ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبرا وادی چشت میں دعوت و تبلیغ پر سنی دعوت اسلامی کا اجتماع اختتام پذیر
ممبئی ممبرا : وادیِ چشت متل گراؤنڈ، ممبرا میں ایک عظیم الشان سنی اجتماع منعقد ہوا، جس کا آغاز معین المشائخ حضرت الحاج سید معین الدین اشرف الاشرفی الجیلانی کے دعائیہ اور ناصحانہ کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر امیرِ سنی دعوت حضرت مولانا محمد شاکر نوری نے اپنے بصیرت افروز بیان کے ذریعے نوجوانوں کو قیمتی نصیحتیں پیش کیں، جو یقیناً مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ اور اس کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔ کسی قوم کی اصل طاقت کا اندازہ اس کے نوجوانوں کی تعلیم، فکر اور کردار سے لگایا جاتا ہے، اور وہی قوم تاریخ کے افق پر سربلند نظر آتی ہے جس کے نوجوان علم و اخلاق کے زیور سے آراستہ ہوں۔ آپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے نوجوان تعلیمی کمزوری اور اخلاقی پستی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ تاریخِ اسلام اس حقیقت کی گواہ ہے کہ نوجوانی ہی وہ دور ہے جس میں عظیم کارنامے انجام دیے گئے۔ حضرت معاذ بن جبل، حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت اسامہ بن زید اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہ جیسی درخشاں شخصیات نے کم عمری میں علمی میدان میں وہ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک مثال بنا رہے گا۔ اخلاق و کردار کے باب میں حضرت ثعلبہ کی زندگی کو ایک روشن نمونہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محض بلاارادہ ایک غیر محرم خاتون پر نگاہ پڑ جانے کے احساسِ ندامت میں انہوں نے مدینہ منورہ چھوڑ دیا۔ ان کی پاکیزہ سیرت کا یہ عالم تھا کہ جب ان کا انتقال ہوا تو ان کے جنازے میں فرشتے انسانی صورت میں شریک ہوئے۔ اس کے برعکس آج کا نوجوان دانستہ اور ارادتاً دن رات گناہوں میں مبتلا نظر آتا ہے، جس کے اثرات نہ صرف اس کی اپنی زندگی بلکہ پورے معاشرے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان اپنے اسلاف کے روشن کردار کو سامنے رکھیں اور علم و اخلاق کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔ رکنِ شوریٰ سنی دعوتِ اسلامی الحاج محمد خالد بانیگر نے “ماہِ رمضان کا استقبال کیسے کریں” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سامعین کو رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کو قیمتی بنانے اور عبادات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ نگرانِ سنی دعوتِ اسلامی مالیگاؤں، مولانا سید امین القادری نے منشیات کے خلاف ایک مؤثر اور فکرانگیز خطاب کیا۔ آپ نے نوجوانوں سے فرمایا کہ جوانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت لازم ہے، کیونکہ قیامت کے دن اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ آپ نے نشہ آور اشیاء کو فرد اور معاشرے کی تباہی کا سبب قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو ہر قسم کے نشے سے مکمل اجتناب کرنے اور دین و مثبت سرگرمیوں سے وابستہ رہنے کی تلقین فرمائی۔ مفتی محمد زبیر برکاتی مصباحی، شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ نجم العلوم ممبئی نے اس موقع پر عوام کے شرعی مسائل کے جوابات دیے اور بالخصوص ماہِ رمضان سے متعلق کئی اہم سوالات کی وضاحت فرمائی۔ ظہر کے بعد سنی دعوتِ اسلامی کی ٹیم اُمید کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و نوجوانوں کی تعلیمی اور عملی رہنمائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ نشست میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ محض نمبروں کے بجائے عملی مہارتیں مستقبل کی کامیابی میں زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تعطیلات کے دوران مفید صلاحیتیں سیکھنے، مؤثر تعلیمی طریقے اختیار کرنے اور روزمرہ عادات کو بہتر بنا کر کامیابی کی راہ ہموار کرنے کی تلقین کی گئی۔ اس موقع پر قانونی پیشے سے متعلق بعض غلط فہمیوں کی بھی وضاحت کی گئی۔ علاوہ ازیں قاری محمد رضوان خان، الحاج محمد صادق رضوی وغیرہ نے اپنے ناصحانہ بیان سے سامعین کو اسلامی احکام پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دی۔ یہ اجتماع ذکر و دعا اور صلوٰۃ و سلام پر اختتام پذیر ہوا۔
جرم
مغربی بنگال فائرنگ اور بم دھماکہ میں ملوث تین مفرور ملزمین ممبئی سے گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ۷ مئی کو مغربی بنگال ہاوڑا میں فائرنگ اور بم دھماکہ میں مطلوب تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, مغربی بنگال کے شیبوپور پولس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اس میں مطلوب ملزمین ممبئی کے دیونار ایس آر اے کی بلڈنگ میں روپوش ہے اس بنیاد پر ۲۱ مئی کو کرائم برانچ نے یہاں چھاپہ مار کر تین مفرور ملزمین شمیم احمد عبدالرشید ۴۰ سال، جمیل اختر علی ۴۳ سالہ، آفتاب انور خورشید ۴۴ سالہ کو ممبئی میں گرفتار کر لیا۔ ان مفرور ملزمین پر شیبو پور پولس اسٹیشن میں کئی تقریبا ۵ معاملات بھی درج ہیں, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی باندرہ مسجد شہید، تشدد، احتجاجی مظاہرہ : پولس پر پتھراؤ کا الزام حالات کشیدہ امن برقرار 10 افراد گرفتار، مزید گرفتاریوں کے لئے آپریشن شروع

ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ریلوے کی زمین پر انہدامی کارروائی کے دوران حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے, جب یہاں واقع ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا مسجد کی شہادت پر مسلمانوں نے احتجاج کیا اور اسی دوران پولس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج کیا پولس پر مقامی مسلمانوں نے الزام عائد کیا کہ پولس نے بھی ان پر پتھراؤ کیا۔ اس متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پتھراؤ کے معاملہ میں اب تک پولس نے ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان پر اقدام قتل سمیت فساد برپا کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے۔
ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے دوران کشیدگی پھیل گئی، جب انہدام کی کارروائی مبینہ طور پر پرتشدد ہو گئی، جس کے نتیجے میں پتھراؤ اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصاد م کی شکل اختیار کر گئی۔ اس واقعے کے بعد نرمل نگر پولیس نے 10 شناخت شدہ ملزمان اور دیگر کے خلاف بی این ایس دیگر قوانین کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کو باندرہ ایسٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب غریب نگر علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے آپریشن کے دوران پیش آیا۔ یہ کارروائی عدالتی احکامات اور انہدام کے طے شدہ شیڈول سے متعلق ہدایات کے بعد کی گئی۔ حکام نے آپریشن کے دوران ممبئی پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، ہوم گارڈز اور دیگر عملہ کو تعینات کیا تھا۔ شکایت کے مطابق جب اہلکار انہدام کی کارروائی کر رہے تھے تو تقریباً 100 سے 150 لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی اور احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس حکام نے مبینہ طور پر لوگوں سے پرامن طور پر منتشر ہونے کے لیے بار بار اعلانات کیے ہیں۔ لیکن، کہا جا رہا ہے کہ بھیڑ مشتعل ہو گئی اور آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بدامنی پیدا کر کے انہدام کے کام کو روکنے کی کوشش کی۔ افراتفری کے دوران، جائے وقوع پر موجود پولیس اور اہلکاروں پر پتھر اور دیگر اشیاء پھینکے جانے کی بات کہی گئی، جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ بعد ازاں پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں کئی پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شکایت میں خاص طور پر آپریشن کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی عملے کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔ بعد ازاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے ایف آئی آر میں 10 ملزمان کو نامزد کیا ہے اور ان پر غیر قانونی اسمبلی، ہنگامہ آرائی، سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی سے باز رکھنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین پر حملے سے متعلق مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ حکام تشدد میں مبینہ طور پر ملوث مزید افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں, علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں امن و امان میں خلل پیدا نہ ہو اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ پتھراؤ کے واقعہ کے بعد اب اس کو ہندو مسلم اور مذہبی رنگ دینے کی سوشل میڈیا پر کوشش شروع ہو گئی ہے جس پر پولیس نظر رکھ رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی قربانی کے جانوروں کی نقل وحمل میں ضابطے و قواعد کا خیال رکھا جائے، تاجروں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن جاری : اعظمی

ممبئی : سماج وادی پارٹی ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ویڈیو کے ذریعے عید کے لئے جانوروں بکروں کی نقل و حمل کے دوران تمام ضابطوں و قواعد کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصول و ضوابط کے مطابق نقل و حمل کرنے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی, اگر کوئی اس کے خلاف زائد بکروں یا جانوروں کی نقل و حمل کرتا ہے تو فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہو گئی ہے, اجازت کے مطابق ہی جانوروں کی نقل و حمل کی جائے اور زائد جانوروں کی نقل و حمل نہ ہو, کیونکہ کوئی بھی مسلمانوں کے ساتھ رعایت نہیں کرے گا, اگر کوئی قانون پر عمل پیرا ہونے کے باوجود بھی ہراساں اور پریشان کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف ہم پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کرنے ساتھ قانونی لڑائی لڑیں گے۔ اس کے ساتھ اعظمی نے ان تاجروں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا, جنہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہے وہ اس ہیلپ لائن پر مدد حاصل کرسکتے ہے, یہ معلومات ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
