Connect with us
Saturday,14-June-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

فلسطین اور غزہ کے مظلومین کے لیے سنی مسجد بلال میں اجتماعی دعا، سید معین الدین اشرف کی عالمِ اسلام سے اتحاد و بیداری کی اپیل

Published

on

Syed-Moinuddin-Ashraf

ممبئی : آج بروز جمعہ، نمازِ جمعہ کے بعد سنی مسجد بلال (دو ٹانکی) میں ایک نہایت پر اثر، روح پرور اور ایمان افروز اجتماعی دعا کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ خصوصی دعا حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف صاحب، سجادہ نشین درگاہِ مخدوم اشرف جہاں گیر سمنانی (کچھوچھہ شریف) کی امامت میں فلسطین، غزہ اور قبلۂ اول مسجد اقصیٰ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں کی گئی۔ اس دعائیہ محفل میں الحاج محمد سعید نوری (سربراہ رضا اکیڈمی)، حضرت سید نفیس اشرف، قاری مشتاق احمد، مولانا عارف سمیت دیگر ممتاز علما، ائمہ، اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عوام بھی موجود تھی جنہوں نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی حرمت کی پامالی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

علامہ معین اشرف نے اپنے کلمات میں کہا کہ “فلسطین صرف ایک خطہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے قلب کی دھڑکن ہے، اور مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے۔ ان مقامات پر ہونے والے مظالم ہر مسلمان کے دل کو زخمی کر رہے ہیں۔ ہمیں دعا، اتحاد، شعور اور پرامن احتجاج کے ذریعے اپنا فریضہ انجام دینا ہوگا۔”

اس موقع پر الحاج سعید نوری نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آج انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور اقوامِ متحدہ خاموش رہیں تو یہ خاموشی کل کے بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہی انسانیت کا اصل معیار ہے۔” اجتماع کے اختتام پر اجتماعی دعا ہوئی جس میں فلسطین، غزہ، مسجد اقصیٰ اور پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے گڑگڑا کر دعائیں کی گئیں۔ امن، سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور مظلوموں کی نصرت کے لیے خصوصی التجائیں کی گئیں۔

یہ دعائیہ محفل جہاں روحانی سکون کا باعث بنی، وہیں مسلمانوں میں عالمگیر یکجہتی اور بیداری کی ایک تازہ لہر دوڑ گئی۔ عوام نے عہد کیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو زندہ رکھیں گے اور ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گوونڈی میں موٹر سائیکل اور ڈمپر تصادم میں چار نوجوانوں کی موت، سڑک جام، ڈرائیور گرفتار، پولس الرٹ

Published

on

Accident

‎ممبئی کے گوونڈی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے چار افراد کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام گھاٹ کوپر مانخوردروڈ پر شیواجی نگر سگنل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اس وقت قریبی ہسپتال میں داخلہ کے بعد اس کی بھی موت واقع ہو گئی

‎حادثے کے بعد مشتعل ہجوم و عوام کی بڑی بھیڑ نے جائے وقوعہ پر موجود پولیس کا محاصرہ کیا جس کے سبب علاقہ میں کشیدگی لیکن امن برقرار ہے پولس نے نظم و نسق کےلئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور حالات قابو میں ہے اس حادثہ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ان کا غصہ ابل پڑا عوام نے گھاٹ کوپرمانخورد لنک روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔اب حالات پرامن ہے اور پولس نے نظم و نسق کی برقراری کا دعوی کیا ہےاس معاملہ میں پولس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولس کے مطابق

دیونار پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹس جنکشن پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ڈمپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی جس پر چار افراد سوار تھے جس کے نتیجے میں چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر متاثرین ساکی ناکہ سے دیونار جا رہے تھے۔ ‎ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تاجر کا ناگالینڈ میں اغوا ڈیڑھ کروڑ کا تاوان ۳ گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، تاجر کی صحیح سلامت بازیابی

Published

on

arrested

ممبئی وکرولی پولس و ممبئی کرائم برانچ نے جبراً ہفتہ وصولی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک تاجر کو ناگالینڈ لے جاکر اغوا کرنے کے بعد اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاجر تھانہ بدلاپور کا ساکن ہے اور اس کا زمین پلاٹنگ کا کاروبار ہے، اسی لئے ان تینوں نے تاجر کا اغوا کر کے تاوان اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیا تھا، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ کی متوازی تفتیش کرائم برانچ کے سپرد کی گئی اور ممبئی کرائم برانچ کی ایک ناگالینڈ گئی اور وہاں سے مغویہ تاجر کی بازیابی کی اور اس میں ملوث تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی راج تلک روشن و دیگر اعلی افسران کی سربراہی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

طاہر سلیم ڈولا کی ہندوستان حوالگی، سی بی آئی سانگلی منشیات کی فیکٹری کیس میں ملوث ملزم کی کامیاب واپسی

Published

on

CBI

ممبئی مرکزی تفتیشی بیورو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے انٹرپول کے ذریعے طاہر سلیم ڈولا کی متحدہ عرب امارات سے حوالگی عمل میں لائی گئی ۔ طاہر سلیم ڈولا ممبئی پولیس کو مطلوب ہے۔ ‎انٹرنیشنل پولیس کوآپریشن یونٹ (آئی پی سی یو)، سی بی آئی نے ابوظہبی دبئی, یو اے ای کے تعاون سے مطلوب ریڈ کارنر نوٹس پر طاہر سلیم ڈولا کو آج کامیابی کے ساتھ ہندوستان حوالگی کی گئی۔ طاہر سلیم ڈولا سی ایس آئی ایم ہوائی اڈے، ممبئی پروازکے ذریعے واپس آیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جغرافیائی طور پر سی بی آئی کے ذریعے انٹرپول کے ذریعے این سی بی ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کا نتیجہ تھا۔ طاہر سلیم ڈولا ممبئی پولیس کو ایف آئی آر نمبر 67/2024 میں مطلوب ہے جو پولیس اسٹیشن کرلا، ممبئی میں درج کی گئی ہے جو کہ سانگلی، مہاراشٹرا میں ایک مصنوعی منشیات بنانے والی فیکٹری چلانے کے الزام میں ہے۔ طاہر سلیم ڈولا اور دیگر سے منسلک مذکورہ فیکٹری سے 2.522 ملین مالیت کی کل 126.141 کلوگرام میفیڈرون (ایم ڈی) منشیات برآمد اور ضبط کی گئیں۔

کیس کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم طاہر سلیم ڈولا بیرون ملک سے مصنوعی ادویات بنانے کی فیکٹری چلا رہا تھا۔ ‎سی بی آئی کو ممبئی پولیس کی درخواست پر انٹرپول کے ذریعے ۲۵ نومبر۲۰۲۴ کو ریڈ نوٹس شائع ہوا۔این سی بی ابوظہبی نے ۲۷ جنوری ۲۰۲۵ کو بتایا کہ ملزم طاہر سلیم ڈولا کو متحدہ عرب امارات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ذریعے وزارت داخلہ کے ذریعے حوالگی کی درخواست متحدہ عرب امارات کو ارسال کی گئی۔ ‎انٹرپول کی طرف سے شائع کردہ ریڈ نوٹس دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کو مطلوب مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے ارسال کی جاتی ہے۔

سی بی آئی بھارت میں انٹرپول کے لیے قومی مرکزی بیورو کے طور پر، بھارت میں تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ انٹرپول چینلز کے ذریعے مدد کے لیے رابطہ کاری کرتا ہے۔ انٹرپول چینلز کے ذریعے کوآرڈینیشن کے ذریعے گزشتہ چند سالوں میں 100 سے زیادہ مطلوب مجرموں کو ہندوستان واپس کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com