Connect with us
Thursday,06-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی الیکشن کا اعلان، لیکن مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی میں انتخابی مفاہمت پر رسہ کشی

Published

on

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخاب کا بگل بج چکا ہے لیکن سیاسی پارٹیوں میں اب تک انتخابی مفاہمت نہیں ہوئی ہے مہاوکاس اگھاڑی اور مہایوتی میں انتخابی مفاہمت کو لے کر میٹنگوں کا دور تو شروع ہے لیکن اس کے باوجود کوئی تمام پارٹیاں کوئی نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے جس کے سبب بی ایم سی الیکشن میں سیاسی پارٹیوں کا انتخابی سمجھوتہ اب تک معلق بنا ہوا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں 2022 ء کو ادھو ٹھاکرے کی سرکار گر گئی اور پھر اب ادھو ٹھاکرے کی طاقت میں کمی واقع ہوئی ہے اور ادھو ٹھاکرے کے 20اراکین اسمبلی ہی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ شندے سینا اور بی جے پی نے اپنی طاقت برقرار رکھی ہے ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے اور 15جنوری کو عوام اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے اور 16 کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی روز اعلان کر دیا جائے گا شندے سینا اور بی جے پی کے مابین انتخابی مفاہمت اور نشستوں کی تقسیم کو لے کر میٹنگوں کا دور جاری ہے لیکن اب تک یہ کوئی نتیجہ پر نہیں پہنچے ہیں۔ بی جے پی اور شندے سینا کے مابین ماہم،پریل، دادر بائیکلہ، قلابہ علاقوں کو لے کر مفاہمت نہیں ہوپائی ہے کیونکہ یہ علاقے اتر بھارتی کے ساتھ مراٹھی آبادی پر بھی مشتمل ہے دونوں پارٹیوں نے ان علاقوں پر دعوی کئے ہیں۔ تنظیموں امور کے سبب شندے سینا نے ان علاقوں پر اپنا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ تنظیموں استحکام کے سبب یہ علاقے شیوسینا کو دئیے جائیں۔بی جے پی کے ووٹرس میں گزشتہ الیکشن میں اضافہ درج کیا گیا ہے یہاں بیوپاری اور ہندوتوا ووٹرس کے سبب بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اس لئے اب انتخابی مفاہمت مقامی سطح پر طاقت کی بنیاد پر ہونے کا امکان روشن ہے جبکہ مہاوکاس اگھاڑی میں بھی اب تک مفاہمت معلق ہے کیونکہ ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کی مفاہمت کے سبب کانگریس اور این سی پی بھی اب تک انتخابی مفاہمت پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے ایسی صورتحال میں اگر بی ایم سی میں مہاوکاس اگھاڑی اور مہایوتی میں انتخابی مفاہمت نہیں ہوتی ہے تو یہ مقابلہ مزید دلچسپ ہوگا کیونکہ اس الیکشن میں دو شیوسینا دو این سی پی اور دیگر پارٹیاں اپنی قسمت آزمائی کریگی اور انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان