Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

میراروڈ نیانگر میں واچمئن پر قاتلانہ حملہ ملزم زیب زبیر انصاری تفتیش اے ٹی ایس کے سپرد

Published

on

ممبئی : میراروڈ نیانگر میں دو محافظ پر قاتلانہ حملہ کی تفتتیش اب مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس کرے گا۔ میراروڈ میں صبح چار بجے زیب زبیر انصاری نے دو محافظوں پر قاتلانہ حملہ کیا, انہیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس معاملہ میں پولس نے اقدام قتل کا کیس درج کر لیا تھا, اب اے ٹی ایس اس کی تفتیش کرے گی اے ٹی ایس نوجوان زیب زبیر انصاری سے متعلق یہ معلوم کرے گی کہ وہ شدت پسند کیسے بنا اور شدت پسندی کے پس پشت کون لوگ اس کے روابط میں تھے۔ شدت پسند نوجوان زیب زبیر انصاری داعش سے متاثر تھا اس کے قبضے سے میز پر داعش کا خط جس میں خلافت اور جہاد سے متعلق تذکرہ تھا, اس خط سے متعلق بھی ایجنسی اور اے ٹی ایس اب جانچ کرے گی۔ چونکہ یہ معاملہ بنیاد پرستی اور لوون وولف اٹیک ہے, اس لئے اے ٹی ایس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔ اے ٹی ایس کو شبہ ہے کہ اس نوجوان کو شدت پسندی کے راستہ پر آن لائن پروپیگنڈہ سے لایا گیا تھا, اس لئے شدت پسندی سے متعلق تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے ایک پریس اعلامیہ میں اس کی تصدیق کی ہے کہ یہ کیس اس نے تفتیش شروع کردی ہے اور پولس نے یہ کیس اسے منتقل کیا ہے اس لئے اے ٹی ایس اب ملزم کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں ہر پہلو پر تفتیش جاری ہے۔ اس میں اے ٹی ایس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام دستاویزات اور کیس سے متعلق دستاویزات کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اسی بنیاد پر تفتیش بھی جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی تفتیش میں مزید کئی اہم خلاصے کی امید ہے۔ اے ٹی ایس اب دونوں زخمی محافظوں راجکمار اور سبروسین سے دوبارہ باز پرس کر کے بیان درج کرے گی اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم کرے گی کہ ملزم نے واچمین کو کلمہ پڑھنے کیوں کہا تھا اور اس کے پس پشت کا مقصد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی جس عمارت میں وہ ملزم مقیم تھا وہاں پر بھی اس کی حرکت مشتبہ تھی, وہ کسی سے گفتگو نہیں کرتا تھا اور سوسائٹی والے بھی اس سے واقف نہیں تھے۔ اس کی تصدیق سوسائٹی کے رکن اعجاز خطیب نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کمرہ میں ہی رہتا تھا اور کچرے کا ڈبہ تک باہر نہیں رکھتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہم بھی اس سے واقف نہیں تھے اس سے متعلق سرگرمیوں سے سوسائٹی لاعلم تھی, جبکہ اس کی پولس تصدیق کے بعد ہی اسے کمرہ فراہم کیا گیا تھا۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان