Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

سنی دعوت اسلامی کے سہ روزہ عالمی سنی اجتماعی کی تیاریاں زوروں پر

Published

on

ممبئی : ہرسال کی طرح امسال بھی تحریک سنی دعوت اسلامی کا ۳۳و اں سالانہ اجتماع ۱۲،۱۳،۱۴؍ دسمبر بروز جمعہ، سنیچر، اتوار آزاد میدان وادی نور مقابل سی ایس ٹی، ممبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔ سالہاے گزشتہ کی طرح اس سال بھی پہلا دن یعنی جمعہ کے دن کا اجتماع صرف خواتین کے لیے ہوگا, جب کہ باقی دو دن مردوں کے لیے مخصوص ہوںگے۔ ان شاء اللہ اس عالمی اجتماع میں ملک وبیرون ملک کے متعدد اہل علم، خطبا اور مشائخ شرکت فرمائیں گے۔ اجتماع کی تیاریاں گزشتہ سنیچر ہفتہ واری مرکزی اجتماع کے بعد شب میں شروع کردی گئی تھی۔ اردو میڈیا انچارج مولانا مظہر حسین علیمی نے بتایا کہ تینوں دن کے اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے تحریک کے ذمے داران بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ سامعین وحاضرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے ہرطرح ممکنہ سہولیات بہم پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حسب روایت اس سال بھی تینوں دنوں کے عالمی اجتماع کو ایس ڈی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا جسے دنیا بھر میں دینی تعلیمات سیکھنے کے خواہش مند حضرات راست طور پرمستفید ہو سکیں گے۔ پہلے دن کے خواتین کے اجتماع میں ’’خواتین کا علمی ذوق‘‘ خواتین کا اصل زیور : اعلی کردار اور حیا‘‘’’وراثت میں خواتین کا حصہ‘‘ جیسے اہم موضوعات پر خطاب ہوں گے، ساتھ ہی خواتین اسلام کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جوابات محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی محمد نظام الدین (صدر مفتی جامعہ اشرفیہ مبارک پور) دیں گے۔ امیر سنی دعوت اسلامی اور اس اجتماع کے روح رواں داعی کبیر حضرت مولانا محمد شاکر نوری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اجتماع میں شریک ہوکر دین کا پیغام سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔ امیر سنی دعوت اسلامی نے کہا ہے کہ خود بھی تشریف لائیں اور اپنے دوستوں کو بھی لائیں اور اس طرح دین کے ترسیل کا ذریعہ بنیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ پہلے دن کے اجتماع میں اپنے گھروں کی خواتین کو بھیجیں تاکہ وہ اجتماع میں حاضر ہوکر دینی تعلیمات سیکھ سکیں، خود کی بھی اصلاح کرسکیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرسکیں۔ دوسرے اور تیسرے دن کے اجتماع میں علماے کرام ومبلغین عظام کے اہم خطاب ہوں گے۔’’قرآن کریم کا اعجاز،’’حضور ﷺ کی روحانی زندگی‘‘ داعی امن ﷺ ‘‘انسانوں میں انسانوں کی تلاش،’’جوانوں کی اخلاق وروحانی تربیت۔’’دینی معلومات اور آرٹیفیشل انٹلیجنس’’اللہ عزوجل کی رضا اور ناراضی کی علامات‘‘ جیسے اہم عنوانات پر تفصیلی خطاب ہوں گے۔ مفکر اسلام علامہ قمرالزماں اعظمی (سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن لندن) کا تینوں دن خطاب ہوگا۔ ان شاء اللہ، مفسر قرآن خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ ظہیر الدین خاں رضوی کا بھی بصیرت افروز خطاب ہوگا۔تیسرے دن کے اجتماع میں بعد نماز ظہر فورا ختم بخاری شریف کی محفل ہوگی جس میں بخاری شریف کی آخری حدیث کا محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی (جامعہ اشرفیہ مبارک پور) صاحب دیں گے، اس موقع پر دعائیں رب کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں، لہٰذا اس دعا میں بھی ضرورشرکت کریں۔ شرکاے اجتماع کی سہولت کے پیش نظر بڑی تعداد میں وضو خانے، استنجا خانے بنائے جارہے ہیں ،اسی طرح حفاظتی بندوبست کے تحت پورے اجتماع گاہ میں ساٹھ سے زائد کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں خواتین کے اجتماع میں تقریبا دو ہزار خواتین رضا کار تعینات ہوں گی جب کہ دوسرے اور تیسرے دن کے اجتماع میں ایک ہزار سے زائد مرد رضا کار اپنی خدمات انجام دیں گے۔ پولیس کی طرف سے شرکاے اجتماع کو گزارش کی گئی ہے کہ ہینڈی کیمرہ، لیپ ٹاپ، وایرس، بیٹری، ماچس باکس، لائٹر، نیل کٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان جو بیٹری سے چلتے ہیں اپنے ساتھ ہرگز نہ لائیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر آزاد میدان کے آس پاس موٹر سائیکل یا کوئی بھی گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی مانخورد شیواجی نگر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مضافاتی ضلع کلکٹر کے ساتھ اہم میٹنگ

Published

on

Abu-Asim-A.

ممبئی : مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے مضافاتی ضلع کلکٹر (آئی اے ایس) سوربھ کٹیار سے ملاقات کی تاکہ مانخورد شیواجی نگر (گوونڈی) اسمبلی حلقہ میں مختلف زیر التواء اور اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔ ملاقات میں علاقے میں تعلیم، سماجی بہبود اور بحالی سے متعلق اہم مسائل کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ایم ایل اے اعظمی نے ضلع کلکٹر کے سامنے کلیدی مطالبات پیش کیے، جن میں مانخورد گوونڈی علاقے میں ڈگری کالج کے لیے سرکاری اراضی مختص کرنا، شیعہ مسلم کمیونٹی کے لیے تعزیہ کی تدفین کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی، اور ٹرانزٹ کیمپوں میں رہنے والے مکینوں کی بحالی کے مسائل کا فوری حل شامل ہے۔ میٹنگ کے بعد ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، “عوامی مفاد اور حلقہ کی ہمہ جہت ترقی میرے بنیادی مقاصد ہیں۔ ضلع کلکٹر کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی، اور مجھے یقین ہے کہ انتظامیہ جلد ہی اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں سازگار فیصلے کرے گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان