ممبئی پریس خصوصی خبر
یوپی لکھنئو تلاشی کے بعد ممبئی سے ہی چوری کا مفرور ملزم ۳۰ سال بعد گرفتار
ممبئی ڈی بی مارگ پولس نے چوری کے ایک کیس میں ایسے مطلوب مفرور ملزم کو اسپیشل آپریشن میں گرفتار کیا ہے جو گزشتہ ۳۰ برس سے مطلوب ترین ملزم کی فہرست میں شامل تھا ۔ اس کے خلاف ڈی بی مارگ میں مجرمانہ کیس درج تھا او ر ضمانتی وارنٹ بھی جاری تھے ۔دوجیندر کمل پرساد دوبے، عمر-65 سال، را۔ گڑوا، بستی اتر پردیش کے خلاد گرگاؤں عدالت میں مستقل غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا جس کے سبب پولس نے اس کی تلاش شروع کردی اور ۳۰ برس سے مطلوب ملزم کو گرانٹ رو ڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اس کی تلاش میں پولس نے لکھنئو اور ایودھیا ٹیمیں بھیجی تھی لیکن بعد ازاں اس کا سراغ ممبئی کے گرنٹ رو ڈ پایا گیا اور یہاں سے اسے حراست میں لیا گیا ۔
سیاست
ممبئی کو بنیادی سہولیات میسر کرنا ہماری ترجیحات، سماجوادی پارٹی کا انتخابی منشور جاری، شہری مسائل حل کا ابوعاصم اعظمی کا دعوی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات کے لیے سماجوادی پارٹی نے آج ایک پریس کانفرنس میں انتخابی منشور جاری کیا۔ پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے عوام کے بنیادی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منشور پیش کیا۔ ابوعاصم اعظمی نے انتخابی منشور میں بنیادی سہولیات کے ساتھ مفت پانی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ممبئی کے ہر خاندان کو روزانہ 700 لیٹر صاف اور مفت پینے کا پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے میونسپل اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا اور ضرورت مند طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ اور مفت سہولیات فراہم کرنا وہی طبی شعبہ اور محکمہ صحت میں ممبئی کے ہر وارڈ میں جدید طبی سہولیات، محلہ کلینک اور مفت ادویات کا انتظام کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ یکساں روزگار کے مواقع کے لیے کاوشیں بھی شامل ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے بنانا بھی انتخابی منشور کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑیوں کے مکینوں کے لیے بہتر سہولیات، پکے مکانات اور شہر کو گڑھوں سے پاک سڑکیں فراہم کرنا سمیت بی ایم سی کے کام کاج میں شفافیت لانا اور بدعنوانی (کرپشن) کو ختم کرنا بھی انتخابی منشور کا بنیادی جز ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ممبئی کی ترقی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد صرف وعدے کرنا نہیں بلکہ ممبئی کو ایک بہترین اور خوشحال شہر بنانا ہے۔
سیاست
ممبئی بی ایم سی انتخاب پولنگ سینٹر پر موبائل فون پر پابندی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی الیکشن کی تیاریاں حتمی مرحلہ پر ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ممبئی پولس نے انتخابی مراکز پر موبائل پر پابندی عائد کردی ہے اور ۱۰۰ میٹر کی حدود میں موبائل کا استعمال ممنوعہ ہے۔ انتخابی مراکز پر ضابطہ اطلاق کا اطلاق ہوگا۔ یہاں ۱۰۰ میٹر پر موبائل فون اور وائرلیس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ تشہری مہم اور انتخابی نشان کی تشہیر بھی ممنوعہ ہے, امیدوار انتخابی مراکز پر ووٹرس کا اپنی جانب راغب و مائل نہیں کرسکتا اگر کوئی اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی, یہ حکمنامہ ممبئی پولس کمشبر دیوین بھارتی کی ہدایت پر ممبئی ڈی سی پی آپریشن اکبر پٹھان نے جاری کیا ہے۔
سیاست
بلدیاتی انتخابات اجیت پوار کو دھچکا، اتحادی لیڈر انتخابی عمل سے دستبرار

ممبئی انتخابی جنون کے درمیان اجیت پوار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پمپری چنچواڈ اور پونے میں اجیت پوار کا انتخابی حساب فیل ہو گیا ہے۔ اس لیے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اب اصل میں کیا ہو گا۔ اجیت پوار گروپ کے اعلی لیڈر اتحاد سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ماحول گرم ہوگیا ہے۔ جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے، اب مہم زور پکڑ گئی ہے۔ ریاست کے بڑے لیڈر ریاست بھر میں میٹنگیں کر رہے ہیں۔ ان لیڈروں کے جلسوں میں لوگوں کی اچھی خاصی بھیڑ نظر آتی ہے۔ ریاست کی تمام پارٹیاں ممبئی، تھانے، ناسک جیسی اہم میونسپل کارپوریشنوں کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہیں۔ پونے اور پمپری چنچواڑ دونوں میونسپل کارپوریشن بھی یکساں اہم ہیں اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بڑی طاقت کے ساتھ آئے ہیں۔ لیکن اب اجیت پوار کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے۔ دادا کو یہ شدید دھچکا اس وقت لگا ہے جب مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس لیے پونے اور پمپری چنچواڑ میں انتخابی ریاضی بدلنے والا ہے۔ اجیت پوار نے دلت ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے آر پی آئی (کھرات) گروپ کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ لیکن اب اجیت پوار کو آر پی آئی (کھرات گروپ) پارٹی کے سربراہ سچن کھرات نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سچن کھرات نے بلدیاتی انتخابات سے اچانک دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کسی امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔ اجیت پوار نے کھرات کو پونے اور پمپری چنچواڑ میں دلت ووٹروں کے لیے کچھ سیٹیں دی تھیں۔ لیکن اب کھرات خود الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں جس سے اجیت کے لیے ایک بڑا مخمصہ پیدا ہو گیا ہے۔ سچن کھرات نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے موقف کا اعلان کیا ہے۔ کھرات نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ “مجھے وقار کے ساتھ کوئی سیٹ نہیں ملی ہے۔ اس لیے میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے انتخابی عمل سے دستبردار ہو رہا ہوں جو اس وقت مہاراشٹر میں جاری ہیں۔ میں کسی بھی حالت میں کسی پارٹی یا کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا ہوں،” کھرات نے اس ویڈیو میں کہا ہے۔ اس لیے اجیت پوار اب کیا کریں گے؟ یہ دیکھنا ضروری ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
