Connect with us
Saturday,20-June-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

آیت اللہ خمینی کی شہادت کے بعد ممبئی میں ہائی الرٹ، ممبئی اسرائیلی قونصل خانہ، ایران قونصلیٹ سمیت دیگر اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات

Published

on

Israeli-Consulate

ممبئی : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی امریکی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ ان ہی شہادت کے بعد ملک میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی شہر و مہاراشٹر میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آیت اللہ خمینی کی شہادت کے بعد ایران حالت جنگ میں ہے۔ ممبئی شہر میں اسرائیلی اور ایرانی قونصلیٹ سمیت چھابریہ ہاؤس اور اسرائیلی سیاحوں اور رہائشیوں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔ ممبئی کے گوونڈی میں ایرانی لیڈر کی شہادت اور اسرائیلی ظالمیت کے خلاف امبیڈکر میدان میں رہبر معظم آیت اللہ خمینی کی شہادت پر دعا اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسی طرح ممبئی سمیت مہاراشٹر میں اسرائیلی بربریت و جارحیت کے خلاف مسلمانوں بالخصوص شیعوں میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔ ممبئی اور مہاراشٹر میں بھی آیت اللہ خمینی کی شہادت پر سوگ کا ماحول ہے اور صف ماتم بچھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایرانی لیڈر کی تصویر کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا کی بھی پولس اور ایجنسیاں مونیٹرنگ کر رہی ہے۔ پولس نے مسلم نوجوان سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ اور قابل اعتراض مشمولات شہیر نہ کرے اور سوشل میڈیا پر مشتبہ اور مشکوک سرگرمیوں سے گریز کرے, کیونکہ ایسے میں اگر وہ قانون کی خلاف وزری کرتے ہیں تو ان پر کارروائی ہو سکتی ہے, ایسے میں سوشل میڈیا سے متعلق نوجوانوں کو پولس نے بیدار بھی کیا ہے اور الرٹ ومحتاط رہنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں سوگ کا ماحول ہے۔

بین الاقوامی اور ایرانی سرکاری میڈیا حالیہ فوجی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی کی شہادت کی تصدیق کی ہےان کی شہادت کے بعد خمینی کے فرزند کو جانشین بھی نامزد کردیا گیا ہے مہاراشٹر میں، شیعہ مسلمانوں کی آبادی ممبئی، تھانے، پونے، چھترپتی سمبھاجی نگر، مالیگاؤں، اور ناگپور اور سولاپور کے کچھ حصوں میں موجود ہے۔ مذہبی ادارے جیسے کہ امام بارگاہیں اور شیعہ مساجد تعزیتی اجلاس (مجلس)، خصوصی دعائیں منعقد کی گئی ہے اور یہاں سوگ سمیت صف ماتم بچھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بین الاقوامی صارفین کی طرف سے جذباتی اور سیاسی رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر آیت اللہ خمینی کی شہادت کے بعد جذباتی پیغامات اور ان کی ماضی کی تقاریر کے ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔ ممبئی میں غیر ملکی سفارتی یا ثقافتی مقامات کے قریب چھوٹے علامتی اجتماعات کا اندیشہ ہے اس لیے یہاں بھی پولس الرٹ ہے۔ ممبئی میں ایرانی قونصلیٹ خانہ، اسرائیلی قونصلیٹ پر بھی پولس سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ایران حالت جنگ میں ہے اس لئے ملک میں امن وامان کی برقراری کے لئے انتظامیہ اور پولس بھی محتاط و مستعد ہے, ہر حرکات سکنات پر نظر رکھی جارہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بیسٹ ہڑتال جاری… نیٹ امتحانی مراکز کے لیے اضافی بسیں فراہمی کی ہدایت، بسوں کے ہڑتال سے مسافر بے حال

Published

on

ممبئی میں بیسٹ بسوں کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی مسافر بے حال تھے عوامی ذرائع نقل و حمل کی ہڑتال کے سبب پرائیوٹ گاڑیوں اور آٹورکشہ اور ٹیکسی کی چاندی ہو گئی مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے وہیں بیسٹ انتظامیہ نے پریس اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہڑتال کے درمیان بیسٹ کامگار کروتی سمیتی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال پر انتظامیہ کی نظرہے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

۲۰ جون کو، میسما (مہاراشٹرا ضروری خدمات) کے تحت نوٹس۔ مینٹیننس ایکٹ) ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کو پیش کیا گیا، اور اس کے تحت نوٹسز۔ میسما بھی ارسال کیے گئےہیں اس کے ساتھ ہی تھیلی داروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ۔ 100 بسوں کا انتظام کرنے اضافی بس فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی طور پر

نیٹ امتحان کے 63 امتحانی مراکز میں طلباء کو تکلیف نہ ہو اس لئے بیسٹ فراہمی کوُیقینی بنایا جائے گا ممبئی میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک 60 اضافی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور شام 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اور اس سلسلے میں ڈپو منیجرز کو احکامات دیے گئے ہیں۔ ہڑتال کا بجلی کی فراہمی کے محکمے متاثر نہیں ہے ۔ انڈرٹیکنگ، اور اس کی ضروری پاور سروسز آسانی سے کام کر رہی ہیں۔مسافروں کو بلا تعطل، محفوظ اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔اولین ترجیح،اسی مناسبت سے تمام ممکنہ اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ہڑتال کے سبب ممبئی بے حال ہےسڑکوں پربسیں ندارد ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پربھنی : مہاراشٹر اے ٹی ایس کا یوتھ اسلامک فیڈریشن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر کریک ڈاؤن ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

Published

on

ممبئی ؛ مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نےپربھنی میں کل ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور اسلامک یوتھ فیڈریشن ، پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، داعش کے مشتبہ اراکین سے تفتیش بھی شروع کردی ہے اے ٹی ایس نے یہ کارروائی آن لائن شدت پسندی کے کیس میں کی ہے پربھنی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہاں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی ہے اے ٹی ایس نے علی الصبح ہی اس آپریشن کو انجام دیا جس میں ان مشتبہ افراد کے قبضے سے الیکٹرانک گزٹ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہں اے ٹی ایس نے ضبط کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ۲۰۱۶ داعش کے الزام میں باعزت بری رئیس الدین کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے تقریبا ۱۴ نوجوانوں کو زیر حراست بھی لیا ہے ان سے باز پرس بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے بتایا کہ یہ نوجوان آن لائن شدت پسندی کا شکار تھے ایسے میں آن لائن طریقے سے یہ نوجوان کن سائٹس پر شدت پسندی کا پروپیگنڈہ انجام دیا کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ ناندیڑ اور چھترپتی سمجھانی نگر میں بھی آپریشن کو انجام دیا گیا ۔ پربھنی شہر کے 15 مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں بھی کیں جن میں ممتاز کالونی، ماسٹر کیفے، افتخار کالونی، سینٹ کالونی، مصطفی بازار، عظمت خان روڈ سے سینٹ کالونی روڈ ، راجکوٹ سویٹ، نوبل ہینڈلوم اور ہوزری شاپ وغیرہ شامل ہے اس میں کل ۱۴ افراد سے باز پر بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے ۔اس چھاپہ مار کارروائی سے پربھنی ، ناندیڑ سمیت دیگر مقامات پر مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس معاملہ میں اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی بے قصور کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے باضابطہ طور پر کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پریس کی رپورٹ کے بعد سُرتال ڈانس بار پر کرائم برانچ کا چھاپہ؛ آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر سانتا کروز ایسٹ اور وکولا پولیس اسٹیشن کے دائرۂ اختیار میں واقع متنازع سُرتال ڈانس بار پر چھاپہ مارا اور وہاں مبینہ طور پر رقص کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جانے والی آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق، اس بار میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے متعدد بار شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ ادارہ مقررہ اوقات سے آگے بڑھ کر رات گئے اور علی الصبح تک کھلا رہتا تھا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ یہاں فحش نوعیت کے رقص پیش کیے جاتے تھے اور ماضی میں گاہکوں کے درمیان جھگڑوں اور مارپیٹ کے کئی واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، مقامی رہائشیوں نے بار کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات ممبئی پریس کو فراہم کیں، جس کے بعد یہ معاملہ ممبئی پولیس کرائم برانچ کے اعلیٰ حکام کے علم میں لایا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ معمول کے کاروباری اوقات ختم ہونے کے بعد گاہکوں کو عقبی دروازے سے اندر آنے کی اجازت دی جاتی تھی اور عمارت کی بالائی منزلوں پر صبح تک محفلیں جاری رہتی تھیں۔ کچھ رہائشیوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بار بار شکایات کے باوجود اس ادارے کے خلاف پہلے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم، کرائم برانچ کی حالیہ کارروائی کے بعد مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا۔

رہائشیوں نے اس معاملے کو اجاگر کرنے پر ممبئی پریس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس چھاپے نے علاقے کے ایک دیرینہ مسئلے پر توجہ دلانے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا مذکورہ ادارے نے کسی قانون یا لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان