Connect with us
Wednesday,05-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اے ٹی ایس کی بے جا ہراسائی کیخلاف ابوعاصم اعظمی کی اے ٹی ایس چیف سے ملاقات، بے قصوروں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی

Published

on

Abu-Asim-&-ATS

‎مہاراشٹر : ممبئی میں اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد مشتبہ افراد سے رابطہ رکھنے پر بے قصوروں کو ہراساں کیے جانے پر ابوعاصم اعظمی نے اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا ہے کہ پونہ اے ٹی ایس یونٹ بے قصوروں کو ہراساں کرنا بند کرے. اے ٹی ایس گرفتار ملزمان کے موبائل فون پر رابطہ رکھنے والوں کو ہی اب ہراساں شروع کر دیا ہے, جس میں بچوں اور خواتین کو بھی ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے, اس سے پونہ اور ریاست کے دیگر گوشوں میں بے چینی و اضطراب پایا جا رہا ہے۔مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سمیت ریاست اور پونہ میں اے ٹی ایس کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کل جماعتی نمائندہ وفد کے ہمراہ مہاراشٹر اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کر کے یہ واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی اے ٹی ایس کی کارروائی پر اعتراض نہیں ہے, لیکن جس طرح سے کچھ ایسے مسلم کارکنان کو گرفتار کیا گیا جو اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے تھے اور سماج میں ناانصافی کے خلاف متحرک و فعال تھے. ابوعاصم اعظمی نے اے ٹی ایس سربراہ کو ایک میمورنڈم بھی دیا ہے.

‎میمورنڈم میں اے ٹی ایس چیف نول بجاج کو کارروائی کی نوعیت سے متعلق باخبر کیا گیا ہے اعظمی نے بتایا کہ کسی بھی ملزم کے خلاف کارروائی کرنے پر اعتراض نہیں ہے، لیکن حالیہ دنوں میں کئی مسلم سماجی کارکن جو اپنے آئینی حقوق کا استعمال کر رہے ہیں، ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور سماج متحرک و فعال ہے انہیں پونے اے ٹی ایس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

‎ملزمان کے موبائل فون پر استعمال ہونے والے نمبروں سے رابطہ رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو گھنٹوں تھانوں میں زیر حراست رکھا جارہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی تفتیش کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے اور کئی لوگوں پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

‎اعظمی نے نول بجاج سے درخواست کی کہ تفتیشی عمل کے دوران پونے اے ٹی ایس یونٹ کو واضح ہدایات جاری کرے کہ وہ اس کیس میں ملوث افراد کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں، تاکہ وہ پولیس اور اے ٹی ایس کی بھی مدد کرسکے۔

‎نول بجاج نے ایک مثبت یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی بے قصور کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، اور خواتین اور بچوں کے بیانات ان کے گھروں پر ہی درج کئے جائیں گے۔

سیاست

ریاستی ضلع پریشد اور گرام پنچایت مہایوتی الیکشن کیلئے تیار : سی ایم فڑنویس

Published

on

ممبئی ریاست میں ضلع پریشد اور گرام پنچایت الیکشن میں مہایوتی متحدہ طور انتخابی میدان میں حصہ لے گی اور جہاں مہایوتی میں انتخابی مفاہمت نہیں ہو گی وہاں بھی دوستانہ مقابلہ ہوگا اور امید ہے کہ ریاستی عوام ان الیکشن میں مہایوتی پر اعتماد کرےگی ۔ یہ دعوی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کیا ہے مہایوتی میں بلدیاتی انتخابات پر اب تک سیٹوں کی تقسیم کا کوئی فارمولہ طے نہیں ہوا ہے البتہ اتحادی پارٹی اور بی جے پی جہاں مستحکم ہے وہاں تنہا مقابلہ کا فارمولہ طے کیاہے جس طرح سے تھانہ میں ایکناتھ شندے اور پونہ میں بی جے پی کے تنہا مقابلہ کی چہ میگوئیاں عام ہے ۔
فڑنویس نے ادھوٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طعنہ زنی کرنا ان کا کام ہے اگروہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے لیکن عوام سب جانتے ہیں اور الیکشن میں وہ مہایوتی پر اعتمادبحال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن نے الیکشن کا اعلان کیاہے ادھوٹھاکرے اور اپوزیشن الیکشن ملتوی کرواناہے اس لئے وہ ووٹنگ لسٹ میں گڑبڑی اور دھاندلی کا الزام عائد کر رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ نے ہی انتخابات جلد منعقد کروانے کی ہدایت جاری کی ہے اس لئے اب یہ ممکن نہیں ہے کہ انتخابات ملتوی ہو یا اس میں تاخیر اور تامل کیا جائے فڑنویس نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ انہیں عوام پر اعتماد ہے اس مرتبہ بھی عوام مہایوتی سے ہی اتفاق کریں گے اس لئے اپوزیشن الیکشن کو موخر اور ملتوی کروانا چاہتے ہیں جبکہ مہایوتی انتخابات کےلئے تیار ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی مونوریل میں جدید سگنلنگ ٹرائل کے دوران معمولی واقعہ، کوئی زخمی نہیں : ایم ایم ایم او سی ایل

Published

on

ممبئی : مھا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ایم ایم او سی ایل) نے اپنی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ممبئی مونوریل میں نئے کمیونیکیشن بیسڈ ٹرین کنٹرول (سی بی ٹی سی) سگنلنگ سسٹم کے جدید تجربات شروع کیے ہیں۔ یہ نظام پروجیکٹ کے مقررہ کنٹریکٹر میدھا ایس ایم ایچ ریل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد آپریشنل حفاظت، کارکردگی اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس سلسلے کے دوران معمول کے سگنلنگ ٹرائل میں ایک معمولی واقعہ پیش آیا جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا اور کسی بھی اسٹاف یا عملے کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔ آزمائش کے وقت دو تکنیکی اہلکار، جن میں مونوریل آپریٹر بھی شامل تھے، مکمل محفوظ ماحول میں تمام حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ موجود تھے۔

ایم ایم ایم او سی ایل نے وضاحت کی کہ یہ ٹرائل بدترین ممکنہ حالات کی نقل کرتے ہوئے کیے جاتے ہیں تاکہ نظام کی مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ ایسے کنٹرولڈ حالات ٹیسٹنگ کے معمول کا حصہ ہیں اور انہیں آپریشنل خرابی قرار نہ دیا جائے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی قسم کی بے چینی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ تمام ٹرائل معمول کے مطابق جاری ہیں اور ان میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

پروجیکٹ کی مقررہ مدت کو برقرار رکھنے اور مسافروں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کے لیے کچھ ٹرائل تعطیلات کے دوران بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایم ایم ایم او سی ایل عالمی معیار کی سیکیورٹی اپروچ کے ساتھ ممبئی کے لیے ایک محفوظ، قابل اعتماد اور جدید ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کی پابند ہے۔

Continue Reading

سیاست

کسی کے باپ کا ہندوستان نہیں ہے ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نتیش رانے پر چراغ پا

Published

on

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے نتیش رانے کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرارا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کے باپ کا ہندوستان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلسل نتیش رانے اشتعال انگیز ی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی کئی کیس بھی درج ہے اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔ شرجیل امام ، عمر خالد قید و بند میں ہے لیکن یہ آزاد ہے۔ انہوں نے تو کوئی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ پر سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے لیکن سرکار ایسے عناصر پر کارروائی کیوں نہیں کرتی جو نفرت پھیلاتے ہیں ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com