Connect with us
Thursday,06-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ای ڈی کی بڑی کارروائی : وسائی ویرار کمشنر انیل پوار کے 12 مقامات پر چھاپے

Published

on

ED

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ممبئی نے وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن (وی وی سی ایم سی) کمشنر انیل پوار، ان کے ساتھیوں، کنبہ کے افراد اور بے نامی داروں سے منسلک 12 مقامات پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں کی جا رہی ہے، جس میں سرکاری اور نجی اراضی پر رہائشی اور کمرشل عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

شہر کے مجاز ترقیاتی منصوبے کے مطابق سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈمپنگ گراؤنڈ کے لیے مختص اراضی اور نجی زمینوں پر کل 41 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔

یہ عمارتیں بغیر کسی درست منظوری کے تعمیر کی گئیں اور پھر جعلی منظوری کے دستاویزات بنا کر عام لوگوں کو فروخت کی گئیں۔ ملزم بلڈرز اور ڈیولپرز کو پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ عمارتیں غیر قانونی ہیں اور ایک دن گرا دی جائیں گی، اس کے باوجود انہوں نے لوگوں کو گمراہ کر کے ان میں کمرے فروخت کر دیے۔

بلڈرز پر دھوکہ دہی کا الزام
ڈویلپرز نے عوام سے کروڑوں روپے بٹور کر انہیں غیر قانونی عمارتوں میں بسایا اور ایک طرح سے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اس گھوٹالے میں بلڈرز، ڈیولپرز اور ممکنہ طور پر کچھ میونسپل افسران بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ کے حکم پر گرائی
یہ تمام 41 غیر قانونی عمارتیں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر منہدم کر دی گئیں، جس سے تقریباً 2500 خاندان بے گھر ہو گئے۔

ای ڈی کی تحقیقات کا فوکس

ای ڈی کی تحقیقات کا بنیادی مرکز یہ معلوم کرنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی عمارتیں کیسے سامنے آئیں، کن عہدیداروں کی ملی بھگت سے اس غیر قانونی تعمیرات سے جڑی رقم کیسے نکالی گئی۔ انل پوار اور ان کے قریبی ساتھیوں کی جائیدادوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کے تعلق کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان