ اپیل ڈی سی پی راج تلک روشن نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ریاستوں سے بھی کرائم برانچ ملزمین کی تحویل حاصل کر رہی ہے اس میں تفتیش جاری ہے اس میں کچھ کہنا اب قبل از وقت ہو گا ۔ فلم اداکار وں کی سیکورٹی سے متعلق رہنمایانہ اصول پر عمل کیا جاتا ہے ۔ ٹائیگر شراف کا بیان درج کرنے کا مرحلہ جاری ہے۔گواہان کے بیان بھی درج کئے جارہے ہیں مرحلہ وار تفتیش کے ساتھ گواہان کا بیان بھی درج کیا جارہا ہے ۔ لارنس بشنوئی سے متعلق تعلقات کی بھی ممبئی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے ۔ فائرنگ سے قبل شوٹروں نے کیا تیاری کی اس سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے ۔ سونی پت سے انکیت نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اس نے اس سازش کی انجام دہی اور اسے عملی جامہ پہنانے میں مدد کی تھی دو خواتین نے ہتھیار فراہم کئے تھے اور ٹرین سے ان خواتین نے ممبئی کا رخ کیا تھا دونوں خواتین اور ایک مرد شناسا تھے دونوں خواتین میں سے ایک وائر فٹر کا کام کرتی ہے اور دوسری خاتون اس کی دوست تھی اس لئے دونوں نے مل کر کام کیا ۔ اس معاملہ میں کرائم برانچ کی تفتیش میں یہ خلاصہ ہوا ہے کہ ملزمین اس سازش میں مزید افراد بھی ملوث ہے جن کی گرفتاری کےلئے کوشش جاری ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان