Connect with us
Monday,20-October-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ نماز تنازع پر نتیش رانے کی زہر افشانی، حاجی علی میں ہنومان چالیسہ پڑھنے پر معترض نہیں ہونا چاہیے؟

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی : پونہ سنیوار واڑہ قدیم قلعہ میں مسلم خواتین کی نماز کی ادائیگی پر مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہیں پر بھی نماز ادا کرنے پر اعتراض درج کروایا اور کہا کہ ایسے جہادی ذہنیت کے حامل ہی ماحول خراب کرتے ہیں. مسلم خواتین کی نماز ادائیگی پر نتیش رانے نے کہا کہ قانون سب کیلئے مساوی ہے, اگر مسلم خواتین یہاں نماز ادا کرتی ہے تو کل کوئی ہندو کارکن ممبئی کے صوفی حاجی علی درگاہ پر جاکر ہنومان چالیسہ کا پاٹ کرے گا یا پھر جئے ہنومان کا نعرہ لگاتا ہے تو اس پر معترض ہونے کی ضرورت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ سنیوار واڑہ ہندو تہذیب اور تاریخی ورثہ ہے, ایسے میں یہاں نماز پڑھنے سے ماحول خراب کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کوئی بھی دوسرے مذہبی مقام پر اپنی پوجا پاٹ کر سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ نماز کیلئے کیا جگہ کی کمی ہے جو جگہ اور مسجد متعین کی گئی ہے اسی میں عبادت کرنی چاہئے۔

ووٹ جہاد کے نام پر نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے راج ٹھاکرے لوک سبھا انتخاب کے بعد الیکشن لسٹ پر اعتراض کیوں نہیں کیا؟ لوک سبھا میں مالیگاؤں، بھیونڈی، ممبئی تھانہ اور دیگر اضلاع میں ووٹ جہاد کیا گیا اور اتنا ہی نہیں بنگلہ دیشیوں، روہنگیا اور بیرون ملک کے شہریوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا انہوں نے کہا کہ دیویندر فڑنویس کی سرکار میں اب یہ برداشت نہیں کیا جائے گا, اس لئے کارروائی بھی جاری ہے. انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہم نے لوک سبھا الیکشن کے بعد شکایت کی تھی۔ انہوں نے راج ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دینا اور الیکشن کر کے دکھاؤ کہنا شہری نکسل کی زبان ہے انہوں نے کہا کہ نل بازار میں جاکر شیوسینا اور راج ٹھاکرے کارکنان الیکشن لسٹ کی جانچ کرے یہاں ایک کمرہ میں چالیس چالیس بنگلہ دیشی اور روہنگیا آباد ہے انہوں نے الزام لگایا کہ گوونڈی شیواجی نگر، مانخورد، مالونی اور ممبئی سمیت بھیونڈی میں بھی ووٹ جہاد ہوا تھا۔ ابو عاصم اعظمی پر تنقید کرتے ہوئے نتیش رانے نے ابو عاصم اعظمی کو مراٹھی مخالف قرار دیا اور کہا کہ بھیونڈی میں اعظمی کو مراٹھی نہیں چاہئے راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کو ان سے سوال کرنا چاہئے. انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہندوتوا سرکار ہے ہندو کو ہدف بنایا گیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جنرل (عام

پونہ سنیوار واڑہ حضرت خواجہ شاہ درگاہ پر نماز کی ادائیگی پر تنازع… ہندو تنظیموں کااحتجاج، حالات کشیدہ امن برقرار، پولس بندوبست میں اضافہ

Published

on

ممبئی : پونہ کے قدیم تاریخی قلعہ سنیوار واڑہ علاقہ میں مسلم خواتین نے نماز جمعہ کی ادائیگی درگاہ حضرت خواجہ سید شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے احاطہ میں ادا کی تھی جس کے بعد پولیس نے تینوں نماز کیخلاف کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اس واقعہ مذہبی رنگ دینے کی سازش شروع ہوگئی ہے بی جے پی ایم پی میدھا کلکرنی نے یہاں مورچہ نکال کر احاطہ سدھی کرن کیا اور کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا پولیس نے ہندو تنظیموں کے دباؤ میں تینوں نامعلوم خواتین کے خلاف کیس درج کر لیا ہے جبکہ اس واقعہ کے بعد پونہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

تینوں نمازیوں نے جس وقت نماز ادا کی تھی اس وقت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اسی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کیا ہے جبکہ پونہ میں میدھا کلکر نی نے کہا کہ سنیوار واڑہ میں نماز کی ادائیگی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سنیوار واڑہ میں نماز کی ادائیگی کے بعد اسے ہندو مسلم رنگ دے کر اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ ویڈوائرل ہونے کے بعد پتیس پاوان نامی ہندو تنظیم نے تحریری شکایت کی تھی اور پولیس نے ایشور ببن کوڑے کی شکایت پر شکایت درج کی ہے ملزمین کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے سنیوار واڑہ میں ایک مرتبہ پھر ہندو تنظیموں کا مورچہ نکالنے کا اندیشہ ہے میدھا کلکر نی کی قیادت میں یہاں مورچہ نکار کر فرقہ پرستوں نے جئے شری رام کا نعرہ لگا کر درگاہ کی جالی پر بھگوا جھنڈا لہرا اتنا ہی نہیں یہاں احاطہ کے باہر سدھی کرن کیا گیا اور گؤ مت کا چھڑکاؤ کیا گیا اس حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ یہ درگاہ وقف بورڈ کے زیر اثر ہے اور اب ہندو تنظیموں نے اس مزار کو ہٹانے کا بھی مطالبہ شروع کردیا ہے۔پولس نے اس واقعہ کے بعد الرٹ جاری کیا ہے اور بندوبست میں اضافہ کر دیا ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی : ڈیپ فیک جعلی ویڈیو شیئر ٹریڈنگ فراڈ انٹر اسٹیٹ گینگ بے نقاب، 4 گرفتار

Published

on

ممبئی ناموربزنس نیوز تجارتی چینل پر ماہرین کی مارف اور ڈپ فیک فرضی ویڈیو تیارکر کے شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی پرکشش اسکیم میں سرمایہ کاری کیلئے مائل کرنے والے بین الریاستی گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ سیبی میں رجسٹرڈ تجزیہ کار کے طور پربرسرپیکار ہے ۲۹ ستمبر ۲۰۲۵ کو سوشل میڈیا پر اس کا فرضی ڈیف فیک ویڈیو کا استعمال کر کے شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے مائل کرنے کی کوشش کی گئی. شکایت کنندہ ماہر شئیر ٹریڈنگ ہے اور وہ مختلف کمپنیوں کے لیے کام بھی کرتا ہے اس کا انسٹاگرام پر ڈپ فیکٹ ویڈیو تیار کر کے دھوکہ دہی کی کوشش کی گئی, اس کی اطلاع جب شکایت کنندہ کو ملی تو اس نے اس کے خلاف سائبر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی, اس کی تفتیش شروع کی گئی تو اس کا سراغ دیگر ریاست میں ملا. ملزمین بین الریاستی گینگ کے طور پر کام کرتے تھے اس ملزمین کو بنگلورو، کرناٹک، سے گرفتار کیا گیا. ملزمین کی شناخت جیجل سیبسٹن ۴۴ سالہ بنگلورو، دپاین تپن بنرجی ۴۰ سالہ کرناٹک، ڈینیل ارودھم ۲۵بنگلورو، اور چندراشیکھر ۴۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس بین الریاستی گینگ نے فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر ڈپ فیک اکاؤنٹ تیار کرکے بڑے کمپنیوں کو شئیر ٹریڈنگ کے لئے مائل کیا اور کمپنیوں کو دھوکہ دہی کے لئے تیار کرنے کے لیے ڈپ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عام شہریوں اور کمپنیوں کو دھوکہ دیا ہے اور شئیر مارکیٹ کی کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے. اس گینگ نے متعدد مرتبہ فرضی اکاؤنٹ تیار کئے ملزمین نے ویلولیپ انڈیا سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کے نام پر فیس بک آئی ڈی تیار اور چین کے شہری سے سرمایہ کاری کے نام سے بھارتی کرنسی کے ۳ کروڑ دبئی کی کرنسی میں حاصل کئے. بھارت اور ممبئی میں ڈپ فیک اور فرضی ویڈیو کی آڑ میں شئیر ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے. اس لئے سوشل میڈیا پر اس طرح کے فرضی ویڈیو تیار کر کے دھوکہ دہی کرنا سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے یہاں ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی ہے. ممبئی سائبر کرائم کے ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے بتایا کہ سائبر فراڈ کے معاملہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے اور یہ بین الریاستی گینگ نے سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ تیار کر کے دھوکہ دہی کی تھی اس لیے شئیر ٹریڈنگ کے دوران الرٹ رہنے کی ضرورت ہے, نامور کمپنی کے ڈیف فیک اکاؤنٹ تیار کرنے کے معاملات سامنے آئے ہیں انسٹاگرام، فیس بک میں نامور کمپنیوں کے فرضی اکاؤنٹ تیار کر کے دھوکہ دہی کی کوشش کی جارہی ہے, اس لیے شئیر ٹریڈنگ سے قبل تصدیق لازمی ہے. شئیر ٹریڈنگ سے قبل مستند اور تجربہ سیبی افسر اور ماہر سے صلاح مشورہ لے کر ہی شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرے. سوشل میڈیا پر اعتماد نہ کرے اور سوشل میڈیا پر کال اور ایس ایس ایم کے معرفت پر سرمایہ کاری سے گریز کرے اس سے دھوکہ دہی کا خطرہ لاحق ہے۔ اب تک پولس نے ۶۰۰ سے زائد شئیر ٹریڈنگ کے کیس درج ہیں جس میں ۴۰۰ کروڑ کی دھوکہ دہی گئی ہے اور اس میں کئی معاملات میں پیسہ واپس بھی حاصل کیا گیا اور بینک اکاؤنٹ سے منجمد بھی کیا گیا۔ اے آئی کی مدد سے بھی یہ ملزمین ڈپ فیک ویڈیو بھی تیار کیا کرتے تھے۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

ممبئی میٹرو لائن-3 (آکوا لائن) مکمل طور پر شروع — شہری سفر کا نیا دور

Published

on

ممبئی، اکتوبر 2025 : ممبئی نے اپنی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ شہر کی پہلی زیرِ زمین میٹرو ممبئی میٹرو لائن-3 (آکوا لائن) اب مکمل طور پر شروع ہو چکی ہے۔ یہ 33.5 کلومیٹر طویل لائن شمالی علاقوں کو جنوبی ممبئی سے جوڑتی ہے، اور شہریوں کو تیز، صاف ستھرا اور آرام دہ سفر کا جدید ذریعہ فراہم کرتی ہے۔

راستہ اور کنیکٹیوٹی

آکوا لائن آرے / جے وی ایل آر (آرے/جے وی ایل آر) سے شروع ہو کر کف پریڈ (کف پریڈ) تک جاتی ہے، جس میں 27 زیرِ زمین اسٹیشن شامل ہیں۔
یہ لائن شہر کے اہم کاروباری اور رہائشی علاقوں سے گزرتی ہے جیسے کہ باندرا کرلا کمپلیکس (بی کے سی)، دھاراوی، سدیھ ونایک، ورلی، چرچ گیٹ، سی ایس ایم ٹی (سی ایس ایم ٹی) اور نریمن پوائنٹ۔

اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ لائن ممبئی کے دونوں ہوائی اڈوں (ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹرمینل) کو براہِ راست جوڑتی ہے، جس سے ہوائی سفر کرنے والوں کو بہت سہولت ملے گی۔

پورا سفر اب صرف 45 منٹ میں مکمل کیا جا سکتا ہے، جو پہلے دو گھنٹے تک لگتا تھا۔

اہم اسٹیشنز

اس لائن کے نمایاں اسٹیشنز میں شامل ہیں:
آرے / جے وی ایل آر، سیپز، ایم آئی ڈی سی، مارول ناکا، ایئرپورٹ ٹرمینل 1، ایئرپورٹ ٹرمینل 2، بی کے سی، دھاراوی، سدیھ ونایک، ورلی، حاجی علی، چرچ گیٹ، اور کف پریڈ۔

تمام اسٹیشن جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں، جیسے ایئرکنڈیشنڈ پلیٹ فارم، لفٹ، سیڑھیاں، ڈیجیٹل معلوماتی اسکرینیں، اور معذور افراد کے لیے آسان رسائی۔

ٹیکنالوجی اور خصوصیات

  • مکمل زیرِ زمین لائن تاکہ سڑکوں پر ٹریفک متاثر نہ ہو۔
  • 8 کوچز پر مشتمل جدید ٹرینیں خودکار دروازوں کے ساتھ۔
  • اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم اسکرین دروازے۔
  • ریئل ٹائم انفارمیشن سسٹم* ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر۔
  • سی سی ٹی وی نگرانی، ایمرجنسی انٹرکام اور فائر سیفٹی سسٹم۔
  • توانائی کی بچت کرنے والا نظام اور شور کم کرنے والی ٹیکنالوجی۔
  • ڈیجیٹل ٹکٹنگ سسٹم جس میں کیو آر کوڈ، اسمارٹ کارڈ اور موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت۔

کرایہ اور اوقاتِ کار

آکوا لائن کے کرایے فاصلہ کی بنیاد پر مقرر کیے گئے ہیں:

فاصلہ (کلومیٹر)کرایہ (روپے)
0 – 310
3 – 1220
12 – 1830
18 – 2440
24 – 3050
30 – 3660
36 – 4270
42 سے زیادہ80

ٹرینیں صبح 5:55 بجے سے رات 10:30 بجے تک چلتی ہیں۔ رش کے اوقات میں ہر چند منٹ بعد ٹرین دستیاب ہوگی تاکہ انتظار کم ہو۔

شہریوں کے لیے فوائد

  • وقت کی بچت: شمالی علاقوں سے جنوبی ممبئی کا سفر صرف 45 منٹ میں۔
  • ٹریفک میں کمی: سڑکوں پر بھیڑ کم ہوگی اور نجی گاڑیوں پر انحصار گھٹے گا۔
  • ماحولیاتی فائدہ: بجلی سے چلنے والی میٹرو آلودگی میں کمی لائے گی۔
  • معاشی ترقی: کاروباری علاقوں جیسے بی کے سی، فورٹ اور نریمن پوائنٹ تک بہتر رسائی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
  • آرام دہ سفر: ایئرکنڈیشنڈ کوچز، جدید سسٹم، اور محفوظ ماحول۔

ممبئی کی ترقی کی جانب ایک قدم

ممبئی میٹرو لائن-3 کے مکمل آغاز کے ساتھ، شہر ایک جدید، منظم اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آکوا لائن صرف ایک میٹرو نہیں بلکہ ممبئی کے لیے ترقی، رفتار اور سہولت کی نئی علامت بن چکی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com