Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : خوانچہ فروشوں کو عارضی جگہ فراہم کی جائے ریاستی سرکار کو ہدایت، رئیس شیخ نے تشویش کا کیا اظہار

Published

on

ممبئی: مرکزی حکومت نے 2014 میں اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ منظور کیا گیا اور ریاستی حکومت نے 2016 میں اسکی قوانین سازی کی۔ اہل اسٹریٹ وینڈرز کے نام اور تعداد طے شدہ ہے اور انہیں فروخت کرکے روزی کمانے کا پورا حق ہے۔ لہٰذا، ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا انتظار کیے بغیر اور سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہونے کے باوجود، ممبئی میونسپل کارپوریشن کو چاہیے کہ وہ خوانچہ فروشوں اسٹریٹ وینڈرز کو عارضی فروخت کی جگہیں فراہم کرے، اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے ریاستی حکومت کو حکم دیا۔سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی ایسٹ کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے جمعہ کو اسمبلی میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران کی جانب سے گلیوں کے دکانداروں سے ہفتہ وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ ممبئی میں 32,415 اسٹریٹ وینڈرز کو ووٹر کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ 2014 میں ایک قانون بنایا گیا تھا، 2016 میں، ریاستی حکومت نے قوانین بنائے۔لیکن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ابھی تک سٹی وینڈر کمیٹی نہیں بنائی ہے۔
نتیجتاً، گلیوں میں دکانداروں کے لیے کوئی مقررہ جگہ مختص نہیں کی گئی۔ اہل گلی خوانچہ فروشوں کو ہر روز محکمہ تجاوزات کے خاتمے کے چھاپوں و کارروائی کا سامنا کرنا ہے۔ اس کا ناجائز فائدہ کچھ خوانچہ فروش اٹھا رہے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین بھی اسٹریٹ وینڈرز خوانچہ فروشوں سے ہفتہ وصول کر رہے ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر الزام لگایا کہ اہل اسٹریٹ وینڈرز کا روزگار کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔توجہ طلب نوٹس کا جواب دیتے ہوئے، صنعت کے وزیر ادے سمنت نے کہا کہ ممبئی میں اسٹریٹ وینڈر قوانین بنائے جانے کے بعد، 1,28,443 درخواستیں موصول ہوئیں۔ میونسپلٹی کو 99,435 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 10,360 اسٹریٹ وینڈرز کو سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔ تاہم جنوادی ہاکرس ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی وجہ سے سٹی وینڈر کمیٹی انتخابات کے بعد بھی وجود میں نہیں آسکی۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے 2024 میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا تھا کہ وہ اہل گلی خوانچہ فروشوں کو بے دخل نہ کریں، وزیر سامنت نے وضاحت کی۔اس کے بعد اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے معاملے میں مداخلت کی۔ پچھلے دس برسوں سے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے سڑکوں پر دکانداروں کو لاتعلق چھوڑ رکھا ہے۔ اہل گلی فروشوں کو کیسے زندہ رہنا چاہئے؟ انہوں نے دریافت کیا ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کو فوری طور پر اہل اسٹریٹ وینڈرز کو فروخت کی اجازت اور عارضی جگہیں مختص کرنے کی ہدایت دی ۔ اسپیکر نارویکر نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ میں مقدمات کے حل کے بعد مستقل بنیادوں پر جگہیں فراہم کی جائیں۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان