ممبئی پریس خصوصی خبر
بھیونڈی کی ترقی ضروری، لیکن شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام بھی لازمی، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی بھیونڈی آج این جی اوز، مقامی باشندوں اور کاروباریوں کے ایک وفد نے بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کمشنر انمول ساگر سے ملاقات کی جس کی قیادت رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کی ۔وفد نے وضاحت کی کہ میٹرو 5 پروجیکٹ کے تحت سڑک توسیع کرنے سے بہت سے باشندے بے گھر اور بے روزگار ہو جائیں گے اور اس سے پانچ مندر، دو درگاہیں، دو مساجد، ایک قبرستان اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یادگار بھی متاثر ہو گی۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہم واضح طور پر درخواست کرتے ہیں کہ جب تک شہریوں کے تحفظات کو یقینی نہیں کیا جاتا اس وقت تک سڑک توسیعی کا کام روک دیا جائے۔ یہ کرپٹ منصوبہ صرف اور صرف ایک مخصوص لابی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے جس کی ہر کوئی مخالفت کرتا ہے۔
حال ہی میں، میونسپل کمشنر کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس پروجیکٹ میں کسی بھی مذہبی مقامات کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ کمشنر سے درخواست ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے ایک سرکلر جاری کریں تاکہ اس کو یقینی بنایا جاسکے، تاکہ مقامی باشندوں کو کسی قسم کا خوف نہ ہو۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور متعلقہ وزراء سے مداخلت کرنے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کمشنر سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ اس کام کو 2023 کے مروجہ قوانین کے مطابق مکمل کیا جائے۔
جرم
مالونی عصمت دری اور قتل کیس حل، یوپی سے ملزم گرفتار

ممبئی : ممبئی میں مالونی پولیس نے اتر پردیش کے متھرا سے قتل کے ایک معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ 25 ستمبر کو ملاڈ ویسٹ مالونی کے ساونت کمپاؤنڈ کے قریب ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ خاتون کی عصمت دری کی گئی اور اسکارف سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سینئر افسران کی رہنمائی میں مالونی پولیس نے 11 ٹیمیں تشکیل دی اور تکنیکی تجزیہ اور ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی۔
مزید تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم قتل کے بعد اتر پردیش فرار ہوگیا تھا۔ مالونی پولیس نے اتر پردیش میں جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا نام چندرپال رام کھیلاڑی عرف نیتا (34) ہے، جو صرف 10 دن پہلے مالونی آیا تھا اور رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔ ملزم نے رقم کے تنازع پر خاتون کو اسکارف سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
منشیات کے مسئلہ کو جڑ سے اکھاڑ پھنیکیں کا عزم : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اور گوونڈی علاقوں میں نشے سے نجات کی طرف ایک اہم پہل کی گئی ہے۔ آج نیاز میڈیکل سنٹر، رفیع نگر، گوونڈی میں رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی صدارت میں ایک پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں این سی بی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈے خصوصی طور پر موجود تھے۔ اجتماع میں سمیر وانکھیڈے نے منشیات سے متعلق مسائل اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنے تجربے اور خصوصی علم کا اظہار کیا۔ ان کے ساتھ پولیس افسران، مختلف رضاکارانہ تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندے اور منشیات کی لت سے براہ راست متاثر ہونے والے خاندان شریک تھے۔ رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے علاقہ میں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے، نشے کے عادی نوجوانوں کی بحالی کے لیے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل تیار کرنے اور علاقے میں آگاہی مہم کو موثر طریقے سے چلانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے خلاف لڑائی کو مزید موثر بنانے کے لیے پولیس اور رضاکار تنظیموں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وہاں موجود اہل خانہ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
سیاست
احمد نگر توہین رسالت کے احتجاج پر پولیس کارروائی، امن وامان خراب کرنے کی سازش، آئی لو مہادیو سے نفرت پھیلانے کی کوشش، کارروائی کا مطالبہ : ابوعاصم

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے احمد نگر میں توہین رسالت پر مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرہ پر پولیس کارروائی کو غلط قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ اہلیہ نگر میں جس طرح سے توہین رسالت کا ارتکاب کر کے آئی لو محمد زمین پر تحریر کر کے رنگولی بنائی گئی اور اس پر درگا دوڑ کا انعقاد کیا گیا تھا. ایسے میں مسلمانوں کا مشتعل ہونا فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں پولیس نے میاں بیوی پر کیس درج کر لیا ہے. لیکن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مسلمانوں پر ہی توڑ پھوڑ اور تشدد برپا کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے. ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد کے نام پر ملک اور مہاراشٹر میں تشدد کی سازش کون کر رہا ہے, اس کے پس پشت کیا محرکات کار فرما ہے اس کی بھی تفتیش ہونی چاہئے. انہوں نے کہا کہ مسلمان آقا نامدار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور ان کے نام کی بے حرمتی وہ قطعی برداشت نہیں کرسکتا. روز توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارتکاب ہوتا ہے اور مسلمان اگر اس پر احتجاج کرتا ہے تو اس پر ہی کارروائی ہوتی ہے اس پر ڈنڈے چلائے جاتے ہیں۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد کے نام پر فرقہ پرست عناصر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کر کے تشدد برپا کرنے کی سازش کر رہے ہیں. کچھ فرقہ پرستوں نے تو اب آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو بھی شروع کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ احمد نگر اہلیہ نگر میں جس طرح سے حالات خراب ہوئے ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ شرپسند عناصر نے آئی لو محمد کے نام پر ریاست میں امن وامان خراب کرنے کی سازش رچی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے نام لئے بغیر ایک ریاستی وزیر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا وزیر ریاست میں امن وامان مکدر کرنے کیلئے ایسی اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتا ہے, جس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا. ممبئی میں بھی اس نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت اور اہم اشخاص کی توہین کے خلاف ایک ایسا قانون تیار کیا جائے جس میں 10 سال سے زیادہ کی سزا ہو لیکن سرکار نے اب تک اسمبلی میں اس بل کو منظور نہیں کیا ہے اور حالات ابتر ہوگئے ہیں اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ سرکار اس قسم کے قانون منظور کرے, جس سے اہم اشخاص کی توہین کا ارتکاب کرنے والوں کو ضمانت میسر نہ ہو۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا