Connect with us
Thursday,26-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی فنکس مال میں نوجوان جوڑے پر تشدد، کریٹ سومیا کا دورہ اور مدرسے کے انہدام پر بی ایم سی سے جواب طلب

Published

on

krit-saumya

ممبئی : کرلا فنکس مال پرمود مہاجن گارڈن نوجوان جوڑے کے ساتھ تشدد کے بعد اب کریٹ سومیا نے یہاں دعوی کیا ہے کہ گارڈن میں مدرسہ سے ہی نچے یہاں داخل ہوئے تھے, لیکن پولس کو اس متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ممبئی پولس نے بھی اب تک اس معاملہ میں واضح نہیں کیا ہے کہ بچے کہاں سے داخل ہوئے ہیں, جبکہ گارڈن سیکورٹی پر بھی سومیا نے سوالیہ نشان لگایا ہے, اس کے ساتھ ہی کریٹ سومیا نے کہا کہ بی ایم سی کے گارڈن محکمہ نے فنکس مال کمپنی سے ساز باز کر کے اس گارڈن کو فروخت کردیا ہے, کیونکہ اس گارڈن میں عام شہریوں کا گزر مشکل ہے۔

کریٹ سومیا نے یہاں بی ایم سی کے افسران وارڈ افسر و ڈی ایم سی کے افسران کے عملہ کے ہمراہ گھاٹکوپر کے اس مدرسہ کا بھی دورہ اور معائنہ کیا ہے, جہاں سے بچوں کے داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس مدرسہ کے داخلی دروازے پر یہاں کے ایک شخص نے کریٹ سومیا کو اندر مدعو کیا, لیکن انہوں نے اندر داخل ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ غیر قانونی مدرسہ ہے اور اب اس پر انہدامی کارروائی ہو گی گارڈن کے دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کو اسلام استھان بنانے کی سازش اب بچوں کے معرفت کی جارہی ہے۔ یہ بچہ کہاں سے آئے تھے پولس نے اب تک کوئی خاطر خواہ تفتیش نہیں کی ہے جس کے سبب کریٹ سومیا نے پولس تفتیش پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پولس کہا ہے کہ بچے یہاں کہیں جالی عبور کر کے یہاں داخل ہوئے ہیں, اس کے ساتھ ہی سیکورٹی عملہ کا بیان بھی پولس نے درج کیا ہے۔ کریٹ سومیا نے کہا کہ مدرسہ سے ہی بچے کے داخل ہونے کا امکان ہے, لیکن پولس مسلم لیڈران کے دباؤ میں تفتیش کا رخ دوسری طرف مرکوز کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں کریٹ سومیا نے ممبئی کے کئی علاقوں کو بھی اسلامستان سے تعبیر کیا ہے اور گارڈن کے تشدد کو دہشت گردی و بچوں کی غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

28 اور 29 نومبر کو خصوصی کیمپ، ووٹروں سے شرکت کی اپیل

Published

on

ممبئی : ممبئی انتخابی فہرستوں کی ‘خصوصی تفصیلی نظرثانی’ (ایس آئی آر) – 2026 کے سلسلے میں تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہواالیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، ممبئی خطے (ممبئی سٹی اور ممبئی مضافاتی اضلاع) میں انتخابی فہرستوں کی ‘خصوصی تفصیلی نظرثانی’ (ایس آئی آر) 2026 کا عمل جامع اور شفاف انداز میں جاری ہے۔ یہ عمل 20 جون 2026 سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئے ‘اندراج فارم’ (انومریشن فارمز) فراہم کیے ہیں تاکہ وہ اہل ووٹرزجن کے نام فی الحال مسودہ انتخابی فہرست میں شامل نہیں ہیں اپنا اندراج کروا سکیں۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق، یہ اندراج فارم 30 نومبر 2026 تک تقسیم کیے جائیں گے اور وصول کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ووٹروں کی سہولت کے لیے 28 اور 29 نومبر 2026 کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر، اشونی بھڈے نے مختلف سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اہل ووٹروں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے نام انتخابی فہرست میں شامل کروائیں۔

انتخابی فہرستوں کی ‘خصوصی تفصیلی نظرثانی’ (ایس آئی آر) 2026 کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ آج (26 نومبر 2026) میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) پرجکتا ورما-لونگرے؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما؛ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بنگر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے؛ جوائنٹ کمشنر (اسسمنٹ اینڈ کلیکشن) شری وشواس شنکر وار: اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ’ووٹر فہرستوں کی خصوصی اور تفصیلی نظر ثانی‘ (ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرِ ثانی) کے جاری پروگرام کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ اس پروگرام کے تحت کئی مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں اندراج فارموں (انومریشن فارمز) کی تقسیم، وصولی اور ڈیجیٹلائزیشن؛ ووٹر فہرست کا مسودہ (ڈرافٹ) شائع کرنا؛ اور پولنگ اسٹیشنوں کی معقول تشکیلِ نو (جسے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے) شامل ہیں۔ نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق، اندراج فارموں کی تقسیم اور وصولی کا عمل 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ان فارموں کی جانچ پڑتال اور کارروائی 10 دسمبر 2026 تک مکمل کر لی جائے گی۔ مزید برآں، دعووں اور اعتراضات کا تصفیہ 15 دسمبر 2026 تک کیا جائے گا، اور حتمی ووٹر فہرست 22 دسمبر 2026 کو شائع کی جائے گی۔

اس سلسلے میں، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر محترمہ اشونی بھڈے نے کہا کہ گریٹر ممبئی ریجن (جس میں ممبئی سٹی اور ممبئی سبوربن اضلاع شامل ہیں) کے لیے ’ووٹر فہرستوں کی خصوصی اور تفصیلی نظر ثانی – 2026‘ کا پروگرام مختلف سیاسی جماعتوں کے تعاون سے موثر اور شفاف انداز میں چلایا جا رہا ہے۔ ممبئی سٹی اور ممبئی مضافاتی دونوں اضلاع میں یہ کام مؤثر طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اور اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق، اندراج فارموں کی تقسیم اور وصولی 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ، ووٹروں کی سہولت کے لیے 28 اور 29 نومبر 2026 کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف ذرائع سے عوامی بیداری کی وسیع مہم پہلے ہی جاری ہے۔ تاہم، سیاسی جماعتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی سطح پر، بشمول اپنے ’بوتھ لیول ایجنٹس‘ (بی ایل اے ایس) کے ذریعے، بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائیں۔ اشونی بھڈے نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ان کیمپوں میں شرکت کریں اور انتخابی فہرست میں اپنا نام شامل کروائیں، اور اس طرح انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مسافر خانہ مسجد میں فجر سے نماز بند، مسجد مقفل

Published

on

ممبئی بامبے ہائیکورٹ کے حکم کے بعد آج مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد کو نمازیوں کے لئے فجر سے بند کر دیا گیا گزشتہ روز عشا کی نماز مسجد میں ادا کی گئی تھی, لیکن مسجد کو رات میں ہی مقفل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مسجد کے اطراف پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران مشاہدہ میں پایا کہ مسجد کی حالت ٹھیک نہیں ہے, جبکہ مسجد کو بی ایم سی نے بھی مخدوش عمارت کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ بی ایم سی نے اس سے قبل مسجد کو نوٹس ارسال کرنے کے ساتھ کارروائی بھی شروع کر دی تھی, لیکن ہائیکورٹ نے ہی اس پر حکم امتناعی اور روک لگایا تھا۔ عارضی روک کے بعد گزشتہ روز ہائیکورٹ نے ہی مسجد کی صورتحال اور حادثہ کے خطرہ کے پس منظر میں مسجد کو بند کرنے اور نمازی کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے اس معاملہ میں پیر کو سماعت ہو گی اور مزید فیصلہ ہائیکورٹ صادر کرے گا۔ فی الوقت پولس نے نظم و نسق کی برقراری کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور مسجد کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں, اگر کوئی بھی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو پولس انہیں یہاں سے سمجھا بجھا کر جانے کو کہتی ہے۔ پولس اہلکاروں کی بھاری جمعیت مسجد کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے۔ جے جے ئے سنئیر پولس انسپکٹر رئیس شیخ اور اے سی پی تنویر شیخ حالات پر نظر رکھنے کے ساتھ مسجد کے تنازع کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان