ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : روہیت شیٹی فائرنگ کیس میں ۱۵ویں گرفتاری نشاندہی کرنے والا شوٹر گرفتار، مزید گرفتاریوں کا امکان
ممبئی : جوہو میں فلم ساز روہیت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک اہم پیش رفت میں، ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 15 ویں ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت پردیپ کمار کے نام سے ہوئی ہے، فلمساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے سلسلے میں مطلوب ملزم و ماسٹر مائنڈ شوبھم لونکر گینگ سے وابستہ شوٹر ہے۔ اسے اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (یو پی ایس ٹی ایف ) اور ممبئی کرائم برانچ کے مشترکہ آپریشن میں آگرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق، حال ہی میں گرفتار ملزم گولو پنڈت، جس نے مبینہ طور پر شوٹروں کو بھرتی کیا تھا، غیر قانونی حوالا نیٹ ورک کے ذریعے فنڈز حاصل کیے تھے۔ مبینہ طور پر یہ رقم نیپال، دہلی اور اتر پردیش کے راستے اس جرم کو انجام دینے میں استعمال ہونے سے پہلے بھیجی گئی تھی۔ پردیپ کمار کی گرفتاری کی تصدیق ممبئی کرائم برانچ نے کی ہے۔ اس نے ہی روہیت شیٹی فائرنگ کے دیگر شوٹروں کی مدد کی تھی اور جائے وقوع کی نشاندہی کی تھی, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔ یہ کیس کی تفتیش انسداد ہفتہ وصولی دستہ کر رہا ہے۔ بشنوئی گینگ کے اب تک ۱۵ ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ یہ تمام شوبھم لونکر کے رابطہ میں تھے اور اس سے ہی ہدایت حاصل کرتے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ابو عاصم نے چیف منسٹر فڑنویس پر زور دیا کہ وہ عید الاضحی کے دوران جانوروں کی نقل و حمل میں رکاوٹ اور ضبطی پر پابندی عائد کریں۔

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کے لیے خصوصی تیاریاں اور پرامن عید کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی نقص امن کو مکدر کرنے والے فرقہ پرستوں پر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اعظمی نے درخواست کی کہ عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ، مذہبی رہنماؤں اور متعلقہ تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس جلد منعقد کیا جائے تاکہ تمام انتظامات کو احسن طریقے سے انجام دیا جا سکے۔ اعظمی یہ بھی مطالبہ کیا کہ جانوروں کی نقل و حمل میں پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے اور اگر کوئی بے ضابطگی ہو تو سماج دشمن عناصر کی طرف سے نہیں بلکہ پولیس کی طرف سے کارروائی کی جائےاور مفرور ملزمین کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے وزیر اعلی نے پولیس کمشنر دیوین بھارتی سے بات کی اور انہیں اس معاملے میں سخت اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ اعظمی نے بتایا کہ عید الاضحی سے قبل چیک ناکوں پر جانوروں کی پکڑ دھکڑ اور بیوپاریوں پر تشدد چوری ڈکیتی اور لوٹ مار پر قدغن لگایا جائے کیونکہ اکثر جانوروں کے تاجروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے کئی مرتبہ واپسی میں بیوپاریوں کو لوٹ کا شکار بنایا جاتا ہے نظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے پولس کو ہدایت دی جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نالوں سے کیچڑ نکالنے کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل ہو، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی : قبل از مانسون کاموں کے ایک حصے کے طور پر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے مغربی مضافاتی علاقوں میں بڑے اور چھوٹے نالوں سے کیچڑ ہٹانے کے کام کو تیز کر دیا ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج (5 مئی 2026) ان کاموں کا بذات خود دورہ کر کے معائنہ کیا۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کیچڑ ہٹانے کے کاموں کی رفتار میں تیزی پیدا کرے اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) نے آج (5 مئی 2026) کی صبح مغربی مضافاتی علاقوں کے کاندیولی، بوریولی، دہیسر علاقوں میں بڑے اور چھوٹے نالوں میں کیچڑ ہٹانے کے کاموں کے ساتھ ساتھ جے ونت سالوی مارگ پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دورے کے دوران، ڈاکٹر شرما نے مغربی ایکسپریس ہائی وے پر داہیسر میں پائل ہوٹل جنکشن، ریور ویو پل کے قریب دہیسر ندی، جےونت سالوی مارگ پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، آر سنٹرل ڈویژن میں مہاترے نالہ، آر ساؤتھ ڈویژن میں دریائے پویسر، لال جی پڈا وغیرہ پر گاد ہٹانے کے کاموں کا معائنہ کیا مانسون کے کاموں کے ایک حصے کے طور پر، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے نالوں سے گاد ہٹایا جا رہا ہے۔ اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے لیکن میونسپل کارپوریشن نے تیاریوں کے ساتھ نالیوں سے کچرا ہٹانے کے کام کو تیز کر دیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈرین کی صفائی کا کام کسی بھی صورت میں 31 مئی 2026 تک مکمل ہو جائے۔ اس کے علاوہ، ہٹائی گئی کیچڑ کو مقررہ وقت کے اندر تلف کیا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کیچڑ سڑک یا ندی میں واپس نہ آئے۔ اس موقع پر قائد ایوان گنیش کھنکر، آر سنٹرل اور آر نارتھ وارڈ کمیٹی کے صدر پرکاش دریکر، آر ساؤتھ وارڈ کمیٹی کی صدر لینا دیہرکر، کارپوریٹریوگیتا پاٹل، کارپوریٹرانکیتا یادو، ڈپٹی کمشنر (زون 7) مسٹر منیش والنجو، اسسٹنٹ کمشنر پراکاش ٹربی، اسسٹنٹ کمشنر روہت اور دیگر افسران موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ریاستی خواتین کمیشن کی سربراہ کی تقرری نہیں, میرا بورونکر سے متعلق خبر افواہ ڈی جی پی آئی کی تردید

ممبئی : ممبئی سابق آئی پی ایس افسر اور انڈرورلڈ کی کمر توڑنے والی میرا بورونکر کو ریاستی خواتین کمیشن کی سربراہ مقرر کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر گمراہ کن ہے انہیں اس عہدہ پر مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ خبر جھوٹی ہے اس کی وضاحت ڈی جی پی آئی آر محکمہ نے کی ہے۔ اس خبر کو ہی سرے سے بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی آئی کے مطابق جو بھی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔ وہ بے بنیاد ہے اب تک میرا بورونکر سے متعلق ریاستی سرکار نے کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ میرا بورونکر کو ریاستی سرکار کے کسی بھی عہدہ پر مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل خواتین کمیشن کی سربراہ کے طور پر چاکنکر تھی روپالی چاکنکر کے استعفی کے بعد اب میرا بورونکر کی خبر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ اب تک ریاستی خواتین کمیشن کے سر براہ کے طور پر کسی کی بھی تقرری نہیں کی گئی ہے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
