ممبئی پریس خصوصی خبر
گیٹ وے آف انڈیا پر سمندری کشتی میں خرابی کے سبب پولس کی مدد سے کشتی اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا
ممبئی : گیٹ وے آف انڈیا سمندر میں پولس نے بحفاظت سمندری کشتی اور مسافروں کو باہر نکالا۔ سمندر میں فیری بوٹ کشتی ‘انواری’ جو گیٹ وے آف انڈیا سے نصف گھنٹے کی سمندری سیر کرتی ہے۔ تقریباً 1.5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر سمندر میں ٹوٹ گئی، جب کہ ساڑھے بجے کے قریب گیٹ وے پر واپس لوٹی۔ جہاز میں کل 38 افراد سوار تھے جن میں 34 مسافر اور 4 عملے کے ارکان شامل تھے۔کنٹرول روم سے یہ اطلاع ملتے ہی پولیس کانسٹیبل ابھیجیت شندے اور بیٹ نمبر 01 کے پولیس نائک گورو نے فوری طور پر صورتحال کی سنگینی کو سمجھ لیا اور آس پاس کی دیگر کشتیوں کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کی۔ انہیں معلوم ہوا کہ فیری بوٹ ‘آزاد ہند’ پھنسے ہوئے جہاز کے قریب ہے۔
اس کے بعد انہوں نے ‘آزاد ہند’ کے مالک جنید ملا سے رابطہ کیا، اور ‘آزاد ہند’ کو معذور کشتی کے مقام پر بھیجنے کا بندوبست کیا۔ ‘آزاد ہند’ فوری طور پر پہنچا، ‘انواری’ کو واپس کھینچ لیا اور گیٹ وے آف انڈیا پر بحفاظت جیٹی نمبر 2 پر لے آیا۔ جہاز میں سوار تمام 34 مسافر اور عملے کے 4 ارکان محفوظ ہیں۔ ممبئی پولس کے کانسٹیبلوں کی حاضر دماغی اور تعاون کے سبب مسافروں اور کشتی کو بچایا گیا اس کی سوشل میڈیا پر بھی ستائش کی جارہی ہے جبکہ جو کشتی سمندر میں پھنس گئی تھی وہ ٹوٹ گئی تھی اور آگے سفر سے قاصر تھی اس لیے پولس نے فوری امداد پہنچائی جس کے سبب بڑا حادثہ ٹل گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ٹیکسی اور رکشہ کے میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے عام مسافروں سے دھوکہ دہی کرنے اور میٹر میں تکنیکی ڈیوائس لگانے والے 5 گرفتار

ممبئی : 2 ستمبر کو صبح تقریباً 8 بجے پولیس سپاہی نلیش سالونکے کو اپنے مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ دہیسر علاقے میں متعدد رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور اپنے کرایہ میٹر میں ایک مخصوص آلے کا استعمال کر کے مصنوعی طور پر کرایہ بڑھا رہے ہیں اور مسافروں سے مالی دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔ مذکورہ اطلاع سینئر افسران کو دی گئی، جس کے بعد انہوں نے اطلاع کی تصدیق کر کے مزید کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اطلاع کی تصدیق کے لیے یکم ستمبر کو شام کے وقت ایک فرضی مسافر کو ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۱ سی جے ۶۴۸۷ میں سفر کے لیے بھیجا گیا۔ متعلقہ ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے کرایہ میٹر کو ڈھانپ رکھا تھا۔ اس کی مشکوک حرکات کے باعث ٹیکسی ڈرائیور کو ٹیکسی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
بعد ازاں علاقائی ٹرانسپورٹ محکمہ، بوریولی-کانڈیولی، دہیسر ایسٹ، ممبئی سے خط و کتابت کر کے مذکورہ ٹیکسی کی جانچ کروائی گئی۔ جانچ کے دوران ٹیکسی کے کرایہ میٹر میں الیکٹرانک رننگ سرکٹ ڈیوائس کو غیر قانونی طور پر تار کے ذریعے جوڑ کر چھیڑ چھاڑ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ اس ڈیوائس کے ذریعے کرایہ مصنوعی طور پر بڑھایا جاتا تھا، جس کے ذریعے عام مسافروں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۱ سی جے ۶۴۸۷ میں یہ ڈیوائس امین رمضان پٹھان، عمر 31 سال، پیشہ رکشہ ڈرائیور/الیکٹریشن، عرف اسلام نے نصب کی تھی۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد مزید چار ٹیکسیوں اور رکشوں کے کرایہ میٹر میں بھی الیکٹرانک رننگ سرکٹ ڈیوائس کو غیر قانونی طور پر تار کے ذریعے جوڑ کر چھیڑ چھاڑ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ اس معاملے میں دہیسر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر ۱۲۹۳/۲۶ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا ۲۰۲۳ کی دفعہ ۳۱۸(۴) اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات ۳۳، ۳۵ اور ۱۴۵(اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ضبط کی گئی گاڑیاں
گوکل آنند ہوٹل کے قریب، اشوک ون، دہیسر ایسٹ، ممبئی سے کرایہ میٹر میں چھیڑ چھاڑ والی ٹیکسیاں اور رکشے ضبط کیے گئے :
- ماروتی سوزوکی کمپنی کی کالی پیلی ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۱ سی جے ۶۴۸۷
- بجاج کمپنی کا کالی پیلی رکشہ نمبر ایم ایچ ۰۲ ڈی یو ۰۷۷۷
- بجاج کمپنی کا کالی پیلی رکشہ نمبر ایم ایچ ۰۳ بی وائی ۴۲۶۸
- ماروتی سوزوکی کمپنی کی کالی پیلی ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۲ بی کیو ۷۳۹۲
- ماروتی ارتیگا کول کیب نمبر ایم ایچ ۰۱ ای ایم ۶۰۴
ضبط شدہ سامان
کرایہ میٹر میں چھیڑ چھاڑ کے لیے استعمال کیا جانے والا الیکٹرانک رننگ سرکٹ اور اس سے متعلق دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔
گرفتار ملزمان
- ظہیب الطاف دیشمکھ، عمر ۳۲ سال
- امین رمضان پٹھان، عمر ۳۱ سال
- ریاض عبدالغنی شیخ، عمر ۴۵ سال
- نذیر ابراہیم پٹیل، عمر ۵۷ سال
- آنند کمار نانک پرساد رائے، عمر ۶۰ سال
.پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے
ممبئی پریس خصوصی خبر
اگریپاڑہ میں گھریلو تنازع پر 19 سالہ نوجوان نے بیوی کا قتل کر کے خودکشی کی

ممبئی : جنوبی ممبئی کے اگریپاڑہ علاقے میں کالا پانی چوکی کے قریب صبح ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 19 سالہ دیہاڑی دار مزدور نے گھریلو تنازع کے بعد اپنی 19 سالہ بیوی کا قتل کر دیا اور بعد میں خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اگریپاڑہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 5:00 بجے پیش آیا۔ ملزم، جس کی شناخت محمد احسان شیخ (19) کے طور پر ہوئی ہے، کا اپنی بیوی جنت احسان شیخ (19) کے ساتھ گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ طیش میں آکر احسان نے باورچی خانے کے چھری سے جنت کا گلا ریت دیا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واردات کے فوراً بعد احسان نے اسی ہتھیار سے اپنا بھی گلا ریت لیا۔ پولیس نے اسے تشویشناک حالت میں قریب کے بی وائی ایل نائر ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ اگریپاڑہ پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ محمد احسان شیخ کے خلاف اپنی بیوی کے قتل کا معاملہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کی اپنی موت کے سلسلے میں اے ڈی آر (ایکسیڈنٹل ڈیتھ رپورٹ) درج کی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اسپتال میں ضروری صحت کی سہولیات کے سلسلے میں ابوعاصم کی چیف سکریٹری راجیش اگروال سے ملاقات

ممبئی : گوونڈی علاقہ میں عوام کو طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں سہولیات کے پس منظر میں چیف سکریٹری سے ملاقات کر کے ان کی توجہ ضروری سہولیات کی جانب مبذول کروائی۔ اسپتال کو ڈاکٹروں، طبی عملے اور ہنگامی خدمات کے لیے درکار اہم اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ حاملہ خواتین مناسب طبی دیکھ بھال تک رسائی سے بھی قاصر ہیں۔ مزید برآں ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں مشینیں اور کرسیاں دستیاب ہونے کے باوجود ڈاکٹروں اور عملے کی کمی ہے۔ ابوعاصم نے شتابدی اسپتال میں ضروری خدمات بشمول غیر فعال ایکسرے مشین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ دونوں اسپتالوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد راجیش اگروال نے مثبت یقین دہانی کرائی کہ فوری کارروائی کی جائے گی۔ ابوعاصم نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گوونڈی کے لوگوں کو صحت کی بہتر اور بروقت خدمات حاصل ہو۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
