Connect with us
Tuesday,17-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

لینسکارٹ اسٹور بی جے پی لیڈر نازیہ الہی کے خلاف کارروائی یقینی

Published

on

BJP-Nazia-Elahi

ممبئی : اندھیری میں لینسکارٹ اسٹور پر بی جے پی لیڈر نازیہ الہی کی ہنگامہ آرائی کے بعد اب ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے کہا ہے کہ نظم و نسق اور ماحول خراب کرنے والوں پر کارروائی ہوگی چاہے وہ کسی بھی تنظیم یا سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیسنکارٹ اسٹور یا متعلقین نے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کی ہے, البتہ اگر کوئی اس متعلق شکایت درج کرتا ہے, تو پولیس اس پر کارروائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ماحول خراب کرنے یا فرقہ پرستی اور انتہا پسندی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہے اور اگر کوئی جبرا کسی کے یہاں داخل ہوتا ہے تو وہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ نازیہ الہی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ کہ کہتے ہوئی نظر آرہی تھی کہ یہاں اسٹور میں ہندو ملازمین پر کلاوا, رودراکش اور تلک لگانے کی اجازت نہیں ہے, جبکہ دوسرے مذہب کیلئے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم ملازم محسن خان سے بھی نازیہ الہی الجھ گئی تھی اور یہ حجت بازی کا ویڈیو وائرل تھا۔ اس متعلق جب ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظم ونسق میں خلل پیدا کرتا ہے یا فرقہ پرستی عام کرتا ہے تو اس پر کارورائی ہوگی چاہے وہ کسی بھی پارٹی یا تنظیم سے تعلق کیوں نہیں رکھتا ہوں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میئر ریتو تاؤڑے کی 40 شہروں سے اپیل، ایل نینو اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور

Published

on

ممبئی میں اس وقت جاری بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی ترقی کے پیشِ نظر، شہر کے مخصوص حالات کے مطابق سروے اور اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ممبئی کی بلند و بالا عمارتوں میں رہائش پذیر گھرانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، آبادی کی مجموعی گنجانی، اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک تفصیلی مطالعہ درکار ہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے لیے مستقبل پر مبنی منصوبہ بندی جس میں پالیسی سازی، اسٹریٹجک اقدامات، اور ترقیاتی منصوبے کے تحت دفعات شامل ہوں—انتہائی ضروری ہے۔ میئر محترمہ ریتو تاؤڑے نے ’سی 40 سٹیز‘ ( 40 شہروں) جیسی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممبئی کی مستقبل کی منصوبہ بندی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ’سی 40 سٹیز‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مسٹر مارک واٹس نے آج (16 نومبر، 2026) ممبئی کی میئر، ریتو راجیش تاؤڑے سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران، مارک واٹس نے میئر ریتو راجیش تاؤڑے کو ’سی 40 سٹیز‘ کی اسٹیڈنگ کمیٹی کی وائس چیئرمین (نائب سربراہ) کے طور پر خدمات انجام دینے اور جنوبی و مغربی ایشیا کے خطے کے لیے قیادت فراہم کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (ماحولیات) اویناش کیٹ، ’سی 40 سٹیز‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر شروتی نارائن، اور ریجنل ڈائریکٹر نائک کیرووالا بھی موجود تھے۔

میئر نے نشاندہی کی کہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کو اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، جن میں ’ایل نینو‘ (موسمیاتی تبدیلی) کے اثرات، فضائی آلودگی، اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورے شہر میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں تعمیراتی ملبے کی بڑی مقدار پیدا ہو رہی ہے۔ مزید برآں، یہ ترقیاتی سرگرمیاں موجودہ بنیادی ڈھانچے پر بھی دباؤ ڈال رہی ہیں۔ اس تناظر میں، میئر نے ‘سی 40سٹیز’ ( 40 شہروں) جیسی تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ کئی اہم مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے ایک جامع سروے اور مطالعہ کرے۔ ان مسائل میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کی آبادی برداشت کرنے کی صلاحیت، تعمیر نو کے منصوبوں کے بعد نئی عمارتوں میں رہائش پذیر خاندانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، اور اس طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے ملبے (تعمیراتی ملبہ) کا انتظام شامل ہیں۔ میئر نے ممبئی کے لیے قابلِ عمل حل تجویز کرنے کا مطالبہ کیا اور ان کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔ فی الحال، ممبئی میں 2,200 کلومیٹر طویل سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر کے اس عمل کے دوران ایسے اقدامات شامل کرنا ضروری ہے جو بارش کے پانی کو زمین میں جذب ہونے میں مدد دیں۔ اسی طرح، بلند و بالا عمارتوں میں زیرِ زمین پارکنگ کی سہولیات کے ساتھ ایسے نظام ہونے چاہئیں جو بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کو یقینی بنائیں۔ میئر نے درخواست کی کہ سی 40 جیسی تنظیمیں ان ضروریات کے لیے مناسب حل تجویز کریں۔بھارت میں، ‘سی 40 سٹیز’ پہلے ہی احمد آباد میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ میں معاونت کر چکی ہے، جو ہیٹ ویوز (شدید گرمی کی لہروں) کے بارے میں پیشگی انتباہ فراہم کرتی ہے۔

‘سی 40 سٹیز’ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مسٹر مارک واٹس نے میئر کو دعوت دی کہ وہ ‘سی 40 سٹیز’ کے پلیٹ فارم پر ممبئی کی صورتحال خاص طور پر ‘ایل نینو’ (موسمیاتی تبدیلی) کے مظہر کے تناظر میں پیش کریں واٹس نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کی مخصوص ضروریات کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔ممبئی میٹروپولیٹن ریجن عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے۔ میئر محترمہ ریتو تواڈے نے ‘سی 40’ جیسی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بڑے شہر کی ترقی کے لیے مزید مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے شہر کی مخصوص ضروریات کے مطابق جدید اور انتہائی مؤثر ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سی 40 سٹیز کے بارے میں مزیدتفصیل سینٹر سی 100 نمایاں شہروں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ایسے اقدامات (ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات) کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے جو سائنسی بنیادوں پر استوار ہوں اور جن کا مرکز عوام ہوں۔ سی 40 میں شامل ہونے والے شہروں کو ایک اہم فائدہ یہ ملتا ہے کہ وہ شہری رہنماؤں کی ایک عالمی برادری کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک دنیا بھر کے شہروں کے درمیان تجربات، معلومات اور ماہرانہ رہنمائی کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ سی 40 کی رکنیت شہروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں وہ شہری امور سے متعلق باہمی تعلقات استوار کر سکتے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس سے شہروں کو بین الاقوامی مباحثوں اور عمل کے دوران، یو 20 (اربن 20) — جو کہ جی 20 سے منسلک ایک اقدام ہے کے فریم ورک کے اندر اپنی ترجیحات اور نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میگھواڑی پولیس کا منشیات فروش گروہ پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

ممبئی : میگھواڑی پولیس تھانہ حدود میں تاریخ یکم اگست ۲۰۲۶کو دوپہر 02:00 بجے کے قریب بی ایم سی میدان، شیر پنجاب کالونی، اندھیری (ایسٹ)، ممبئی اس ٹھکانے پر شخص عبدال ارباز کلیم الدین انصاری عرف کچھوا، عمر 25 سال، اور شخص آفتاب اسلم خان، عمر 26 سال، نے ساز باز کر کے منشیات فروشی کے ارادے سے 10 گرام وزن کاایم ڈی (میفیڈرون) منشیات اندازے قیمت روپے 1,00,000/- یہ غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھے ہوئے پائے گئے, ان کے خلاف میگھواڑی پولیس تھانہ میں 381/2026 قلم 8(ک)، 22(ب)، 22(ک)، 29 گنگا کارک ممنوعہ منشیات 1985 کے تحت جرم درج کیا گیا تھا۔ اور مذکورہ جرم کی تفتیش کے دوران سرغنہ مطلوب ملزم محسن منور خان یہ ممبئی و ممبئی علاقے میں منظم طریقے سے منشیات کی خرید و فروخت کے کاروبار میں ملوث ہے اس کی نشاندہی ہونے کے بعد مذکورہ جرم میں انسداد منظم جرائم قانون 1999 کے قلم 3(1)(ii)، 3(2)، 3(4)کے تحت دفعہ میں اضافہ کیاگیا مذکورہ جرم کی تفتیش میں محسن منور خان اور متین منور خان یہ مطلوب ملزمان ہیں اور ان کی تلاش لینے کے بعد تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح اب تک مذکورہ جرم میں ۵ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمین 1) عبدال ارباز کلیم الدین انصاری عرف کچھوا، 2) آفتاب اسلم خان 03) یوسف افتخار خان 04) توفیق رفیق شیخ عرف توفیق اندھا 05) توفیق محمد یوسف میمن عرف ملک میگھواڑی پولیس تھانہ کے منشیات مخالف دستہ کے افسران و ہلکاروں نے بڑے پیمانے پر ایم ڈی (میفیڈرون) یہ منشیات ضبط کرکے مذکورہ منشیات ممبئی و ممبئی علاقے میں سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف مہاراشٹر انسداد منظم جرائم مکوکا مکوکا قانون کے تحت کارروائی کرنے کی قابل ذکر کارکردگی کی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارکردگی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر منوج کمار شرما اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں غیر قانونی طور پر 02 آتشی اسلحہ اور 19 زندہ کارتوس رکھنے والا شخص گرفتار

Published

on

ممبئی ۱۴ نومبر کو خفیہ معلومات ملی کہ، آگری پاڑا، ممبئی یہاں ایک ٹھکانے پر ایک شخص بلا کسی لائسنس غیر قانونی طور پر آتشی اسلحہ و کارتوس لے کر آنے والا ہے۔ اس کے مطابق کرائم برانچ یونٹ ۲ پولیس ٹیم نے آج جال بچھا کر کے کے مارگ، آگری پاڑا، ممبئی کہ یہاں ایک ٹھکانے پر مشتبہ حرکات و سکنات پائے جانے پر ایک شخص کو زیر حراست لیا, اس کے پاس سے 02 دیشی ساخ کی پستول اور 19 زندہ کارتوس ملے۔ اس کے خلاف آگری پاڑا پولیس تھانہ میں جرم درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۲ کر رہی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی راج تلک روشن کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان