ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بی ایم سی انتخاب بی ایم سی تیار، انتخابی مراکز پر موبائل پر پابندی نہیں : بھوشن گگرانی
ممبئی : بی ایم سی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ بی ایم سی پوری طرح سے مستعد ہے ۱۵ کو الیکشن اور ۱۶ کو گنتی ہو گی۔ ممبئی کروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اہلیان ممبئی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے ممبئی کی ترقی کےلئے انتخاب ضروری ہے۔ ممبئی میں ۲۲۷، ذاتی کےلیے ۱۵ اوبی سی کے لیے ۶۱ اور دیگر طبقات کےلئے نشستیں مختص ہے اس الیکشن میں ۱۷۰۰ امیدوار میدان عمل میں ہے ۸۸۸ خواتین اور ۸۲۲ مرد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اسمبلی انتخاب۲۰۲۴ میں منعقد ہوا تھا اس دوران بھی بی ایم سی نے ذمہ داریاں نبھائی تھی ۔ اسمبلی انتخاب کے طرز پر بی ایم سی کا انتخاب ہو گا آر او نے انتخابی مراکز کا جائزہ لیا ہے اور انتخابی مراکز پر پینے کے پانی کا انتظام سمیت دیگر سہولیات میسر ہو گی ۴ ہزار سے زائد سماجی خادم اس ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے الیکشن میں ملازمین کی زائد ضرورت ہوتی ہے ۸۴ ہزار ملازمین ڈیوٹی پر مامور رہیں گے الیکشن کی تربیت کا بھی بہتر نظم کیا گیا تھا اور اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بیلٹ یونٹ بھی تقسیم ہو چکی ہے اس انتخابی یونٹ ای وی ایم کنٹرول یونٹ اور بیلٹ یونٹ مربوط ہو کر گنتی ہو گی ۔ اگر کسی حلقہ میں کنٹرول یونٹ کا ڈسپلے خراب ہوا تو پرنٹنگ یونٹ مربوط ہو گی کنٹرول کی خرابی پر اس کا استعمال ہوگا۔ ۱۴۰ یونٹ مختص ہو گی اس کا استعمال ہنگامی طور پر ہو گا۔ اس کےلیے سیاسی جماعتوں سے گفت وشنید کی گئی ہے ایک کھڑکی یوجنا سمیت دیگر سہولیات دی گئی ہے بیداری مہم بھی شروع کی گئی ہے ۱۵ جنوری کوووٹنگ کے لیے عوامی تعطیل ہو گی انتخابی عمل کےلیے فلائنگ اسکواڈ سمیت دیگر اسکواڈ کو الرٹ کیا گیا ہے بی ایم سی انتخاب کےلیے تیار ہے اور یہ انتخابی عمل بحسن وخوبی انجام دی جائے یہ دعویٰ بی ایم سی منتظم اور الیکشن افسر بھوشن گگرانی نے بی ایم سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ہے
موبائل فون پر پابندی نہیں
ممبئی بی ایم سی کمشنر و منتظم بھوشن گگرانی نے کہا ہے کہ موبائل فون پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتخابی عمل میں نہ کریں اور موبائل فون بند کرکے انتخابی حق کا استعمال کرے۔ سوشل میڈیا پر اگر کوئی مذہب کے نام پر ووٹ طلب کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اور اشتعال انگیزی کے مظاہرہ پر مکمل پابندی ہے کسی سیاسی جماعتوں نے اس کے بعد اشتعال انگیز مشمولات کو حذف بھی کردیا ہے یہ اطلاع بھوشن گگرانی نے دی ہے۔ ڈبل ووٹنگ کے خلاف ممبئی بی ایم سی الرٹ ہے اورپولس انتظامیہ کے ساتھ تا ل میل بھی جاری ہے ڈبل ووٹرس کا مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ اس متعلق ضروری احکامات دئیے گئے ہیں یہ کوئی بڑی مسئلہ نہیں ہے ممبئی میں پولس نے ۲۲ ہزار افسران واہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جنوبی ممبئی میں امیدواروں کو پرچہ نامزدگی سے محروم رکھا گیا ہے اس پربی ایم سی نے اپنی رپورٹ عدالت کے سپرد کی ہے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
